مبارکباد حسن "ماہر " کے عہدے پر فائز

سارہ خان

محفلین
حسن ہماری محفل کے میمبر تو کافی پرانے ہیں ۔۔ لیکن ریگیولر نئے نئے ہوئے ہیں ۔۔:tounge: اور اس ہی وجہ سے مہارت بھی حاصل کر لی ہے ۔۔:) امید ہے کہ اب یونہی آتے رہیں گے ۔۔ اور ترقی پاتے رہیں گے ۔۔:)

110426jbmj4miytmev0.gif
 

شمشاد

لائبریرین
حسن اتنا آہستہ، بھائی اپنی سواری کو کچھ کھلاؤ پلاؤ تا کہ رفتار پکڑے۔ تمہاری سواری سے زیادہ تیز تو ہم پیدل چل لیتے ہیں۔

پھر بھی ماہر کا عہدہ ملنے کی بہت بہت مبارک ہو۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے یہ دھاگہ کب کھلا مجھے پتہ بھی نہیں:confused: لیکن پھر بھی :mogambo: :grin:


بہرحال آپ تمام اراکین کی عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ۔

شمشاد بھائی:- رفتار پہلے کم تھی مگر اب تو تسلسل برقرار ھے اور انشاءاللہ آئندہ بھی رہے گا:)

سارہ:- آپکا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری حوصلہ افزائی کےلیئے یہ دھاگہ کھولنے میں پہل کی۔

اور باقی تمام دوستوں کا بھی جنہوں نے مبارکباد دی (ضبط، نوید صادق، باجو*، سارا، زینب، راہبر اور دوست بھیا) شکراً یا حبیبی:);)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حسن اتنا آہستہ، بھائی اپنی سواری کو کچھ کھلاؤ پلاؤ تا کہ رفتار پکڑے۔ تمہاری سواری سے زیادہ تیز تو ہم پیدل چل لیتے ہیں۔

پھر بھی ماہر کا عہدہ ملنے کی بہت بہت مبارک ہو۔

:) دلچسپ لکھا شمشاد بھائی

حسن آپ کو مہارت مبارک ہو !
 

حسن علوی

محفلین
:) دلچسپ لکھا شمشاد بھائی

حسن آپ کو مہارت مبارک ہو !

جی شکریہ شگفتہ آپی۔

اور ماضی میں میری پوسٹس میں اگر سستی دیکھنے میں آئی تو اسکی کئی وجوہات تھیں مگر اب تو ٹھیک ھے نا:)

وہ کہتے ہیں نا کہ " ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔";)
 

حسن علوی

محفلین
اور وہ باعثِ تاخیر کیا تھا؟ ذرا ہمیں بھی تو پتہ چلے۔

وہ پاکستان میں نیٹ کی عدم دستیابی اور کچھ دیگر مشاغل، سمجھا کریں;)
اور تو یہاں ٹائم مل ہی جاتا ھے اور کچھ ایسا چسکا پڑا ھے کہ کیا بتایئں:rolleyes: بس رہنے ہی دیں:grin: آہو
 

حسن علوی

محفلین
ماہر ہونے کی بہت مبارکباد حسن :)

جی بہت شکریہ فرحت آپکا۔

ماہر ہونے کی بہت مبارکباد حسن ۔

حجاب آپکا بھی بہت شکریہ مگر یہ آپ دونوں کے پیغامات کا ایک ایک حرف ملتا ھے بڑی مماثلت ھے حیرت انگیز طور پر، ذرا غور کریں، صرف ایک شتونگڑے کا ہی فرق ھے بس۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کس کے ساتھ ملتا ہے پیغام حجاب کا؟ ہو سکتا ہے امتحان میں آگے پیچھے بیٹھی ہوں اور نقل کر لی ہو۔ ;)
 
Top