یہ شادی نہیں ہو سکتی؟۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ کا مسلم معاشرے میں انسیسٹ کی طرف توجہ دلانے کا بہت ہی شکریہ۔ جہاں یہودی اور عیسائی معاشرہ میں پہلے کزن بھائی اور بہن ، بھائی بہنوں کی طرح سمجھے جاتے ہیں وہاں مسلم معاشرے میں ایسے پہلے کزن بہن بھائی کی شادی عام ہے۔ گو کہ قرآن حکیم میں ایک واضح حکم موجود ہے کہ چچازاد، ماموں زاد ، خالہ زادہ، پھوپھی زاد بہنوں سے شادی کی اجازت صرف نبی اکرم کو دی گئی تھی اور یہ کہ یہ اجازت عام مومنوں کو نہیں دی گئی ہے ، لیکن عام طور پر مسلمان اس آیت کو تاویل در تاویل کی مدد سے ادھر ادھر کردیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادیاں عام ہیں۔ جہاں یہ ایک کریہہ فعل ہے وہاں مسلم معاشرے اس کریہہ فعل کو خوب پروموٹ کرتے ہیں۔ کچھ مسلم فرقے پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادی کو درست قرار نہیں دیتے ۔بہر صورت ایس شادی کے نیتجے میں پیدا ہونے والے بچے عام طور پر عجیب و غریب بچوں کی صورت رکھتے ہیں۔ ۔ جو ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر خراب ہوتے ہیں۔ بہت سی امریکی ریاستوں کا قانون پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔

بہرحال بات ہورہی ہے عرب معاشرے کی ، جہاں جنسی گھٹن، جذباتی گھٹن اور پھر پہلے لیول کے کزن بہنوں اور بھائیوں کی شادیاں عام ہیں ۔ جس کے نتیجے میں بھیانک شکل والے اور کم تر عقل والے بچے بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ امریکہ کی حمایت نہیں ، یہ تو تاریخ کے دائیں ہاتھ پر کھڑے ہونے والی بات ہے۔
 
فاروق سرور خان صاحب پہلے کم فرقے تھے جو ایک اور کا اضافہ کرنے جارہے ہیں
آپ کا مسلم معاشرے میں انسیسٹ کی طرف توجہ دلانے کا بہت ہی شکریہ۔ جہاں یہودی اور عیسائی معاشرہ میں پہلے کزن بھائی اور بہن ، بھائی بہنوں کی طرح سمجھے جاتے ہیں وہاں مسلم معاشرے میں ایسے پہلے کزن بہن بھائی کی شادی عام ہے۔ گو کہ قرآن حکیم میں ایک واضح حکم موجود ہے کہ چچازاد، ماموں زاد ، خالہ زادہ، پھوپھی زاد بہنوں سے شادی کی اجازت صرف نبی اکرم کو دی گئی تھی اور یہ کہ یہ اجازت عام مومنوں کو نہیں دی گئی ہے ، لیکن عام طور پر مسلمان اس آیت کو تاویل در تاویل کی مدد سے ادھر ادھر کردیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادیاں عام ہیں۔ جہاں یہ ایک کریہہ فعل ہے وہاں مسلم معاشرے اس کریہہ فعل کو خوب پروموٹ کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ عام طور پر عجیب و غریب بچوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔ جو ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر خراب ہوتے ہیں۔ بہت سی امریکی ریاستوں کا قانون پہلے کزن بھائی بہنوں کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔
 
جی آپ نے درست فرمایا کے پہلے کزن بہن بھائی کی شادی ایک بد ترین بلکہ قبیح اور کریہہ عمل ہے۔ قرآن کے ریفرنس کو پڑھ کو اس پر غور کریں۔ یہ مبالغہ آمیزی نہیں ۔ دیکھئے
سورۃ 33، آیت 50۔ا
ے نبی ہم نے آپ کے لیے آپ کی بیویاں حلال کر دیں جن کے آپ مہر ادا کر چکے ہیں اور وہ عورتیں جو تمہاری مملومکہ ہیں جو الله نے آپ کو غنیمت میں دلوادی ہیں او
ر آپ کے چچا کی بیٹیاں اور آپ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں اور آپ کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ کے خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی
اور اس مسلمان عورت کو بھی جو بلاعوض اپنے کوپیغمبر کو دے دے بشرطیکہ پیغمبر اس کو نکاح میں لانا چاہے
یہ خالص آپ کے لیے ہے نہ کہ اور مسلمانوں کے لیے
ہمیں معلوم ہے جو کچھ ہم نے مسلمانو ں پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں مقرر کیا ہے تاکہ آپ پر کوئی دِقت نہ رہے اور الله معاف کرنے والا

میرا کام تھا اس کو آپ کے سامنے لانا، میں اس پر بحث نہیں کروں گا۔ اس لئے کہ
تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
میں پہلے کزن بہن بھائی کی شادی کا حامی نہیں ہوں۔ آپ بہن بھائیوں کی شادی کے حق میں ہیں تو یہ آپ کی سمجھ ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
گو کہ قرآن حکیم میں ایک واضح حکم موجود ہے کہ چچازاد، ماموں زاد ، خالہ زادہ، پھوپھی زاد بہنوں سے شادی کی اجازت صرف نبی اکرم کو دی گئی تھی
یہ حکم صرف نبی اکرم ﷺ کے لیے ہی ہو گا لیکن اس حکم کے متعلق کیا خیال ہے؟ یہ تو تمام مسلمانوں کے لیے ہے اور اس میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ کن کن رشتوں سے شادی جائز نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
بہر صورت ایس شادی کے نیتجے میں پیدا ہونے والے بچے عام طور پر عجیب و غریب بچوں کی صورت رکھتے ہیں۔ ۔ جو ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر خراب ہوتے ہیں۔
جس کے نتیجے میں بھیانک شکل والے اور کم تر عقل والے بچے بڑھتے جارہے ہیں۔
فاروق صاحب! ہماری بیٹی الحمد للہ ذہنی و جسمانی دونوں طرح درست ہے۔
وہ نہ تو بھیانک شکل والی ہے اور نہ ہی کم تر عقل والی۔
تصویر تو آپ نے دیکھی ہو گی شاید، اب اس کا سکول ریزلٹ کارڈ اور آئی کیو سکور بھی شیئر کرنا پڑے گا یہاں۔ :)
 

