لتا جو میں جانتی بسرت ہیں سیّاں ۔ لتا منگیشکر

فرخ منظور

لائبریرین
جو میں جانتی بسرت ہیں سیّاں، گھونگٹا میں آگ لگا دیتی
(اگر میں جانتی کہ میرا محبوب مجھے بھلا دے گا تو میں اپنے گھونگٹ کو جلا دیتی)

گلوکارہ: لتا منگیشکر
موسیقی: نوشاد
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
فلم: شباب 1954

 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ کیا گیت یاد دلا دیا۔

شکریہ اعجاز صاحب! میں اپنے ماموں کو اکثر اسی طرح کے پرانے گیت سناتا ہوں تو ان کے بچے یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ ان کے والد صاحب کیسے جھوم جھوم کر گیت سن رہے ہیں۔ :) آپ اپنی پسند کے موسیقاروں کے نام بتائیے میں ان کے کچھ نغمے یہاں شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میری پسند کے موسیقار تو بہت ہیں۔ نوشاد، سچن دا، مدن موہن، سی رام چندر، حسن لال بھگت رام۔ بس یہ سمجھ لیں کہ اپنی پیدائش کے آس پاس کے سارے ہی گانے پسند ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری پسند کے موسیقار تو بہت ہیں۔ نوشاد، سچن دا، مدن موہن، سی رام چندر، حسن لال بھگت رام۔ بس یہ سمجھ لیں کہ اپنی پیدائش کے آس پاس کے سارے ہی گانے پسند ہیں۔

یہ سب تو میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ مدن موہن کا ایک دھاگہ شروع کیا تھا اس میں مدن بھیا (لتا منگیشکر انہیں یہی کہتی ہیں) کا تعارف اور چند گانے شامل کئے تھے۔ وہ بھی دیکھیے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ! مزا آ گیا۔
آپ کے ارسال کردہ نغموں کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اکثر ان کے موسیقار اور شعرا کے نام یاد یا تلاش نہیں کرنے پڑتے۔
ارے ہاں شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
اور آج ہی لتا دیدی کی اسیویں (80 )سالگرہ بھی ہے۔ اس خوشی میں ایک بار پھر دیکھ لوں اس کو۔۔۔
 
Top