خواتین اور زندہ دلی

سید عمران

محفلین
(انتباہ: اس غیر سنجیدہ مضمون کو غیر سنجیدہ لوگ غیر سنجیدگی سے پڑھیں۔ سنجیدہ افراد پڑھنے سے گریز کریں۔ ورنہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوگی۔ لکھاری بری الذمہ ہوگا۔)
سینکڑوں برسوں کی دستیاب تاریخ کے متواتر مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں یہ بات سو فیصد پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ فطرت نےزندہ دلی مردوں میں کوٹ پیٹ کربھر دی ہے جبکہ خواتین کو اس مہلک مرض سے صاف بچالے گئی!!!
یہی وجہ ہے کہ تقریبا تمام مرد حضرات کے دوستوں کے گروہ کے گروہ موقع بہ موقع جمع ہوکر اس زندہ دلی کے لطف اٹھاتے ہیں... کبھی پکنک پارٹی تو کبھی سیر و سیاحت... اور کچھ نہیں تو امتحان میں فیل ہونے پر ہی پارٹی رکھ لی...ان کی ہنسی مذاق قہقہے اور پریکٹیکل جوکس کا تو خواتین تصور تک نہیں کرسکتیں... اگر کرلیں تو اختلاج کے دورے پڑنے لگتے ہیں..
بہرحال مردوں کی طرح خواتین کے اجتماعات سے تاریخ کے صفحات یکسر محروم ہیں...
یہ بات نہیں کہ خواتین کے اجتماعات ہوتے ہی نہیں... ہوتے ہیں... مگر جن افتراقات پر منتج ہوتے ہیں وہ کافی لرزہ خیز ہوتے ہیں...
اول تو خواتین ایک دوسرے سے کھانے پکانے. لباس. جیولری اور بچوں کی خیریت پوچھنے سے زیادہ ذاتیات میں خود ہی آگے نہیں بڑھتیں کیونکہ جانتی ہیں کہ اگلی نہ جانے کب کون سی بات مائنڈ کرجائے...
ان کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ لگا ہوتا ہےکہ ابھی جس بات پر قہقہے لگاکر ہنستی ہیں تنہائی میں اسی بات کو کچھ کے کچھ دور از کار معنی دے کر ساتھیوں کے وہ لتے لیتی ہیں کہ الامان الحفیظ...
یہی وجہ ہے کہ ان میں آپس کی دوستی زیادہ نہیں چلتی... کیونکہ سب سیر پہ سوا سیر ہوتی ہیں...
اسی لیے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ لنگوٹیا سہیلی یا دیرینہ سہیلی... کیونکہ کسی سہیلی کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرپاتیں.. جبکہ مرد حضرات میں یہ چلن عام ہے... ان کی دوستی جتنی پرانی ہوتی جاتی ہے اتنی ہی پائیدار بھی...
رشتے ناتوں میں بھی ساس بہو. نند بھاوج دیورانی جٹھانی سے مراد زہریلے رشتے لیے جاتے ہیں...
سسر داماد. بہنوئی سالے یا ہم زلف حضرات اس زہر سے کافی حد تک دور ہیں...
مرد دوست آپس میں ایک دوسرے کے کندھے یا کمر پر جس طرح ہاتھ مار کر ہنستے ہیں ایک لڑکی دوسری کے ساتھ ایسا کرے تو وہ تو بے ہوش ہی ہوجائے گی... مگر ہوش میں آتے ہی سامنے والی کے ہوش اڑا دے گی...
مردوں کے کسی گروپ میں اگر کوئی لڑکی آجائے تو کافی دیر تک تو ان کی باتیں سر سے گزرتی رہیں گی... کنفیوژن کے اس عالم سے باہر آتی ہیں تو خود کو اسمارٹ ظاہر کرتے ہوئے کچھ دیر تک ان کی باتوں پر ہنسیں گی لیکن جلد ہی میٹر شارٹ ہوجاتا ہے... ایٹیٹیوٹ کی نسوانی رگ پھڑکنے لگتی ہے... اور نتیجتا محفل طرب محفل شام غریباں میں تبدیل ہوجاتی ہے...
ان حالات کو دیکھتے ہوئے بے چارے عرب حضرات یہ کہنے پر مجبور ہوگئے... شاوروھن خالفوھن... عورتوں سے مشورہ لو... اور وہ جو مشورہ دیں اس کےخلاف کام کرو..
کامیابی تمہارے قدم چومے گی!!!​
 
