جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

شزہ مغل

محفلین
جنات کے وجود سے انکار کسنے کیا ہے؟ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام نہاد علماء جن قدرتی محرکات کے پیچھے جنات کا نام لگا رہے ہیں وہ غلط ہے۔ جیسے اگر کسی کو سخت قسم کی ذہنی بیماری لاحق ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس پر جن چمٹ گیا ہے۔ یا اگر کسی کی قسمت سخت خراب ہو تو کہتے ہیں یہ کسی جن کی کاروائی ہے۔ یہ سب فرضی باتیں ہیں جنہیں بغیر کسی ٹھوس اثبوت کے جنات کے نام لگا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے یا کسی اور محفلین کے مشاہدہ میں واقعتاً کوئی جن وغیرہ آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ تاکہ ہم جنہوں نے آج تک کوئی جن نہیں دیکھا اس کے وجود کو سمجھ سکیں۔
جنات اللہ کی مخلوق ہیں۔۔۔ مانتے ہیں۔
جنات کو انسان کی نظر عموما" نہیں دیکھ سکتی۔۔۔ مانتے ہیں۔
جنات کو چند ایسی طاقتیں عطا کی گئی ہیں جو انسان کو نہیں دی گئیں۔۔۔۔ مانتے ہیں۔
مگر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔۔۔ یہ تمام غیر مادی مخلوق جس کا ذکر کیا گیا، یہ انسان کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی۔
آپ نے سنا ہو گا کہ جنات وغیرہ غیر آباد علاقوں میں رہتے ہیں۔۔۔ کبھی وجہ سمجھ آئی؟؟؟
کیونکہ یہ مخلوقات انسان سے ڈرتی ہیں اور نقصان اسی صورت میں پہنچاتی ہیں جب انہیں اپنے نقصان کا اندیشہ ہو۔
ارے بھئی ان کی بھی اپنی دنیا ہے۔ اپنے بیوی بچے ہیں۔ اپنے کام دھندے ہیں۔ بھلا ان کو کیا پڑی ہے اپنا سب کچھ چھوڑ کر انسان کے ساتھ چپکنے کی؟؟؟؟
کیا آپ جان بوجھ کرکسی کو بلاوجہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟؟؟ نہیں ناں۔۔۔ تو وہ کیوں ایسا کریں گے؟؟؟
اگر وہ بلاوجہ تنگ کرتے تو ساری دنیا کے انسانوں کو تنگ کرتے ناں۔۔۔ چند انسانوں ہی کو کیوں تنگ کریں؟؟؟
 
شزہ مغل

محفلین
منفی ریٹنگ انکے ایک ہی سورس سے بے دھڑک کاپی پیسٹ کرنے پر دی تھی۔ یہ صاحب خود سے کوئی مناظرہ نہیں کرتے۔ کاپی پیسٹ کر کے بحث و مباحثہ کو خراب کرتے ہیں۔
اگر آپ معترض ہیں کہ انہوں نے کیوں کاپی پیسٹ کیا تو آپ کو تبصرے کے ذریعے نشاندہی کرنی چاہیے ۔ ریٹنگ کا استعمال غلط فہمی کو بھی جنم دے سکتا ہے۔
انہوں نے سورس بھی تو بتا دیا نا۔ اگر وہ صرف کاپی پیسٹ کر دیتے اور بعد میں سورس معلوم ہوتا تو ہم کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے دھوکا دیا ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
جنات کے وجود سے انکار کسنے کیا ہے؟ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام نہاد علماء جن قدرتی محرکات کے پیچھے جنات کا نام لگا رہے ہیں وہ غلط ہے۔ جیسے اگر کسی کو سخت قسم کی ذہنی بیماری لاحق ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس پر جن چمٹ گیا ہے۔ یا اگر کسی کی قسمت سخت خراب ہو تو کہتے ہیں یہ کسی جن کی کاروائی ہے۔ یہ سب فرضی باتیں ہیں جنہیں بغیر کسی ٹھوس اثبوت کے جنات کے نام لگا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے یا کسی اور محفلین کے مشاہدہ میں واقعتاً کوئی جن وغیرہ آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ تاکہ ہم جنہوں نے آج تک کوئی جن نہیں دیکھا اس کے وجود کو سمجھ سکیں۔