نیلم

محفلین
اور میں نے زیادہ تعداد سپیشل بچوں کی یورپ میں ہی دیکھی ہے،،،(ہوسکتاہےمیں غلط ہوں)لیکن میں نےایساپرسنلی نوٹ کیاہے
 

مقدس

لائبریرین
اور میں نے زیادہ تعداد سپیشل بچوں کی یورپ میں ہی دیکھی ہے،،،(ہوسکتاہےمیں غلط ہوں)لیکن میں نےایساپرسنلی نوٹ کیاہے

نیلم میرے خیال میں یہ ہوتا تو ہر جگہ ہے لیکن یورپ میں اس چیز کو زیادہ ریکوگنائز کیا جاتا ہے۔ اور ہائی لائٹ کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کے لیے کچھ کیا جا سکے۔۔ ان کو ایک اچھی لائف میسر ہو اور وہ بھی باقی سب کی طرح ایک نارمل زندگی گزار سکیں، نا کہ پیرنٹس ایسے بچوں کے ہونے سے شرمندگی محسوس کریں اور ان کو اندر ہی لاک کر کے رکھیں۔۔ تاکہ ان کی وجہ سے کوئی ان کو یا ان کے باقی بچوں کو کچھ کہہ نہ سکے
 

فاتح

لائبریرین
ذاتیات سے بلند رہنا بہتر ہے۔

بہت سے علاقوں میں بے ڈھب بچے ہی نہیں ، صحت مند بچے بھی بچ نہیں پاتے۔
چلیے یہ تو اب آپ خدائی پر اتر آئے کہ کون بچے گا اور کون جیے گا۔۔۔ :laughing:
ہم نے آپ کی بات کا سیدھا سادا جواب دیا تھا لیکن اب آپ اسے گھمانے لگے ہیں تو فی امان اللہ
 

نیلم

محفلین
نیلم میرے خیال میں یہ ہوتا تو ہر جگہ ہے لیکن یورپ میں اس چیز کو زیادہ ریکوگنائز کیا جاتا ہے۔ اور ہائی لائٹ کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کے لیے کچھ کیا جا سکے۔۔ ان کو ایک اچھی لائف میسر ہو اور وہ بھی باقی سب کی طرح ایک نارمل زندگی گزار سکیں، نا کہ پیرنٹس ایسے بچوں کے ہونے سے شرمندگی محسوس کریں اور ان کو اندر ہی لاک کر کے رکھیں۔۔ تاکہ ان کی وجہ سے کوئی ان کو یا ان کے باقی بچوں کو کچھ کہہ نہ سکے
بلکل مقدس میں اتفاق کرتی ہوں تمہاری بات سےایسے بچوں کو جوسہولتیں یورپ میں دی جاتی ہےوہ قابل ستائش ہیں۔
میں تعداد کےبارئےمیں بات کر رہی تھی،،،یہ بھائی جوبول رہےتھےکہ ایساکزنزکی آپس میں شادی کےنتیجےمیں ہوتاہے
،،میرااپنابھائی سب سے بڑا بھی ایساہی ہے،،لیکن فزیکلی ماشاءاللہ وہ بلکل ٹھیک ہے،منٹلی ایساہے
 

فاتح

لائبریرین
بلکل مقدس میں اتفاق کرتی ہوں تمہاری بات سےایسے بچوں کو جوسہولتیں یورپ میں دی جاتی ہےوہ قابل ستائش ہیں۔
میں تعداد کےبارئےمیں بات کر رہی تھی،،،یہ بھائی جوبول رہےتھےکہ ایساکزنزکی آپس میں شادی کےنتیجےمیں ہوتاہے
،،میرااپنابھائی سب سے بڑا بھی ایساہی ہے،،لیکن فزیکلی ماشاءاللہ وہ بلکل ٹھیک ہے،منٹلی ایساہے
بیٹا! فاروق صاحب کی بات سو فیصد نہیں لیکن کسی حد تک بہرحال درست ہے کہ مسلسل کزن در کزن میرجز میں بچوں میں بائیولاجیکل نقائص آ جاتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
ذاتیات سے بلند رہنا بہتر ہے۔

بہت سے علاقوں میں بے ڈھب بچے ہی نہیں ، صحت مند بچے بھی بچ نہیں پاتے۔
میرا خیال ہے کہ ذاتی حوالے سے کوئی ثبوت فراہم کرنا ذاتیات نہیں ہوتا بلکہ کسی دوسرے کے ذاتی معاملات کا استحصال ذاتیات کے زمرے میں آتا ہے۔ بہر حال اراکین مطمئن رہیں یہاں ذاتیات کے حوالے سے تسلی بخش نگرانی موجود ہے پھر بھی اگر آپ ایسا محسوس کریں تو ”رپورٹ“ کا بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top