جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیئے مجھے ----- کلامِ نصیر کوٹی

مغزل

محفلین
میرے استادِ محترم کی ایک غزل ::

غزل

مرّیخ و ماہتاب نہیں چاہیئے مجھے
تم آسماں طلب ہو زمیں چاہیئے مجھے
پھرتا ہوں کب سے گھر کا اثاثہ لیے ہوئے
ملتا نہیں ہے جیسا امیں چاہیئے مجھے
قصرِ بسیط دل کی طلب ہے ہوا کرے
میں جانتا ہوں کتی زمیں چاہیئے مجھے
جس پر کسی کا طنز نہ تضحیک ہو گراں
ایسی شکن سے پاک جبیں چاہیئے مجھے
غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیئے مجھے
جس سے مری انا پہ لگے ضرب اے نصیر
ایسا بھی الت۔فات نہیں چاہیئے مجھے
بے خوف و بے ہراس ہراک گام پر نصیر
تعمیلِ حکمِ سرورِ دیں چاہیئے مجھے

نصیر کوٹی
’’ نصیراللہ خاں نصیر کوٹی ‘‘
( لذّتِ آزار )​
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ۔۔ کتاب تحریر کے مراحل میں‌ہے ۔۔ میں لائبریری میں پیش کردوں گا۔
یہ کتاب 1978 میں شائع ہوئی تھی۔۔
 

طالوت

محفلین
مجھے اس سے گلزار کی فلم "ماچس" یاد آ گئی جو کہ سکھوں پر بھارتی ریاست کے ظلم کے پس منظر میں بنائی گئی تھی ۔۔۔ جس میں اوم پوری کا ایک‌ڈائیلاگ ہے غالبا کچھ اس طر ح سے ۔۔۔ "مجھے میرا حق چایئے پورا حق ابھی اور اسی وقت اسی زندگی میں" موصوف "دہشت گردوں کی صف میں شامل تھے ۔۔۔۔
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
جس پر کسی کا طنز نہ تضحیک ہو گراں
ایسی شکن سے پاک جبیں چاہیئے مجھے

غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیئے مجھے

جس سے مری انا پہ لگے ضرب اے نصیر
ایسا بھی الت۔فات نہیں چاہیئے مجھے


واہ جناب۔۔۔ بہت ہی اچھے لگے یہ اشعار !
شکریہ مغل جی اتنی خوبصورت غزل شئیر کرنے کا۔۔۔ :):)
 

فاتح

لائبریرین
غارت گرِ چمن! یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیے مجھے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جس پر کسی کا طنز نہ تضحیک ہو گراں
ایسی شکن سے پاک جبیں چاہیئے مجھے
غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے
جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیئے مجھے
واہ۔ بہت خوب۔ اتنا اچھا کلام شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ :)
 

عین عین

لائبریرین
محمود بھائی۔ عمدہ کلام ہے۔ نصیر صاحب کا بہار کوٹی سے کیا تعلق تھا؟ اور ان کے کتنے مجموعے شایع ہوئے ہیں۔ شاعری کے ساتھ ان کی کیا مصروفیات ہیں؟
وجدی نے میٹرو پر پروگرام کیا تھا ان کے بارے میں جو میں دیکھ ہی رہا تھا کہ بجلی چلی گئی۔۔۔۔۔ اور بس کوئی دس منٹ کا دیکھ سکا۔
 

عین عین

لائبریرین
مغل بھائی اس طرف آپ کا آنا نہیں ہو رہا۔ خیر آپ سے بات کرنے کے بعد اگلے روز نصیر صاحب سے مکالمہ کر آئے۔ ابھی شایع نہیں ہوا ہے۔ آپ کو بھی خبر پہنچاوں گا۔
 
Top