منفی ریٹنگ انکے ایک ہی سورس سے بے دھڑک کاپی پیسٹ کرنے پر دی تھی۔ یہ صاحب خود سے کوئی مناظرہ نہیں کرتے۔ کاپی پیسٹ کر کے بحث و مباحثہ کو خراب کرتے ہیں۔

جنات کوئی مادی مخلوق نہیں جو وہ ہڈیاں کھاتی پھرے۔ اسلام کے مطابق انہیں بغیر دھویں والی آگ سے پیدا کیا گیا۔ چونکہ اس مادی دنیا میں بغیر دھویں والی آگ کا کوئی وجود نہیں، یوں اس مخلوق کا تعلق کسی اور ڈائمینشن سے ہے۔
اور اسلام کے مطابق ہی ہڈیاں جنات کی خوراک ہیں۔ اب اگر وہ مادی شے کو ایسے کھائیں گے جیسے ہم کھاتے ہیں تو وہ خود بھی تو مادی ہو جائیں گے نا۔ کیونکہ ہم جو بھی کھاتے ہیں اس کے اثرات ہمارے جسم میں مادی طور پر ظاہر بھی ہوتے ہیں۔ آپ اس کی مثال یوں لیجیئے کہ اہک شفاف شیشے کا برتن ہے۔ اس میں سے آر پار نظر آتا ہے۔ اس میں ہوا موجود ہے مگر وہ بھی بے رنگ ہوتی ہے اس لیے نظر نہیں آتی۔ اب اگر اس میں رنگین شربت ڈالا جائے تو وہ شیشے کا برتن واضح ہو جائے گا۔ اس طرح جنات ہڈیاں ہماری طرح کھائیں گے تو ان کا حجم بھی واضح ہو جائے گا۔
ہڈیوں کو جنات کیسے کھاتے ہیں اس کی دلیل میرے پاس نہیں ہے
 
شزہ مغل

محفلین
یہ کونسے ماہرین ہیں جو روحانی یا جناتی اثر کی تشخیص کریں گے؟ اور یہ تشخیص کرنے کا طریقہ کار کیا ہو گا؟
ارے بھئی میں یہ کہہ رہی ہوں کے جب مرض ایک معالج کے لیے لا علاج ہوتا ہے تو وہ دوسرے معالج کے پاس بھیج دیتا ہے۔ بس اتنی سی بات
 
شزہ مغل

محفلین
مضائقہ ہے کہ اکثر "روحانی" علاج مریض کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اگر ایسی بات ہے تو جب کسی کو کوئی جسمانی مرض لاحق ہوتا ہے تو وہ قرآنی آیات وغیرہ کیوں پڑھتا ہے؟؟؟
اور اگر نفسیاتی ماہرین کسی کو لاعلاج کہہ دیں تو کیا اسے لاعلاج مان کر تڑپنے کے لیے چھوڑ دیا جائے؟؟؟
 
