شاباش کی عنایت پر ازحد تشکر۔۔۔ خوش رہیے اور اسی طرح شاباش عنایت کرتے رہیے۔۔۔
استاد محترم!
وعلیکم السلام!
کہانی آپ کو پسند آئی۔ اس کے لیے صمیم قلب سے تشکر۔۔۔ ۔
اور اب بہ صمیم قلب آتے ہیں شکایت کی طرف
حقیقت الامر یہ ہے جناب کہ اس دھاگا میں جتنی بھی حکایات ہیں۔ وہ پہلے سے موجود حکایت کی جدید شکل ہیں۔ سو یہ حکایت بھی اس کلیہ سے مبّرا نہیں۔ انداز بیاں جو پہلے سے تھا اس کو ہی لے کر آگے بیان کر دیا۔۔ البتہ چونکہ خیالات ہمارے تھے سو کہیں رنگ تو اترا ہوگا۔
اب آپ نے بات کر دی اپنے طفل مکتب ہونے کی۔۔۔ اور ساتھ ہی تاویل مانگ لی عنوان فلسفیانہ رکھنے پر۔۔۔ جو آپ کی بیان پر دسترس کی غماز ہے۔
تو حکایت میں چونکہ عمومی مشاہدات کی روشنی میں نتائج کا بیان ہے۔ یا شاید میں ایسا سمجھتا ہوں۔ سو اسی غرض سے عنوان یہ رکھا۔ جو موضوع کی عکاسی کر سکے۔
مزید گر آپ کوئی اس بابت رہنمائی فرما کر توقیر میں اضافہ فرمائیں تو تشکر۔۔۔
گر قبول افتد زہے عزوشرف