جولائی ایلیا کی موشگافیاں

بہت اعلی

کیا شاعروں کے نام بھی مہینوں کے ہوسکتے ہیں فرنگی زبان میں اکتوبر نام سنا ہے ، اگسٹ سننے میں آیا ہے اس کے علاوہ اور مہینوں کا مجھے نہیں معلوم،،،
اب جاکے جولائی بھی سامنے آگیا 9 مہینے باقی ہیں
مشرقی مسلمانوں میں رمضان، رجب یہ دونام مہینوں کے نام میں سے ہے رکھے جاتے ہیں،،
ایک خاتون کا نام ے اپریل مئی جون ۔ یہ تینوں نام الگ الگ بھی سنے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آ رہے ہیں نہ جا رہے ہیں ہم
بس یہاں بیٹھے کھا رہے ہیں ہم

لیٹ جاتے جو دھکا دیتا کوئی
بس کھڑے ڈگما رہے ہیں ہم

کوئی ہم سے نہ کچھ امید رکھے
دھوکا دینے کو آ رہے ہیں ہم

ہیں کچھ ایسے بھی آشنا جن کو
احتیاطاً چھپا رہے ہیں ہم

اب افاقہ ہے ورنہ مدت سے
جوتیاں ان سے کھا رہے ہیں ہم
(جولائی ایلیا)

 
کافر ہے تو دانش پہ ہی کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو فتووں سے ہی لڑتا ہے سپاہی
(جولائی ایلیا)
فتویٰ ملا تو آپ کی حالت خراب ہے
مفتی جو مل گیا تو کہاں آپ جائیے۔۔؟

(فیصل عظیم فیصل)

اچھی کوشش ہے مگر براہ کرم اسلامی استعاروں علامتوں اور شعائر کا مذاق اڑانے سے پرہیز رکھیں ۔ یہ ایمان کا معاملہ ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین

میم ممکن ہے کوئی ٹوٹ کے چاہے تجھ کو؟
بعد بچپن تو بڑھاپا ہی سنوارا تو نے​

(جولائی ایلیا)​
 
آخری تدوین:
Top