آوازِ دوست

محفلین
یقین کو ماریں گولی۔ پہلے یہ بتائیں کہ تجربہ اور مشاہدہ کیا ہے؟ :)
میرے خیال میں تو دونوں چیزیں ہوائی ہیں :)
یقین کیجئے میرے یقین پر گولی بے اثر رہی اَب بات کرتے ہیں تجربے اور مشاہدے کی۔ ملتان میں ایک امام مسجد ہیں قاری غلام مستقیم صاحب وہ جنات نکالتے ہیں۔ میں اُن کے انتظارمیں موجود لوگوں میں بیٹھا تھا پھر وہ آئے ، اُنہوں نے دیکھا اور فتح کر لیا کے مصادق ایک لڑکی کے والدین کی درخواست پر اُس پر کُچھ آیات پڑھنی شروع کیں کُچھ ہی وقت میں جب اُنہوں نے قابض جن کو حاضر ہونے اور کلام کرنے کا حکم دیا تو لڑکی کی آواز اور لب و لہجہ تبدیل ہو گیا دونوں میں ڈایئلاگ ہوا اور جن کو لڑکی سے کنارہ نہ کرنے کی صورت میں جلا دینے کی دھمکی دی گئی اور اِس عمل کے بعد لڑکی کے اوسان بحال ہونے میں کُچھ وقت لگا اور آواز بھی نارمل ہو گئی اور بھی چند واقعات ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ میرے ایک دوست کے پاس جنات تھے یا ہیں۔ اور ایک نا بالغ بچے کے ذریعے اُنہیں بُلایا جاتا رہا۔ میرے دوست نے میرا گھر نہیں دیکھا ہوا تھا اُس حاضری کے عمل میں بچے کو ایڈریس بتانے پر وہ بچہ گھر کے اندر کا پورا نقشہ بتانے لگا :) اور بھی چند واقعات ہیں ۔ لائف اِز شارٹ اینڈ آرٹ اِز لانگ مائی ڈئیر۔
 
arifkarim

معطل
اگر ایسی بات ہے تو جب کسی کو کوئی جسمانی مرض لاحق ہوتا ہے تو وہ قرآنی آیات وغیرہ کیوں پڑھتا ہے؟؟؟
اور اگر نفسیاتی ماہرین کسی کو لاعلاج کہہ دیں تو کیا اسے لاعلاج مان کر تڑپنے کے لیے چھوڑ دیا جائے؟؟؟
متفق! میں نے تو خود اپنے گرد کئی لوگوں کو محض سچے دل سے دعا کے بعد صحت یاب ہوتے دیکھا ہے۔ جنہیں دعا پر یعنی خدا کی طاقت پر یقین نہیں صرف وہ ہی ایسے اُلٹ پٹانگ جناتی حربے استعمال کرتے ہیں جو کہ بذات خود ایک شیطانی عمل ہے :)

اُنہوں نے دیکھا اور فتح کر لیا کے مصادق ایک لڑکی کے والدین کی درخواست پر اُس پر کُچھ آیات پڑھنی شروع کیں کُچھ ہی وقت میں جب اُنہوں نے قابض جن کو حاضر ہونے اور کلام کرنے کا حکم دیا تو لڑکی کی آواز اور لب و لہجہ تبدیل ہو گیا دونوں میں ڈایئلاگ ہوا اور جن کو لڑکی سے کنارہ نہ کرنے کی صورت میں جلا دینے کی دھمکی دی گئی اور اِس عمل کے بعد لڑکی کے اوسان بحال ہونے میں کُچھ وقت لگا اور آواز بھی نارمل ہو گئی
کیا اس لڑکی کیساتھ پہلے ہی سے کوئی ذہنی یا نفسیاتی مسئلہ تھا؟

اور بھی چند واقعات ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ میرے ایک دوست کے پاس جنات تھے یا ہیں۔ اور ایک نا بالغ بچے کے ذریعے اُنہیں بُلایا جاتا رہا۔ میرے دوست نے میرا گھر نہیں دیکھا ہوا تھا اُس حاضری کے عمل میں بچے کو ایڈریس بتانے پر وہ بچہ گھر کے اندر کا پورا نقشہ بتانے لگا :)
جنات کو بلانے کیلئے ایک نابالغ بچے کی ضرورت کیوں آن پڑی؟ کیا جنات کسی بالغ کی آواز پر لبیک کہنے سے قاصر تھے؟ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر آپ معترض ہیں کہ انہوں نے کیوں کاپی پیسٹ کیا تو آپ کو تبصرے کے ذریعے نشاندہی کرنی چاہیے ۔ ریٹنگ کا استعمال غلط فہمی کو بھی جنم دے سکتا ہے۔
انہوں نے سورس بھی تو بتا دیا نا۔ اگر وہ صرف کاپی پیسٹ کر دیتے اور بعد میں سورس معلوم ہوتا تو ہم کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے دھوکا دیا ہے۔
ہمارے ساتھ یہی پرابلم ہے کہ کہا جاتا ہے رٹا لگا لو۔۔۔۔ مگر کیا کبھی کسی نے یہ بھی بتایا کہ اس کاپی پیسٹ کا مطلب کیا ہے ؟؟؟؟؟ مغربی تعلیمی نظام ایک ایک بات کی عقلی توجیہ دیتا ہے کہ سوال کہ گنجائش ہی نہیں رہتی ہے یہاں ہم لکیر کے فقیر ہیں ۔ '' یہ فلاں شخص نے کہا اس لیے مستند ہے '' اگر اس نے کہا ہے اس کے پاس اس کی توجیہات ہوں گی آپ نے جو اس کا کاپی پیسٹ علم لیا ہے اس کا کتنا علم آپ کے پاس پہنچا ہے ۔۔۔ آپ ایک کام کریں

