جنگ کے اثرات :عراق میں عجیب الخلقت بچے پیدا ہونے لگے

ایسے بچے جو beast babies کہلاتے ہیں خاندان کے اندر ہی اندر incest کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ بیرونی نہیں ہوتی۔لگتا ہے جنگ کی وجہ سے اس جگہ سماجی تانے بانے ٹوٹ گئے ہیں ، عورتوں کی شادیاں نہیں ہورہی ہیں ، جس کی وجہ سے incest بڑھ رہا ہے۔ اس کو جنگی ہتھیاروں سے منسوب کرنا درست نہیں۔ کسی ڈاکٹر سے پوچھئے تاکہ اندازہ ہو۔

عرب ممالک میں ایسے incest کے کیس عام ہیں۔ کیوں کہ وہاں شدید جذباتی اور جنسی گھٹن پائی جاتی ہے۔ 1983 میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے مجھے ایسے بچوں کے بارے میں بتایا تھا جو incest کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں پیدا ہوتے ہیں۔

عراق میں ایران عراق جنگ کے زمانے سے ہی مردوں کی قلت ہو گئی تھی۔ صدام حسین نے اس سلسلے میں ایسے کھیتوں کے لئے ، جن کی مالک عورتیں تھیں، مصر سے مرد درآمد کرنا شروع کئے تھے۔ تاکہ ان عورتوں کی شادیاں ہو سکیں اور یہ مرد ان کھیتوں پر کام کرسکیں۔ لیکن یہ تدبیر اور سکیم کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی تھی اور مردوں کی قلت بدستور باقی رہی۔ مزید جنگی صورتحال نے تمام سماجی تانے بانے بکھیر دیے ہیں ۔ اس کی بہتری میں بہت وقت لگے گا۔
 
ساجد

محفلین
جاپان میں کون سی گھٹن ہے جناب؟ وہاں ابھی تک عجیب الخلقت بچے کیوں پیدا ہو رہے ہیں؟ کچھ روشنی ڈالیں گے آپ؟۔
 
شمشاد

لائبریرین
افغانستان اس وقت تک حملہ آوروں کے لیے ہمیشہ قبرستان بنا جب تک وہاں پر میر جعفر اور میر صادق پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اب کثرت سے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے بچے جو beast babies کہلاتے ہیں خاندان کے اندر ہی اندر incest کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ بیرونی نہیں ہوتی۔لگتا ہے جنگ کی وجہ سے اس جگہ سماجی تانے بانے ٹوٹ گئے ہیں ، عورتوں کی شادیاں نہیں ہورہی ہیں ، جس کی وجہ سے incest بڑھ رہا ہے۔ اس کو جنگی ہتھیاروں سے منسوب کرنا درست نہیں۔ کسی ڈاکٹر سے پوچھئے تاکہ اندازہ ہو۔

عرب ممالک میں ایسے incest کے کیس عام ہیں۔ کیوں کہ وہاں شدید جذباتی اور جنسی گھٹن پائی جاتی ہے۔ 1983 میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے مجھے ایسے بچوں کے بارے میں بتایا تھا جو incest کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں پیدا ہوتے ہیں۔
فاروق بھائی مجھے تو ایسے بچے کہیں نظر نہیں آئے حالانکہ میں کئی سالوں سے یہاں رہ رہا ہوں۔
یہاں سعودیوں کے درجنوں بچے ہوتے ہیں اور سبھی ٹھیک ٹھاک ہیں۔

دو واقعات بتاتا ہوں :

ہمارے دفتر میں ایک سعودی آیا۔ صبح کا وقت تھا۔ کچھ پریشان سا تھا۔ ہمارے پارٹس مینجر جو کہ پاکستانی تھے اور وہ سعودی ان کا پرانا گاہک تھا اور آپس میں مذاق بھی کر لیتے تھے، انہوں نے پوچھا کیوں پریشان ہو؟ تو کہنے لگا بچوں نے پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے پوچھا کتنے بچے ہیں تو کہنے لگا 26 بچے ہیں۔

