محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے (فاخرہ بتول)
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #101 محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے (فاخرہ بتول)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #102 صنم تراش پر آدابِ کافرانہ سمجھ ہر ایک سنگِ سرِ راہ کو خدا نہ سمجھ فراز آج کی دنیا مرے وجود میں ہے مرے سخن کو فقط میرا تذکرہ نہ سمجھ
صنم تراش پر آدابِ کافرانہ سمجھ ہر ایک سنگِ سرِ راہ کو خدا نہ سمجھ فراز آج کی دنیا مرے وجود میں ہے مرے سخن کو فقط میرا تذکرہ نہ سمجھ
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #103 اِک نظر اِس طرف بھی خُدا کے لئے دل کو تیری ضرورت سی ہونے لگی (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #104 بصارت کُچھ نہیں کرتی بصیرت کام آتی ہے نظر آتا نہیں لیکن خُدا محسوس ہوتا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #105 کیوں نہ محبوب ہو رسوائی دنیا ہم کو پہلے ہم خاص تھے اب شکرِ خدا عام ہوئے (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 27، 2007 #106 پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے (میر)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #108 محرومیوں کے دور میں کن حسرتوں کے ساتھ ہم پتھروں کے دل میں خدا ڈونڈتے رہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #109 مشکل ہے دوگانہ یہ ہم سے ہو ادا یارو یا فکرِجنوں ہوگی یا ذکرِ خدا ہوگا! (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 28، 2007 #110 نا خوش ہیں کبھی بُت، کبھی ناراض حرم ہے ہم دل زدگان کا نہ خدا ہے، نہ صنم ہے جھیلے ہیں جو دکھ تُو نے فراز اپنی جگہ ہیں پر تم پہ جو گزری ہے وہ اوروں سے تو کم ہے
نا خوش ہیں کبھی بُت، کبھی ناراض حرم ہے ہم دل زدگان کا نہ خدا ہے، نہ صنم ہے جھیلے ہیں جو دکھ تُو نے فراز اپنی جگہ ہیں پر تم پہ جو گزری ہے وہ اوروں سے تو کم ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #111 یہ کون سی منزل ہے بتاؤ تو خدارا اس درجہ تو خود کو کبھی حیراں نہیں دیکھا (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 29، 2007 #112 ہر اک کو زعم تھا کس کس کو ناخدا کہتے بھلا ہوا کہ سفینہ کنارے جا نہ لگا وہ لاکھ زود فراموش ہو فراز نگر اسے بھی مجھ کو بھلانے میں اک زمانہ لگا
ہر اک کو زعم تھا کس کس کو ناخدا کہتے بھلا ہوا کہ سفینہ کنارے جا نہ لگا وہ لاکھ زود فراموش ہو فراز نگر اسے بھی مجھ کو بھلانے میں اک زمانہ لگا
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2007 #113 دیکھے تو کوئی اس کے انداز خداوندی جیسا کہ وہ کافر ہے ، کیا کوئی خدا ہوگا! (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 30، 2007 #114 اک بت مجھے بھی گوشۂ دل میں پڑا ملا واعظ کو وہم ہے کہ اسی کو خدا ملا (احمد ندیم قاسمی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #115 کس اذیّت سے دو چار ہیں رات دن کچھ بتا تُو ہی بہرِ خُدا، کیا کریں (ناہید ورک)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #116 خدا کا شکر ہے، مرا راستہ معیّن ہے کہ کارواں بھی تمھی، میرِ کارواں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #117 گر نہیں خوفِ خدا تو خوفِ دنیا ہی سہی کیا کریں گے آپ سرورکل جو رُسوا ہوگئے (سرور)
عمر سیف محفلین اکتوبر 1، 2007 #118 اے خدا آج یہ فیصلہ کر دے اسے میرا یاں مجھے اس کا کر دے بہت دکھ سہے ہیں میں نے کوئی خوشی اب تو مقدر کر دے
اے خدا آج یہ فیصلہ کر دے اسے میرا یاں مجھے اس کا کر دے بہت دکھ سہے ہیں میں نے کوئی خوشی اب تو مقدر کر دے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #119 پھر وہ سوئے چمن آتا ہے، خدا خیر کرے رنگ اُڑتا ہے گلستاں کے ہوا داروں کا (چچا)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 2، 2007 #120 اب تجھ سے جو ربط ہے تو اتنا تیرا ہی خدا، مرا خدا ہے مرے ہی نقوشِ پا سے سج کر صحرا مرا نام پوچھتا ہے (احمد ندیم قاسمی)
اب تجھ سے جو ربط ہے تو اتنا تیرا ہی خدا، مرا خدا ہے مرے ہی نقوشِ پا سے سج کر صحرا مرا نام پوچھتا ہے (احمد ندیم قاسمی)