گول دائرہ بنائیں ۔۔۔ چلہ کاٹیں ۔۔ مالا جپیں ۔۔ جن آپ کے پاس حاضر ۔۔ اسکو کہیں جاؤ ۔۔ میرے لیے دنیا کی خوبصورت لڑکی لے آؤ۔۔۔۔نیک کام کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہے ۔ عقل کی وجہ سے آپ مشرف ہو ۔۔ اشرف المخلوقات ہو۔اللہ تعالیٰ نے قرانِ پاک میں ہمیں کہانیوں سے عبرت اور دلیلوں سے سمجھایا ہے ۔ دنیا کے تمام علوم عقلی دلائل کے ساتھ اس حکمت کے سر چشمے میں ہیں ۔۔

کبھی کسی نے یہ تو نہیں کہا قران پاک کو دریافت کرو۔۔ عربی پڑھ لیتے ہیں ۔۔ سمجھتے ہیں فرض پورا ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا کے لیے ۔۔ مووی میں ''شان'' نے یہی تو دکھایا ہے تعویز پہن لو ۔۔ مگر اس تعویز کے اندر لکھا کیا ہے اس کو علم کسی کو نہیں ہے ۔۔

مجھے میرے ''سر' نے بتایا تھا کہ بچے قرانِ پاک کو پڑھ رہے تھے ایک انگریز نے آکر پوچھا اس کا مطلب کیا ؟؟؟ اس کو معلوم نہیں تھا ۔۔ اس نے کہا تم crazy ہو کہ جس کے بارے علم نہیں ہے اس کو پڑھ رہے ہو ۔۔۔ ہم علم حاصل نہیں کرتے اور روتے ہیں قوم دہشت گرد ہے ۔۔ ان کو کہا جاتا ہے ان باتوں پر اندھا اعتقاد کرنا ہے ۔۔۔ مطلب سمجھے ہی نہیں ہیں ۔۔ سو یہ اندھے ہو کر خود کش حملے کرتے ہیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
اور اسلام کے مطابق ہی ہڈیاں جنات کی خوراک ہیں۔ اب اگر وہ مادی شے کو ایسے کھائیں گے جیسے ہم کھاتے ہیں تو وہ خود بھی تو مادی ہو جائیں گے نا۔ کیونکہ ہم جو بھی کھاتے ہیں اس کے اثرات ہمارے جسم میں مادی طور پر ظاہر بھی ہوتے ہیں۔ آپ اس کی مثال یوں لیجیئے کہ اہک شفاف شیشے کا برتن ہے۔ اس میں سے آر پار نظر آتا ہے۔ اس میں ہوا موجود ہے مگر وہ بھی بے رنگ ہوتی ہے اس لیے نظر نہیں آتی۔ اب اگر اس میں رنگین شربت ڈالا جائے تو وہ شیشے کا برتن واضح ہو جائے گا۔ اس طرح جنات ہڈیاں ہماری طرح کھائیں گے تو ان کا حجم بھی واضح ہو جائے گا۔
ہڈیوں کو جنات کیسے کھاتے ہیں اس کی دلیل میرے پاس نہیں ہے
یہ کیا لکھ ڈالا ہے آپ نے :)