دوسرا واقعہ بتاتا ہوں۔
میں اپنے سعودی ساتھی کے ساتھ اس کی گاڑی میں جا رہا تھا۔ باتوں باتوں میں میں نے پوچھا تم کتنے بھائی بہن ہو۔ وہ خاموش ہو گیا۔ میں نے پھر پوچھا تو کہنے لگا، گننے تو دو۔ پھر کہنے لگا ہم 19 بہن بھائی ہیں۔ مزید اس نے یہ بتایا کہ اس کے والد نے تین شادیاں کی ہیں۔

کہنے کا مطلب ہے کہ اتنے اتنے بچے ہیں اور کوئی بھی بچہ مندرجہ بالا بیماری کا شکار نہیں ہے۔

جہاں میں رہتا ہوں، وہاں پر 90 فیصد سعودی گھرانے آباد ہیں۔ اور ڈھیروں بچے باہر فٹ بال کھیلتے نظر آتے ہیں۔ میں نے کوئی بچہ ایسا نہیں دیکھا، سب کے سب صحتمند ہیں۔
 
جاپان میں کون سی گھٹن ہے جناب؟ وہاں ابھی تک عجیب الخلقت بچے کیوں پیدا ہو رہے ہیں؟ کچھ روشنی ڈالیں گے آپ؟۔

جاپان میں incest بہت زیادہ ہے بلکہ یہ ان کے سماجی تانے بانے میں معیوب بھی نہیں سمجھا جاتا۔ incest کا جاپانی سماج میں رواج ہے۔ آپ اس کے بارے میں ریسرچ پیپرز تک پڑھ سکتے ہیں۔
اس کی کیا سماجی اور تکنیکی وجوہات ہیں ، ان پر بات اس فورم پر نہیں کی جاسکتی ۔ میں چند لنک دے دیتا ہوں، مزید آپ خود دیکھ لیں۔

http://answers.yahoo.com/question/index?qid=20081121113655AACXydJ
http://blog.nus.edu.sg/js2222u0900641/2010/04/14/the-tradition-of-incest/
کیا انسیسٹ جاپان میں لیگل ہے؟؟
http://wiki.answers.com/Q/Is_incest_in_japan_legal

مزید ریسرچ آپ آسانی سے کرسکتے ہیں۔ ہر دن کچھ نیا علم حاصل ہوتا ہے ؟؟؟
 
ساجد

محفلین
ایسے بچے جو beast babies کہلاتے ہیں خاندان کے اندر ہی اندر incest کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ بیرونی نہیں ہوتی۔لگتا ہے جنگ کی وجہ سے اس جگہ سماجی تانے بانے ٹوٹ گئے ہیں ، عورتوں کی شادیاں نہیں ہورہی ہیں ، جس کی وجہ سے incest بڑھ رہا ہے۔ اس کو جنگی ہتھیاروں سے منسوب کرنا درست نہیں۔ کسی ڈاکٹر سے پوچھئے تاکہ اندازہ ہو۔

