جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگیچاندنی میں ٹہل رہی ہوگی چاند نے تان لی ہے چادرِ ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی سو گئی ہوگی وہ شفق اندامسبز قندیل جل رہی ہوگی سرخ اور سبز وادیوںکی طرفوہ مرے ساتھ چل رہی ہوگی چڑھتے چڑھتے کسی پہاڑی پراب وہ کروٹ بدل رہی ہوگی پیڑ کی چھال سے رگڑ کھا کروہ تنے سے پھسل رہی ہوگی نیلگوں جھیل ناف تک پہنےصندلیں جسم مل رہی ہوگی ہو کے وہ خوابِ عیش سے بیدارکتنی ہی دیر شل رہی ہوگی جون ایلیا
عنوان دیکھتے ہی ذہن میں جو خیال آیا وہ کچھ ایسے تھا جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگی ورنہ چلو مل کر اسے جلائیں آپ سے معذرت، جون ایلیا سے بھی معذرت اور شعراء خواتین و حضرات سے بھی تہہ دل سے معذرت