اب جنات آگ سے شفاف ہوگئے ہیں ۔۔یعنی ہوا ہوگئے ہوں ۔۔
 
شزہ مغل

محفلین
یقین کیجئے میرے یقین پر گولی بے اثر رہی اَب بات کرتے ہیں تجربے اور مشاہدے کی۔ ملتان میں ایک امام مسجد ہیں قاری غلام مستقیم صاحب وہ جنات نکالتے ہیں۔ میں اُن کے انتظارمیں موجود لوگوں میں بیٹھا تھا پھر وہ آئے ، اُنہوں نے دیکھا اور فتح کر لیا کے مصادق ایک لڑکی کے والدین کی درخواست پر اُس پر کُچھ آیات پڑھنی شروع کیں کُچھ ہی وقت میں جب اُنہوں نے قابض جن کو حاضر ہونے اور کلام کرنے کا حکم دیا تو لڑکی کی آواز اور لب و لہجہ تبدیل ہو گیا دونوں میں ڈایئلاگ ہوا اور جن کو لڑکی سے کنارہ نہ کرنے کی صورت میں جلا دینے کی دھمکی دی گئی اور اِس عمل کے بعد لڑکی کے اوسان بحال ہونے میں کُچھ وقت لگا اور آواز بھی نارمل ہو گئی اور بھی چند واقعات ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ میرے ایک دوست کے پاس جنات تھے یا ہیں۔ اور ایک نا بالغ بچے کے ذریعے اُنہیں بُلایا جاتا رہا۔ میرے دوست نے میرا گھر نہیں دیکھا ہوا تھا اُس حاضری کے عمل میں بچے کو ایڈریس بتانے پر وہ بچہ گھر کے اندر کا پورا نقشہ بتانے لگا :) اور بھی چند واقعات ہیں ۔ لائف اِز شارٹ اینڈ آرٹ اِز لانگ مائی ڈئیر۔
واقعات تو بہت سے ہوتے ہیں۔
آنکھوں دیکھی تو میں بھی بتا سکتی ہوں مگر ایک بات یاد رکھیئے جب بھی کوئی ایسا مسئلہ دیکھیں تو صرف روحانی یا صرف جسمانی علاج سے کام نہیں بنتا۔ اکثر اوقات روحانی و جسمانی دونوں مسئلے ایک ساتھ بھی ہوتے ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
یقین کیجئے میرے یقین پر گولی بے اثر رہی اَب بات کرتے ہیں تجربے اور مشاہدے کی۔ ملتان میں ایک امام مسجد ہیں قاری غلام مستقیم صاحب وہ جنات نکالتے ہیں۔ میں اُن کے انتظارمیں موجود لوگوں میں بیٹھا تھا پھر وہ آئے ، اُنہوں نے دیکھا اور فتح کر لیا کے مصادق ایک لڑکی کے والدین کی درخواست پر اُس پر کُچھ آیات پڑھنی شروع کیں کُچھ ہی وقت میں جب اُنہوں نے قابض جن کو حاضر ہونے اور کلام کرنے کا حکم دیا تو لڑکی کی آواز اور لب و لہجہ تبدیل ہو گیا دونوں میں ڈایئلاگ ہوا اور جن کو لڑکی سے کنارہ نہ کرنے کی صورت میں جلا دینے کی دھمکی دی گئی اور اِس عمل کے بعد لڑکی کے اوسان بحال ہونے میں کُچھ وقت لگا اور آواز بھی نارمل ہو گئی اور بھی چند واقعات ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ میرے ایک دوست کے پاس جنات تھے یا ہیں۔ اور ایک نا بالغ بچے کے ذریعے اُنہیں بُلایا جاتا رہا۔ میرے دوست نے میرا گھر نہیں دیکھا ہوا تھا اُس حاضری کے عمل میں بچے کو ایڈریس بتانے پر وہ بچہ گھر کے اندر کا پورا نقشہ بتانے لگا :) اور بھی چند واقعات ہیں ۔ لائف اِز شارٹ اینڈ آرٹ اِز لانگ مائی ڈئیر۔