عرب ممالک میں ایسے incest کے کیس عام ہیں۔ کیوں کہ وہاں شدید جذباتی اور جنسی گھٹن پائی جاتی ہے۔ 1983 میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے مجھے ایسے بچوں کے بارے میں بتایا تھا جو incest کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں پیدا ہوتے ہیں۔
فاروق سرور صاحب ، عربوں میں قبائلی نظام نافذ ہے اور جہاں نہیں بھی ہے وہاں بھی وہ لوگ اپنی برادری سے باہر کم ہی شادی کرتے ہیں۔ یہ تو ہزاروں برس سے چل رہا ہے۔ شاید آپ کو اس کا پتہ اب اس پاکستانی ڈاکٹر کے ذریعے چلا ہو گا۔ Incest میں بچے کند ذہن پیدا ہوتے ہیں یا جسمانی معذوری کے ساتھ اور کبھی کبھار عجیب الخلقت بھی۔ لیکن اس کا تناسب ایک حد تک ہوتا ہے۔ بہت سے خارجی اسباب بھی ہوتے ہیں اس کے جس میں ماحول کی آلودگی اور تابکاری بھی شامل ہے۔ اس کا سارے کا سارا الزام Incest پر ڈال کر امریکی وکالت سے پرہیز کریں کیونکہ آپ کے امریکہ کے کمانڈر ہی وہاں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف کر چکے ہیں۔ جس کا میں ثبوت ارسال کر چکا ہوں۔
اگر سماجی تانے بانے جنگ کی وجہ سے ٹوٹنے سے Incest بڑھ گیا ہے تو اس غیر ضروری جنگ کا ذمہ دار کون ہے؟ اور انسانیت کے خلاف اس جُرم کا ارتکاب کیا امریکہ نے نہیں کیا؟۔
اور یہ رپورت بھی ڈاکٹروں ہی کی ہے
۔فلوجہ کے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے ایک چوتھائی بچوں کی پیدائش کے سات دن بعد مر گئے اور مرنے والے بچوں میں سے تین چوتھائی ایسے تھے جوتابکاری اور کیمیائی اثرات کی وجہ سے ماں کے پیٹ میں عجیب الشکل ہو چکے تھے ۔​
 
ساجد

محفلین
جاپان میں incest بہت زیادہ ہے بلکہ یہ ان کے سماجی تانے بانے میں معیوب بھی نہیں سمجھا جاتا۔ incest کا جاپانی سماج میں رواج ہے۔ آپ اس کے بارے میں ریسرچ پیپرز تک پڑھ سکتے ہیں۔
اس کی کیا سماجی اور تکنیکی وجوہات ہیں ، ان پر بات اس فورم پر نہیں کی جاسکتی ۔ میں چند لنک دے دیتا ہوں، مزید آپ خود دیکھ لیں۔

http://answers.yahoo.com/question/index?qid=20081121113655AACXydJ
http://blog.nus.edu.sg/js2222u0900641/2010/04/14/the-tradition-of-incest/
کیا انسیسٹ جاپان میں لیگل ہے؟؟
http://wiki.answers.com/Q/Is_incest_in_japan_legal

مزید ریسرچ آپ آسانی سے کرسکتے ہیں۔ ہر دن کچھ نیا علم حاصل ہوتا ہے ؟؟؟
محترم ان سے زیادہ رابطے میں آپ کو ارسال کر سکتا ہوں لیکن جب آپ نے کوئی بات تسلیم ہی نہ کرنی ہو تو کیا فائدہ؟۔
 
آخر نمک بھی تو حلال کرنا ہے
جی اللہ تعالی کا دیا کھاتا ہوں۔ اسی کا نمک حلال کرنا ہے :) آیت آپ کے سامنے ہے مع 27 تراجم کے۔ اس کے بعد تاویلات ہی رہ جاتی ہیں۔ جائیدادیں بچانے کے لئے بھائی بہنوں کی شادی تو عام ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا مسلم معاشرے میں انسیسٹ کی طرف توجہ دلانے کا بہت ہی شکریہ۔ جہاں یہودی اور عیسائی معاشرہ میں پہلے کزن بھائی اور بہن ، بھائی بہنوں کی طرح سمجھے جاتے ہیں وہاں مسلم معاشرے میں ایسے پہلے کزن بہن بھائی کی شادی عام ہے۔ گو کہ قرآن حکیم میں ایک واضح حکم موجود ہے کہ چچازاد، ماموں زاد ، خالہ زادہ، پھوپھی زاد بہنوں سے شادی کی اجازت صرف نبی اکرم کو دی گئی تھی اور یہ کہ یہ اجازت عام مومنوں کو نہیں دی گئی ہے ، لیکن عام طور پر مسلمان اس آیت کو تاویل در تاویل کی مدد سے ادھر ادھر کردیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادیاں عام ہیں۔ جہاں یہ ایک کریہہ فعل ہے وہاں مسلم معاشرے اس کریہہ فعل کو خوب پروموٹ کرتے ہیں۔ کچھ مسلم فرقے پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادی کو درست قرار نہیں دیتے ۔بہر صورت ایس شادی کے نیتجے میں پیدا ہونے والے بچے عام طور پر عجیب و غریب بچوں کی صورت رکھتے ہیں۔ ۔ جو ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر خراب ہوتے ہیں۔ بہت سی امریکی ریاستوں کا قانون پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔

