فیس بک کا کنکشن یہاں بند ہے پھر بھی جاننا چاہوں گا کہ جون کے ہی آنسو کیوں؟ جولائی یا اگست کے کیوں نہیں؟۔۔۔۔:idontknow:
 
حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی

بعد بھی تیرے جانِ جاں، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

صحنِ خیالِ یار میں، کی نہ بسر شبِ فراق
جب سے وہ چاندنہ گیا، جب سے وہ چاندنی گئی
اس کے بدن کو دی نمود، ہم نے سخن میں اور پھر
اس کے بدن کے واسطے، ایک قبا بھی سی گئی

اس کی امیدِ ناز کا، ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجیے، عمر گزار دی گئی

اس کے وصال کے لیے، اپنے کمال کے لیے
حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی

تیرا فراق جانِ جاں، عیش تھا کیا مرے لیے
یعنی ترے فراق میں، خوب شراب پی گئی

اس کی گلی سے اٹھ کے میں، آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی، اور گلی گلی گئی

جون ایلیا

jaun+elia1.jpg
 

عمراعظم

محفلین
ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی

ہائے ۔۔۔۔ انساں کی مجبوری۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جون ایلیااااااااااااااااااااااااااااااااااا
میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک میرے پسندیدہ شاعر کی زبان سے ایک بار پھر سن کے دل خوش ہو گیا۔۔۔
واہہہہہہہہہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فیس بک کا کنکشن یہاں بند ہے پھر بھی جاننا چاہوں گا کہ جون کے ہی آنسو کیوں؟ جولائی یا اگست کے کیوں نہیں؟۔۔۔ ۔:idontknow:
ویسے تو آنسو ساون بھادوں کے مشہور ہیں۔۔۔ لیکن ہم نے سوچا چلو جون کے بھی مشہور کرا دیتے ہیں۔۔۔۔۔ :p

اس لئے کہ خوش آم دید کا جواب بن سکے :)
آم اور دید ہمیشہ سے ہی خوش کن ہوتے ہیں۔۔۔ ان کے لیے جواز کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ :D

کہیں یہ جون ایلیا کی کوئی وڈیو تو نہیں۔۔۔ نین بھائی ان کے فین ہیں۔۔
بالکل۔۔۔ اور بالکل۔۔۔ :)

خدائے سخن جون ایلیا کا بہت عمدہ کلام۔
جناااااب۔۔۔ :)

جون ایلیا کا نیرنگ خیال ہمارے آنسو بھی بہا لے گیا۔۔۔ ۔۔
مگر آپ نے اس کو پرمزاح کیوں کیا۔۔۔ میں واقعتا سوچ رہا ہوں کہ اس کو پرمزاح کرنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی

ہائے ۔۔۔ ۔ انساں کی مجبوری۔
سر۔۔۔۔ :)

زبردست، زبردست زبردست۔
کلام ِ شاعر بزبانِ شاعر۔نہایت عمدہ شراکت کے لیے تشکر بسیار
جنااااب :) ہمیں مشکل اردو نہیں آتی۔۔ تو خالی شکریہ بغیر بسیار کے گزارا کر لیں۔۔۔ :)

بہت بہترین شراکت نیرنگ خیال بھائی ۔

یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی۔۔۔ ۔۔لاجواب جون۔۔۔ ۔

جون ہی کا ایک شعر دیکھیں،

ایک عجب حال کہ اب اس کو
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے
حسیب بھائی۔۔۔ پذیرائی پر صمیم قلب سے تشکر۔۔۔ اور خوبصورت شعر پر دوبارہ :)

:)

بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی۔۔۔
خوب!
:) :)

جون ایلیااااااااااااااااااااااااااااااااااا
میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک میرے پسندیدہ شاعر کی زبان سے ایک بار پھر سن کے دل خوش ہو گیا۔۔۔
واہہہہہہہہہ
شکریہ منے۔۔۔۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
واہ۔۔۔ سن تو نہیں پائے لیکن خالد صاحب کی مہربانی سے پڑھنے کے لئے مہیا ہو گئی۔۔۔

اس کے وصال کے لیے، اپنے کمال کے لیے
حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی

یہ شعر پڑھ کر بے ساختہ فراز کا یہ شعر یاد آ گیا کہ

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں۔۔۔

ہائے ہائے ہائے۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ۔۔۔ سن تو نہیں پائے لیکن خالد صاحب کی مہربانی سے پڑھنے کے لئے مہیا ہو گئی۔۔۔

اس کے وصال کے لیے، اپنے کمال کے لیے
حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی

یہ شعر پڑھ کر بے ساختہ فراز کا یہ شعر یاد آ گیا کہ

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں۔۔۔

ہائے ہائے ہائے۔۔۔
سر ویسے تو یہ غزل محفل میں عرصہ سے موجود ہے۔۔۔ لیکن بقول جون شاعری پڑھنے کی نہیں سنانے کی چیز ہے۔۔۔ اور اس ویڈیو کی خاص چیز جون کا یہ غزل پڑھ کر سنانا ہی ہے۔۔۔ :)
 
Top