مبارکباد خوش آمدید سمن

محسن حجازی

محفلین
لیجیے سمن کی آمد سے فائدہ اٹھا کر لوگ اپنے خطوط میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے عہدے کی کرسی کے نیچے اینٹیں رکھ رہے ہیں کہ مزید بلند ہو۔۔۔ گرچہ بعض اراکین اس حاجت سے بے نیاز ہیں کہ اتنے چنگیز خان نے مردے نہیں مارے ہوں گے جتنے ان لوگوں نے خط لکھ رکھے ہیں۔ :lol: :lol: :lol:
سو ہم بھی اپنے تعداد خطوط میں ایک کا اضافہ کیے دیتےہیں۔ تاکہ کرسی کی اونچائی میں چند سوتر کا اضافہ ہو اور نفس امارہ کو کما حقہ تقویت پہنچے۔ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں کوئی حرج نہیں اور یوں تو ویسے بھی ہاتھ دھونے میں حرج نہیں۔۔۔ سو دھو لیتے ہیں۔۔۔
سمن خوش آمدید!
اپنے دفتر میں، کچھ اور کھولوں نہ کھولوں، اردو محفل کی ایک کھڑکی ہمہ وقت کھلی رہتی ہے۔ سو امید واثق ہے کہ آپ بھی اسے دلچسپ پائیں گی۔
دیگر اراکین کے لیے
آئندہ کسی نئے رکن کو بھی مبارکباد دی جائے۔
بہرطور، اس خط سے ہمارا مقصد بد بطریق احسن پورا ہوا اور یوں ہمارے خطوط کی تعداد 63 تک جا پہنچی۔ امید ہے کہ اس خط کی وضاحت و معذرت و صراحت و تعبیر و تفسیر میں چند خطوط اور پھینکنا ہوں گے جس سے اندازہ کیا جاتا ہے کہ اگلا مکمل ہندسہ عبور کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی ایک غلطی کر گئے وہ یہ کہ آپ کے خطوط کی تعداد 63 نہیں 64 ہو گئی ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کیا آپ نے پوسٹنگ کے بعد برنول کا استعمال کیا تھا، آخر آپ نے پوسٹنگ کی ہے کوئی مذاق تھوڑا ہی ہے۔ :wink: :wink:
 
محسن حجازی

محفلین
جناب من! بات یہ کہ دم تحریر 63 ہی تھی اب یہ بڑھتی ہی جائے گی کیوں کہ ڈائنامک کاؤنٹرز ہیں ناں! اس وقت کے حساب سے تھوڑا ہی دکھاتے ہیں! اب خود آپ کی شکایت میں تصیح کی ضرورت ہے کیوں‌ کہ اس پوسٹ کے بعد 66 لکھا آئے گا!
دیگر برنال کیا، میں تو برف کی پٹیوں میں ہاتھ پاؤں دیے بیٹھا ہوں۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن، ایک تکنیکی غلطی تمہارے بیان میں یہ ہے کہ چنگیزخان نے مردوں نہیں زندوں کو مارا تھا۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کا ہی حساب مان لیتے ہیں، بس ذرا تصیح کو “ تصحیح “ کر لیں۔ اگر شگفتہ صاحبہ نے دیکھ لیا تو بہت ناراض ہوں گی۔ :wink:
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
خوش آمدید سمن صاحبہ،
آپ کواس محفل کوجوائن کرنے کی بہت بہت مبارک ہو۔امیدہے آپ اس محفل کی رونق کودوبالاکریں گے۔(شکریہ)اوریہاں پرآتی جاتی رہیں گی۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
س

سمن

مہمان
شمشاد نے کہا:
واہ کیا نسخہ تجویز کیا ہے۔ مغلیہ دور سے اسی نسخے پر عمل ہو رہا ہے۔ لیکن ڈاکٹر صاحبہ تب دنیا بہت محدود تھی اب تو بہت پھیل گئی ہے، ڈھونڈتے ڈھونڈتے عمر بیت جائے گی۔
شمشاد صاحب، یہ جو دل کا عارضہ ہے جو ظفری صاحب نے بیان کیا ہے۔ یہ بھی کچھ مغلیہ دور کا ہی لگا تھا۔ اور اب دنیا پھیل نہیں اب تو دنیا سمٹ چکی ہے۔ اب ڈھونڈنے میں کہاں عمر بیت جاتی ہے۔
 