ان کا پتا بتائیں ۔۔۔ میں ملتان میں مقیم ہوں ۔۔۔ کہاں پر رہتے ہیں اور کوئی فون نمبر ؟؟

جنات کی حقیقت کو ایک ہمارے ٹی وی پر چلنے والے ایک ڈرامے '' کالا جادو'' نے بڑا اچھا واضح کیا ۔۔۔ لوگ '' پیروں' کے پاس بھاگ رہے ہیں اور وہ صاحب کالا جادو کر رہے ہیں ۔۔ دوسری بات کہ جن نہیں یہ پیچیدہ نفیساتی مسائل ہوتے ہیں جن کو جن سے مربوط کرکے یہ روحانی علماء کتنے غلط کام کرتے ہیں ۔۔ اس پر ہمیں میڈیا نے اس ڈرامے سے اور ڈاکومینٹریز سے آگاہی دی ہے

مگر اس کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ میں نے اس طرح کے واقعات مشاہدہ کیے ہیں ۔۔۔میرا بھی سامنا ہوا ہے مگر مجھے پھر بھی یقین نہیں آتا۔۔ انسان کے اوپر جن ہوتا ہے ۔۔۔میرے سامنے کی بات ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کے اوپر جناتی قبضہ نہیں بلکہ روحانی مسائل ہوتے ہیں جن کی قرانِ پاک سے مدد لے کر یا دعا سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے
 
شزہ مغل

محفلین
ہمارے ساتھ یہی پرابلم ہے کہ کہا جاتا ہے رٹا لگا لو۔۔۔۔ مگر کیا کبھی کسی نے یہ بھی بتایا کہ اس کاپی پیسٹ کا مطلب کیا ہے ؟؟؟؟؟ مغربی تعلیمی نظام ایک ایک بات کی عقلی توجیہ دیتا ہے کہ سوال کہ گنجائش ہی نہیں رہتی ہے یہاں ہم لکیر کے فقیر ہیں ۔ '' یہ فلاں شخص نے کہا اس لیے مستند ہے '' اگر اس نے کہا ہے اس کے پاس اس کی توجیہاں ہوں گی آپ نے جو اس کا کاپی پیسٹ علم لیا ہے اس کا کتنا علم آپ کے پاس پہنچا ہے ۔۔۔ آپ ایک کام کریں

گول دائرہ بنائیں ۔۔۔ چلہ کاٹیں ۔۔ مالا جپیں ۔۔ جن آپ کے پاس حاضر ۔۔ اسکو کہیں جاؤ ۔۔ میرے لیے دنیا کی خوبصورت لڑکی لے آؤ۔۔۔۔نیک کام کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہے ۔ عقل کی وجہ سے آپ مشرف ہو ۔۔ اشرف المخلوقات ہو۔اللہ تعالیٰ نے قرانِ پاک میں ہمیں کہانیوں سے عبرت اور دلیلوں سے سمجھایا ہے ۔ دنیا کے تمام علوم عقلی دلائل کے ساتھ اس حکمت کے سر چشمے میں ہیں ۔۔

کبھی کسی نے یہ تو نہیں کہا قران پاک کو دریافت کرو۔۔ عربی پڑھ لیتے ہیں ۔۔ سمجھتے ہیں فرض پورا ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا کے لیے ۔۔ مووی میں ''شان'' نے یہی تو دکھایا ہے تعویز پہن لو ۔۔ مگر اس تعویز کے اندر لکھا کیا ہے اس کو علم کسی کو نہیں ہے ۔۔

