شزہ مغل
محفلین
جنات اللہ کی مخلوق ہیں۔۔۔ مانتے ہیں۔جنات کے وجود سے انکار کسنے کیا ہے؟ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام نہاد علماء جن قدرتی محرکات کے پیچھے جنات کا نام لگا رہے ہیں وہ غلط ہے۔ جیسے اگر کسی کو سخت قسم کی ذہنی بیماری لاحق ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس پر جن چمٹ گیا ہے۔ یا اگر کسی کی قسمت سخت خراب ہو تو کہتے ہیں یہ کسی جن کی کاروائی ہے۔ یہ سب فرضی باتیں ہیں جنہیں بغیر کسی ٹھوس اثبوت کے جنات کے نام لگا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے یا کسی اور محفلین کے مشاہدہ میں واقعتاً کوئی جن وغیرہ آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ تاکہ ہم جنہوں نے آج تک کوئی جن نہیں دیکھا اس کے وجود کو سمجھ سکیں۔
جنات کو انسان کی نظر عموما" نہیں دیکھ سکتی۔۔۔ مانتے ہیں۔
جنات کو چند ایسی طاقتیں عطا کی گئی ہیں جو انسان کو نہیں دی گئیں۔۔۔۔ مانتے ہیں۔
مگر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔۔۔ یہ تمام غیر مادی مخلوق جس کا ذکر کیا گیا، یہ انسان کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی۔
آپ نے سنا ہو گا کہ جنات وغیرہ غیر آباد علاقوں میں رہتے ہیں۔۔۔ کبھی وجہ سمجھ آئی؟؟؟
کیونکہ یہ مخلوقات انسان سے ڈرتی ہیں اور نقصان اسی صورت میں پہنچاتی ہیں جب انہیں اپنے نقصان کا اندیشہ ہو۔
ارے بھئی ان کی بھی اپنی دنیا ہے۔ اپنے بیوی بچے ہیں۔ اپنے کام دھندے ہیں۔ بھلا ان کو کیا پڑی ہے اپنا سب کچھ چھوڑ کر انسان کے ساتھ چپکنے کی؟؟؟؟
کیا آپ جان بوجھ کرکسی کو بلاوجہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟؟؟ نہیں ناں۔۔۔ تو وہ کیوں ایسا کریں گے؟؟؟
اگر وہ بلاوجہ تنگ کرتے تو ساری دنیا کے انسانوں کو تنگ کرتے ناں۔۔۔ چند انسانوں ہی کو کیوں تنگ کریں؟؟؟