س

سمن

مہمان
محسن حجازی نے کہا:
لیجیے سمن کی آمد سے فائدہ اٹھا کر لوگ اپنے خطوط میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے عہدے کی کرسی کے نیچے اینٹیں رکھ رہے ہیں کہ مزید بلند ہو۔۔۔ گرچہ بعض اراکین اس حاجت سے بے نیاز ہیں کہ اتنے چنگیز خان نے مردے نہیں مارے ہوں گے جتنے ان لوگوں نے خط لکھ رکھے ہیں۔ :lol: :lol: :lol:
سو ہم بھی اپنے تعداد خطوط میں ایک کا اضافہ کیے دیتےہیں۔ تاکہ کرسی کی اونچائی میں چند سوتر کا اضافہ ہو اور نفس امارہ کو کما حقہ تقویت پہنچے۔ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں کوئی حرج نہیں اور یوں تو ویسے بھی ہاتھ دھونے میں حرج نہیں۔۔۔ سو دھو لیتے ہیں۔۔۔
سمن خوش آمدید!
اپنے دفتر میں، کچھ اور کھولوں نہ کھولوں، اردو محفل کی ایک کھڑکی ہمہ وقت کھلی رہتی ہے۔ سو امید واثق ہے کہ آپ بھی اسے دلچسپ پائیں گی۔
دیگر اراکین کے لیے
آئندہ کسی نئے رکن کو بھی مبارکباد دی جائے۔
بہرطور، اس خط سے ہمارا مقصد بد بطریق احسن پورا ہوا اور یوں ہمارے خطوط کی تعداد 63 تک جا پہنچی۔ امید ہے کہ اس خط کی وضاحت و معذرت و صراحت و تعبیر و تفسیر میں چند خطوط اور پھینکنا ہوں گے جس سے اندازہ کیا جاتا ہے کہ اگلا مکمل ہندسہ عبور کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
بہت شکریہ محسن حجازی صاحب۔
دیکھ لیجئے آپ کے خوش آمدید کہنے کا مجھے بھی فائدہ ہو ہی گیا۔ میرے خطوط کی تعداد میں بھی اب اضافہ ہو گیا ہے۔
 
س

سمن

مہمان
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
خوش آمدید سمن صاحبہ،
آپ کواس محفل کوجوائن کرنے کی بہت بہت مبارک ہو۔امیدہے آپ اس محفل کی رونق کودوبالاکریں گے۔(شکریہ)اوریہاں پرآتی جاتی رہیں گی۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام،
جاوید اقبال صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ۔ میں کوشش کروں گی کہ محفل پر باقاعدگی سے آ سکوں۔ اور رونق تو ماشاءاللہ پہلے ہی بہت ہے۔ :)
 
رضوان

محفلین
سمن صاحبہ خوش آمدید آپ کی پیشوائی میں کیسی کیسی عظیم ہستیوں نے استقبالیہ کلمات کہے ہیں کہ رشک آتا ہے۔ (ساتھ ہی رونا کہ مسلمانوں کا خصوصاً حجازیوں کا حساب اسقدر کمزور ہے کہ اپنے خطوط تک نہیں گن سکتے اتنا بڑا بڑا لکھا ہے 67 خطوط پھر بھی :cry: )
میری طرف سے بھی ایک نا چیز سی خوش آمدید
:welcome:
 
س

سمن

مہمان
شکریہ رضوان صاحب۔
یہاں عظیم ہستی کون تھی؟ میں تو سبھی کو عظیم ہی سمجھتی رہی۔ اور مسلمان کسی اور چیز میں کمزور ہو سکتے ہیں لیکن حساب کے پکے ہیں۔
 
رضوان

محفلین
شکریے کا شکریہ
عظیم ہستیاں وہ ہیں جو یہ پیغام پڑھ کر زیرِ لب مسکرا رہی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سمن نے کہا:
شکریہ رضوان صاحب۔
یہاں عظیم ہستی کون تھی؟ میں تو سبھی کو عظیم ہی سمجھتی رہی۔ اور مسلمان کسی اور چیز میں کمزور ہو سکتے ہیں لیکن حساب کے پکے ہیں۔

یہیں آپ مار کھا گئیں۔ سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد مشتاق احمد یوسفی اپنی تخلیق “ آب گم“ میں فرماتے ہیں کہ “ ہر سال حساب میں فیل ہونے پر مسلمان ہونے کی آسمانی دلیل سمجھتے رہے۔“
 
F@rzana

محفلین
خوش آمدید سمن
آپ سے مل کر خوشی ہوئی، امید ہے محفل میں آپ بہت اچھا وقت گذاریں گی۔:)

ماوراء

محفلین
فرزانہ سسٹر۔۔۔یہ تو کوئی اور سمن تھیں۔ جو کافی عرصے سے محفل پر واپس نہیں لوٹیں۔سمن شاہ کے لیے تو الگ سے تھریڈ کھلا ہے۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
ہاں باجو۔۔پکا پتہ ہے۔ یہ وہ سمن نہیں ہیں۔ ان سمن کا تعلق تو کینیڈا سے تھا اور وہ ڈاکٹر تھیں۔ لیکن اب معلوم نہیں کہاں ہیں۔:rolleyes:
 
Top