بہرحال بات ہورہی ہے عرب معاشرے کی ، جہاں جنسی گھٹن، جذباتی گھٹن اور پھر پہلے لیول کے کزن بہنوں اور بھائیوں کی شادیاں عام ہیں ۔ جس کے نتیجے میں بھیانک شکل والے اور کم تر عقل والے بچے بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ امریکہ کی حمایت نہیں ، یہ تو تاریخ کے دائیں ہاتھ پر کھڑے ہونے والی بات ہے۔

فاروق بھائی الحمد للہ ہم تین بھائی ہیں اور ہم تینوں کی شادی فرسٹ کزنز سے ہوئی۔
بڑے بھائی کی شادی پھوپھو کی بیٹی سے ہوئی۔
میری شادی خالہ زاد سے ہوئی۔
چھوٹے بھائی کی شادی ماموں زاد سے ہوئی۔

تینوں ہی صاحب اولاد ہیں۔ اور الحمد للہ ثم الحمد للہ ہم سب کی اولادیں بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔
 
ذاتیات نا شامل کریں تو بہتر ہے۔ جیسا آپ نے فرمایا، ایسا عام طور پر ہوتا ہے اور قابل قبول بھی ہے ۔ لیکن میں ایسے عمل کو ذاتی طور پر سورۃ 33، آیت 50 کی وجہ سے قابل قبول نہیں سمجھتا یا کم از کم مشکوک سمجھتا ہوں۔

دوسری طرف، برادران میرے مراسلے کاٹ پیٹ کر کہیں کا کہیں لے گئے ہیں۔ یہاں کیا خرابی تھی؟؟؟؟؟ بات تو یہاں ہورہی تھی۔ جن نکات کا جواب دیا ہے وہ تو یہاں ہیں۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا کیوں کیا؟؟؟ شائید یہاں تاویلات پیش کرنے میں ان کو دشواری تھی ۔۔؟؟
 
حضورِ والا ، مراسلہ سبھی کے مراسلے گئے ہیں صرف آپ ہی کے نہیں۔ بہ الفاظِ دیگر تاویلات بھی ساتھ ہیں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ یہ دھاگہ خبر کے حوالے سے ہے اس لئے ایسی بحث یہاں مناسب نہ تھی۔ تاویلات کی آپ فکر نہ کریں وہاں بھی وافر دستیاب ہوں گی۔ میرا شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کا ہے اس لئے میں دیگر قسم کی بحث میں کہیں بھی تاویلات پیش کرتا ماضی میں بھی آپ کو دکھائی نہیں دوں گا، جتنا عمومی طور پر جانتا ہوں اتنی ہی بات کیا کرتا ہوں۔
 
برادر محترم،
اب یہ بھی انتظامیہ طے کرے گی کہ کس بات کے جواب کا مراسلہ کس دھاگے میں لگایا جائے۔ ہم تو ٹھیرے بے وقوف!۔ جو خبر آپ نے لگائی تھی اسی کا جواب دیا تھا کہ وجہ گولہ باری نہیں بلکہ انسیسٹ ہے۔
اب اگر انتظامیہ یہ بھی طے کرلے کہ کیا لکھنا ہے اور لکھ بھی دیا کرے تو آسانی کچھ اور بڑھ جائےگی ۔ محفلین یہاں آنے کی دقت سے بھی بچ جایا کریں گے :)
 
اور جواب وہیں موجود ہے یعنی اِسی دھاگے میں جہاں آپ نے ارسال کیا تھا ۔ ”انتظامیہ“ نے اس کو بالکل نہیں چھیڑا۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
کیا جاپان میں ایٹم بم گرنے سے پہلے ایسے بچے پیدا ہوتے تھے؟
کیا عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے پہلے ایسے بچے پیدا ہوتے تھے؟
 
Top