حضور صل علٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام - حسن فرخ

کاشفی

محفلین
نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(حسن فرخ)

حضور صل علٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام
یہ ہر نفس نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

سلام آپ پہ یا سیدِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مرے حبیب خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

پہنچ کے آپ کے دربار میں‌خدا کی قسم
عجب سکون ملا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

عنایت آپ کی ہے اور اجازت آپ کی ہے
کہ یاں ہوں آج کھڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

ستانے والوں کو بھی آپ نے دعائیں‌دیں
یہ آپ کی ہے ادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

رہ مدینہ پہ پہنچا تو دل پکار اُٹھا
کہ اے رسولِ خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

بنائے دین ہیں وحدانیت کا نور ہیں آپ
ہوں‌محوِ حمدو ثنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلواۃ و سلام

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ما شا اللہ ۔ جزاک اللہ ۔ اللہ تعالی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی غلامی نصیب فرمائے۔ اور ان کی سچی محبت عطا فرمائے۔ آمین۔ بہت اچھی نعت ہے کاشفی بھائی بہت شکریہ۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top