آخری تدوین:

انتباہ کے باوجود آفٹر شاکس کی قوی امید ہے۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا اردو محفل صنفی اعتبار سے "پولیرائز" ہوتی جا رہی ہے؟

پسندیدہ کی ریٹنگ میں نے لگا تو دی ہے، ساتھ میں دھڑکا بھی لگ گیا کہ کوئی ذاتی پیغام میں پھر نہ کہہ دے کہ یہ کیا کیا :)
 
یہ تحریر تقریباََِ چار پیراگراف اور سترہ سطور پر مشتمل ہے ۔
ادیب نے اس تحریر میں کچھ ایسے مسائل پر گفتگو کی ہے جن سے اختلاف یا اتفاق ہر صورت میں کئی کئی طرح کے نئے مراسلوں کے منہ دیکھنے پڑیں گے ۔
اور یہ جو عبدالقیوم چوہدری بھائی، نے مراسلہ بھیجا ہے یہ صنفِ مخالف کی کیلئے وہی اہمیت رکھتا ہے جیسا شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ امریکہ کیلئے۔
اس میں شک نہیں کہ یہ دھاگہ محمد وارث بھائی کے خاموش خدشات کے عین مطابق "دھواں دھار" رہے گا ۔
اور شاید اسی امید پر مزید اہلِ ذوق ادھر کا رخ کریں ۔ :D
 
اس حوالے سے عجیب عجیب دھڑکے ہمارے دل میں آج تک دھڑک رہے ہیں...
 
با ادب

محفلین
کامیابی آپ کے قدم چومے. مشاہدہ گہرا اور درست. یہ کہانی آج تک.ہمیں بھی سمجھ نہیں آئی. جہاں جہاں خواتین سےِبے تکلف ہونے کی کوشش کہ وہیں وہیں منہ کی کھانی پڑ گئی. مرد حضرات سے بے تکلفی کا تو سوال ہی نہیں میاں نے ہاتھ سے پکڑ کے باہر کا راستہ اور ابا بھائیوں نے عدم کا راستہ دکھا دینا ہے. اس موضوع کی سنجیدگی کو ہم سے زیادہ کون محسوس کر سکتا ہے.
اوائل شادی کے زمانے میں ہماری نند صاحبہ ہر وقت نوکری کی جستجو میں سرگرداں تھیں. ہم نے مفت کا مشورہ دیا یقین جانیئے فیس کا ایک روپیہ تک وصول نہیں کیا گیا. کہ آپی سرکاری نوکری پہ ہاتھ صاف کرنے کا کیوں نہیں سوچتیں کہنے لگیں وہ اگر مل بھی گئی تو اندرون سندھ ملے گی. رگ ظرافت پھڑک گئی ( رگ ہے پھڑک جائے تو ہمارا کیا قصور) . ارشاد کیا تو برا کیا ہے کر لیجیئے گا اسی بہانے ہماری جان چھوٹ جائے گی. محترمہ کی خشمگیں نگاہوں کی تاب ہم آج بھی نہیں لاسکتے. باقی آپ سمجھدار ہیں.
 
مشورہ وہ بھی نند صاحبہ کو، بڑی حوصلے والی خاتون ہیں آپ۔
 
سید عمران

محفلین
آفٹر شاکس کیوں نہیں آرہے.
کیوں میری عزت و آبرو کے درپے ہوئے ہو....
ویسے جس لڑی سے یہ ٹوٹا لیا گیا تھا اس میں وہ آفٹر شاکس آئے تھے جس نے اصلی زلزلے کے شاکس بھلا دئیے تھے...
محمد ریحان قریشی
اور شاید
عباد اللہ
اور
سید عاطف علی
وغیرہ گواہ ہیں...
 
اے خان

وہ لڑی کہاں ہے؟؟؟
ہم نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے :p
 
Top