مبارکباد حجاب بھی محسن بن گئیں

شمشاد

لائبریرین
اس محفل کی ایک باذوق رکن حجاب بھی محسن کے عہدے پر ترقی پا گئیں۔ حجاب کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:
اس محفل کی ایک باذوق رکن حجاب بھی محسن کے عہدے پر ترقی پا گئیں۔ حجاب کو بہت بہت مبارک ہو۔

شمشاد بھائی، ایک بیچارے محسن حجازی کنفیوژن سے نکلے نہیں، آپ نے باذوق کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
کنفیوژن میں تو میں بھی ہوں کہ خاتون ‘ محسن ‘ کیسے بن سکتی ہے، اس کو تو ‘ محسنہ ‘ ہونا چاہیے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ،

حجاب صاحبہ ،

آپکومحسن بننے کی بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔

والسلام
جاویداقبال
 

حجاب

محفلین
سب کا بے حد شکریہ :)
مجھے محفل کی یہ بات بہت اچھی لگی ہے یہاں کے اہلِ محفل سب کی اس قدر زبردست پذیرائی کرتے ہیں کہ خوشی محسوس ہوتی ہے ،آپ سب کا بے حد شکریہ۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
مبارکباد۔امید ہے جلد ہی آپ کو اس سے اگلے عہدے پر دیکھیں گے۔
 
Top