خواتین اور زندہ دلی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سو فی صد متفق اگر یہ رنگ نہ ہوتے تو کائنات اتنی خوبصورت نہ ہوتی !!!!!!اور جو یہ رنگ نہ ہوتے تو ان اب کی زندگی ایسی روکھی پھیکی ہوتی کہ کہتے ؀
اک سخن اور کہ پھر رنگ تکلم تیرا
حرف سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
یا پھر کہتے ہیں؀
سرخی ہے جو گلاب سی آنکھوں میں اے منیرؔ
خار بہار دل میں چبھونے کا رنگ ہے
درست فرمایا۔
بھلے عورت ، مرد کی طرح شوخ بیان نہیں، زور آور نہیں لیکن مرد کی زندگی اس عورت ہی کے دم سے مکمل ہے۔اور مرد بہر صورت ہر رشتے میں عورت کا نگہبان ہے

اک زندہ حقیقت مرے سینے میں ہے مستور
کیا سمجھے گا وہ جس کی رگوں میں ہے لہو سرد
نَے پردہ، نہ تعلیم، نئی ہو کہ پرانی
نسوانیتِ زن کا نگہباں ہے فقط مرد
جس قوم نے اِس زندہ حقیقت کو نہ پایا
اُس قوم کا خورشید بہت جلد ہوا زرد
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا !!!!!! مفتی صاحب کی نذر؀

مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
ٹکڑا لگانے سے باز کیسے آ جائیں کہ ہر کامیابی کے پیچھے عورت ہی کا تو ہاتھ ہوتا نا

ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
 

سیما علی

لائبریرین
ٹکڑا لگانے سے باز کیسے آ جائیں کہ ہر کامیابی کے پیچھے عورت ہی کا تو ہاتھ ہوتا نا

ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
بیگم سے کہہ رہا تھا یہ کوئی خلا نورد
بیٹھی ہوئی ہے چاند پہ ''گڑیا'' مرے لیے
یا پھر یہ حال ہوتا ہے ؀
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیگم سے کہہ رہا تھا یہ کوئی خلا نورد
بیٹھی ہوئی ہے چاند پہ ''گڑیا'' مرے لیے
یا پھر یہ حال ہوتا ہے ؀
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
ہمیں تو تجسس ہو رہا کہ آخر انجام کیا ہوا ہو گا اس مسکین کا۔۔۔
بیچارہ ، غریب نہ ادھر کا رہا ہو گا نہ اُدھر کا۔
 
Top