حیران کن ایرپورٹ

نبیل

تکنیکی معاون
جرمن آن لائن جریدہ شپیگل آن لائن کے ایک آرٹیکل میں دنیا کے چند حیران کن ایرپورٹس کے متعلق بتایا گیا ہے جہاں ہوائی جہاز غیر معمولی طریقے سے لینڈ کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک ایرپورٹ ایسا ہے جہاں ہوائی جہاز لینڈ کرنے سے پہلے ساحل سمندر پر موجود لوگوں کے سروں سے ایک میٹر کے فاصلے سے گزرتا ہے اور کچھ ایرپورٹس پر لینڈ کرنے کے لیے ہوائی جہازوں کو نہایت تنگ زاویوں پر مڑنا پڑتا ہے۔ یہاں میں کچھ ایسے ہی ایرپورٹس اور ان پر لینڈنگز کی ویڈیوز پیش کر رہا ہوں۔

ذیل کی ویڈیو میں ہوائی جہاز کی لینڈنگ دکھائی گئی ہے جس میں ہوائی جہاز پرنسس جولیانا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ کرنے سے پہلے ساحل سمندر پر موجود لوگوں کے نہایت قریب سے گزرتا ہے۔ اس موقعے پر ہوائی جہاز کے انجنوں کے جیٹ بلاسٹ سے ریت کا ایک باقاعدہ سا طوفان آ جاتا ہے۔ کچھ مہم جو قسم کے ٹورسٹ ہوائی جہاز کے گزرنے والی جگہ کے نیچے کھڑے ہو جاتے ہیں جہاں سے ہوائی جہاز کا جیٹ بلاسٹ انہیں اڑا کر دور پھینک دیتا ہے۔


[ame]http://www.youtube.com/watch?v=ODUqJCVL0K4[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں میڈیرا اور سانتا کاٹارینا ایرپورٹس پر جہازوں کی لینڈنگ کی کوششیں دکھائی گئی ہیں جہاں پر ہوا کی رفتار اس قدر تیز ہوتی ہے کہ ہوائی جہاز کا لینڈ کرنا پائلٹوں کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے اور انہیں ہوائی جہاز کو لینڈ کرنے سے پہلے کئی مرتبہ واپس مڑ کر اور دوبارہ چکر لگا کر واپس آنا پڑتا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ پائلٹوں کو ہوائی جہاز کو ایک نہایت تنگ زاویے پر موڑنا پڑتا ہے اور گھروں کی چھت سے بہت قریب سے گزرنا پڑتا ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=Y7Ad4y9hPE4[/ame]

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=pQyxgaSja50[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں یونان کے جزیرہ سکیاتھوز کے ایرپورٹ کا رن وے دکھایا گیا ہے جو نہایت چھوٹا ہے اور لینڈ کرنے کے بعد ہوائی جہاز بمشکل سمندر سے پہلے رکتا ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=wc8GFe6amVM[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں نیپال کے ایک ایرپورٹ کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے جو کہ پہاڑوں میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 2800 میٹر بلند ہے اور یہاں لینڈ کرنے کے لیے بھی ہوائی جہازوں کو نہایت خطرناک موڑ کاٹنا پڑتا ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=varXoJbpdbs[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی ویڈیو میں جبرالٹر میں ہوائی جہازوں کی لینڈنگ دکھائی گئی ہے جہاں ہوائی جہاز عام سڑکوں پر لینڈ کرتے ہیں اور ان کی لینڈنگ کے دوران سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=ZS0AYRt77tY[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی ویڈیو میں ہونڈوراس کے ایک ایرپورٹ کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے جس پر لینڈنگ بھی ایک خطرناک زاویے سے گزر کر کی جاتی ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=v_z5HtME9n8[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں ہالینڈ کے ایک جزیرے کے ایرپورٹ پر لینڈنگ کی ویڈیو ہے جہاں دنیا کے سب سے چھوٹے رن وے پر لینڈنگ کی جاتی ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=kIuS4qx9WE4[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی ویڈیو میں فرانس کے پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک ایرپورٹ دکھایا گیا ہے جہاں ہوائی جہازوں کو لینڈ کرنے اور ٹیک آف کرنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=TFzP9CRFdWw[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں دکھایا گئے بھوٹان کے پارو ایرپورٹ کا رن وے تقریبا پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=DuiNqOpuf3o[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں دکھایا گیا ساؤپاؤلو ایرپورٹ عین رہائشی علاقے کے وسط میں واقع ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=FZ77mPgJ_Sk[/ame]
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔

مجھے تو جبرالٹر کا ائیرپورٹ زیادہ پسند آیا ہے۔ ادھر سڑک پر جہاز سے نکلو اور ادھر گاڑی میں بیٹھ جاؤ۔
 

وجی

لائبریرین
ائیر پورٹ حیران کر رہے ہیں تو یہ بھی دیکھ لیں crosswind landing آئیندہ دیکھ کر سفر کیجیئے گا
یہ ائیر بس اے 380 کی ٹیسٹ لینڈینگ ہے

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=GHrLB_mlir4&feature=related"]کروس وینڈ لینڈینگ[/ame]
ایک پائلٹ کی مہارت عین وقت پر جہاز کو سیدھا کیا
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=n9yF09DMrrI&feature=related"]کروس وینڈ لینڈینگ [/ame]
یہ ایک اور جہاز جو تباہ ہوتے ہوتے بچا
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=yxDVq2gGgaA&feature=related"]کروس وینڈ لینڈینگ [/ame]

 
Top