مجھے میرے ''سر' نے بتایا تھا کہ بچے قرانِ پاک کو پڑھ رہے تھے ایک انگریز نے آکر پوچھا اس کا مطلب کیا ؟؟؟ اس کو معلوم نہیں تھا ۔۔ اس نے کہا تم crazy ہو کہ جس کے بارے علم نہیں ہے اس کو پڑھ رہے ہو ۔۔۔ ہم علم حاصل نہیں کرتے اور روتے ہیں قوم دہشت گرد ہے ۔۔ ان کو کہا جاتا ہے ان باتوں پر اندھا اعتقاد کرنا ہے ۔۔۔ مطلب سمجھے ہی نہیں ہیں ۔۔ سو یہ اندھے ہو کر خود کش حملے کرتے ہیں ۔۔۔
آپ کی بات سے متفق ہوں کہ بنا تحقیق کسی شخص کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے مگر قرآن پاک سے ریفرنس ملا تو یقین کر لیا۔ آپ دیکھ سکتی ہیں کہ اس لڑی کا آغاز جس مراسلے سے ہوا میں نے اس کو کوئی ریٹنگ نہیں دی۔ کیونکہ مجھے اعتبار نہیں تھا۔ جب قرآن و حدیث کی بات آئی تو یقین کرنا پڑا۔
ہاں مجھے ان تمام حوالہ جات کو خود پڑھ لینا چاہیئے
 
نور وجدان

لائبریرین
کہیں یہ تحریک انصاف والے سائیں کا نمبر نہ دے دیں :)
میں تو ان کا نام پہلی دفعہ سن رہی ہوں ۔۔۔ اتنا پتا ہے ملتان چونکہ صوفیاء کا گڑھ ہے اس لیے ان کے نام کے پیچھے متعدد جعلی پیر ہو سکتے ہیں ۔۔۔

چلیں ایک قصہ ۔۔۔ ایک صاحب جو ملتان کے بہت بڑے ایڈووکیٹ ہیں اور ہائی کورٹ میں ان سے کوئی بڑا نہیں ہے اور سپریم کورٹ تک رسائی ہے ۔۔ خاندانی سید ہیں ۔۔۔ اور لندن سے پڑھ کر آئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ جی ! وہ یہ پیر ہیں جن کے پاس علم کا ماخذ کیا ہے مجھے نا معلوم ہے مگر اس سے انکار نہیں کہ علم ہے ان کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد ہوتا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سارے جہاں کی عورتیں ان کی '' مریدنیاں'' ہیں ۔۔۔ اور ان کے اس کمرے کے ساتھ ایک بہت پرائیویٹ کمرہ بھی ہے ۔۔ جو خاص الخاص مریدنیوں کے لیے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!۔۔۔۔ ان کا نام نہیں بتاؤں گے کہ ان کی شہرت دور دور تک ہے اور یہ سب باتیں ان کی شہرت کا شاخسانہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھلا کیوں یقین کریں ۔۔ کیا ہم علم حاصل نہیں کرسکتے ؟؟ کیا ہم عقل نہیں رکھتے؟؟؟؟ کیا ہم مفلوج
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
آپ کی بات سے متفق ہوں کہ بنا تحقیق کسی شخص کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے مگر قرآن پاک سے ریفرنس ملا تو یقین کر لیا۔ آپ دیکھ سکتی ہیں کہ اس لڑی کا آغاز جس مراسلے سے ہوا میں نے اس کو کوئی ریٹنگ نہیں دی۔ کیونکہ مجھے اعتبار نہیں تھا۔ جب قرآن و حدیث کی بات آئی تو یقین کرنا پڑا۔
ہاں مجھے ان تمام حوالہ جات کو خود پڑھ لینا چاہیئے
قران پاک : یہ حضرات قران پاک سے اپنی مطلب کی آیات ملاتے گمراہ کرنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
ہم لاعلم ہیں اس لیے مان لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور بات بتاؤں ۔۔ کچھ لوگ قرانِ پاک کو الٹا پڑھتے ہیں کہ جادو کا حصہ ہے یہ ۔۔۔۔۔یہی وہی روحانی پیشوا ہیں ۔۔۔۔
 
Top