جواب آئے نہ آئے سوال اٹھا تو سہی

محفل کی وفات کا سن کر جتنی نئی لڑیاں کھلیں ہیں ۔ اس سے پہلے اتنے مختصر عرصہ میں کم از کم میں نے تو نہیں دیکھی ۔ :D
پھر آپ کو ایک سرپرائز دیتی ہوں۔ ویٹ فار آ ٹیگ
ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئی ہوں اب وہ ایک مراسلہ مل کے نہیں دے رہا جس میں ہم نے ذکر کیا تھا کہ تیرھویں سالگرہ پر کتنی زیادہ لڑیاں کھلیں۔ اگر کسی اور کو ملے تو ہمارے پتے پر ارسال کریں۔ (تب ہم نے دو ملین کا مائل سٹون اچیو کرنا تھا اور میرا خیال ہے کہ لڑیاں کھولنے کی سینچری شاید کر ہی لی ہو ہم سب نے مل کر)
 
حماد علی

محفلین
کیا حقیقت وہی ہے جس کا ادراک ہم اپنے محدود حواس اور محدود تجزیاتی و تجرباتی صلاحیت سے کر سکیں یا ورائے مشاہدہ بھی حقیقت کا وجود ہوتا ہے؟
حقیقت بذات خود کیا شے ہے؟ کیا حقیقت ذات سے متصل ہے؟ یا حقیقت کا وجود ذات سے علیحدہ ہے؟ اگر تو حقیقت ذات سے علیحدہ ہے تو ہمارے حواس ناکافی ہیں!
 
حماد علی

محفلین
گر تو حقیقت ذات سے علیحدہ ہے تو ہمارے حواس ناکافی ہیں!
اور اگر ہمارے حواس واقعی ہی ناکافی ہیں تو متبادل کیا ہے؟ حقیقت کا ادراک کیونکر ہو؟ گر تو ہمارے لیے کامل حقیقت کا ادراک ممکن نہیں تو کیا حقیقت ایک بے معنی شے نہیں بن جاتی؟ اور ایک بے معنی و بے فائدہ شے پر بحث سے کیا حاصل؟؟؟
 
زیک

مسافر
ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئی ہوں اب وہ ایک مراسلہ مل کے نہیں دے رہا جس میں ہم نے ذکر کیا تھا کہ تیرھویں سالگرہ پر کتنی زیادہ لڑیاں کھلیں۔ اگر کسی اور کو ملے تو ہمارے پتے پر ارسال کریں۔ (تب ہم نے دو ملین کا مائل سٹون اچیو کرنا تھا اور میرا خیال ہے کہ لڑیاں کھولنے کی سینچری شاید کر ہی لی ہو ہم سب نے مل کر)
تیرھویں سالگرہ پر جون جولائی 2018 میں مراسلوں کی تعداد میں سپائیک نظر آتا ہے
IMG_7501.png
لیکن لڑیوں کی تعداد میں نہیں
 
Top