جنگ کراچی ۔۔

گرائیں

محفلین
کوئی بھی شخص جس کی آنکھیں ذرا سی بھی کھلی ہوئی ہوں۔اسے کراچی میں ٹارگٹ کلنگز کی تین موٹی موٹی وجوہات سمجھنے میں نہ تو رحمان ملک کے فوٹو سٹیٹ بیانات کی محتاجی ہے ، نہ کسی سیاسی جماعت کا سہارا چاہیے اور نہ ہی کسی انٹیلی جینس ایجنسی کی فائلوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

پہلی وجہ کراچی نامی کثیرالنسلی سونے کی چڑیا پر سیاسی حاکمیت کی رسہ کشی ہے۔ پونے دو کروڑ آبادی والے اس شہر کے جس علاقے پر جس بھی جماعت یا گروہ کا تسلط ہے وہ اس تسلط کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔کیونکہ اسی تسلط سے زمینی، مالیاتی، ووٹ بینک اور اقتدار میں شراکت کے بے شمار فوائد جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری وجہ اربوں روپے کی قیمتی زمین ہے۔جس پر سیاسی، اقتصادی اور نسلی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جمایا جاتا ہے اور اس میں مسلسل اضافے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس جنگ میں جو جس علاقے میں جتنا زور آور ہے، اسی تناسب سے قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں اور جرائم پیشہ گروہوں کو بھی حصہ داری میں شامل کرتا ہے۔

پولیس مقابلے، نسلی جھگڑے یا گینگ وار دراصل لینڈ مافیا کے بڑے کھیل کی ہی زیلی شکلیں ہیں۔یہ سارا کھیل سیاسی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں اور اسی کھیل سے وہ اثرورسوخ اور سرمایہ ہاتھ آتا ہے جو سیاسی دھاروں کو کنٹرول کرنے کے کام آتا ہے۔پچھلے چھ ماہ میں کراچی میں جتنی ٹارگٹ کلنگس ہوئی ان کا شکار ہونے والوں میں رئیل سٹیٹ کے سترہ کاروباری بھی شامل ہیں۔

تیسری وجہ مذہبی اختلافات کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ ہے۔ جو کبھی زور پکڑ جاتی ہے تو کبھی تھم جاتی ہے۔لیکن کراچی کی موجودہ گریٹ گیم میں اس کا تناسب بہت کم ہے۔

سوال یہ ہے کہ پھر کوئی پکڑا کیوں نہیں جاتا؟ بات یہ ہے کہ جب وارداتی ہی مجرم کا تعاقب کرنے والوں میں شامل ہوکر چور چور کا شور مچانے لگیں تو کون کسے پکڑے گا!

حوالہ
 
آفت

محفلین
پولیس اور رینجرز نے لیاری میں جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت اور لیاری کی سیاست میں نمایا شہرت رکھنے والے نبیل گبول نے اس کی مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر داخلہ اپنی کرسی بچانے کے چکر میں لیاری میں یک طرفہ کاروائی کر رہے ہیں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی لانڈھی کورنگی اور عزیز آباد میں بھی ہوتی تو غیر جانبداری مشکوک نہ ہوتی ۔ اے این پی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے کہا ہے کہ پورے کراچی میں لائسنس یافتہ اور غیر لائسنس یافتہ اسلحہ بازایاب کروانے کے لیے کاروائی کی جائے ۔ فاروق ستار کے حالیہ بیان پر جس میں فاروق ستار نے لانڈھی کی فیوچر کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی تھی اے این پی کے نمائندوں نے اسے واویلہ کہا ہے اور کہا ہے کہ ان علاقوں میں اے این پی سے ہمدردی رکھنے والے لوگوں کی اکثریت ایم کیو ایم کو کھٹکتی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز اس طرح کے الزامات لگاتی ہے۔
 
سویدا

محفلین
مجھے تو لگتا ہے کہ پے در پے ایسے واقعات رونما کیے جارہے ہیں‌کہ کسی ایک پر بھی صحیح‌سے فوکس نہ ہوسکے
پہلے این آر او کا مسئلہ ابھی وہ اختتام پذیر نہ ہوا تھا کہ
عاشورہ بم دھماکہ ابھی دھماکہ ہوا ہی تھا کہ مارکیٹوں میں‌آگ جلائی گئی
عاشورہ دھماکے کا غم ہلکا نہ ہوا تھا کہ لیاری میں‌لڑائی
اللہ خیر کرے !
 
دراصل لیاری گینگ وارز کےجرائم پیشہ عناصر شہریوں کا قتل عام کرکے کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔حکام کی توجہ شہریوں کے قتل عام کے طرف دلانے کے باوجود شہریوں کے قتال کا سلسلہ جاری ہے جس پر پولیس اور رینجزر خاموش ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں گینگ واراورٹارگٹ کلنگ کی وجہ عوام کی توجہ سانحہ عاشورہ پر محکمہ داخلہ کی ناکامی .سے ہٹانا ہے۔

سانحہ عاشورہ کے بعد لوٹا گیا سامان لیاری سے برآمد ہونےلگا ۔اور جب یہ سوال اٹھنا شروع ہو اکہ پولیس نے لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کیوں نہیں روکا اورذولفقار مرزا پر تنقید شروع ہوئی تو اچانک لیاری اور اس کے ملحقہ علاقوں کے گینگسٹرزنےبے گناہوں کا قتل عام شروع کر دیا۔

اور اگر پولیس اور رینجزر خاموش رہے گی اور کوئی کاروائی نہیں کرتی تو آئین کی رُو سے جس علاقے میں امن وامان پولیس اور رینجرز سے کنٹرول نہیں ہو رہا ہوتو وہاں امن وامان کے لئےفوج بلائی جا سکتی ہے۔
 
مغزل

محفلین
ابھی فوٹٰج دیکھ رہا تھا آج ٹی وی پر لیاری امن کمیٹی والوں نے ایک پتلے پر فاروق ستار کا نام اور مغلظات تحریر کی ہوئی تھیں، لیاری امن کمیٹی کس کی ہے ، اب یہ فیصلہ کرنا آسان ہے کہ دراصل حکومتی حلیفوں کے درمیان رسہ کشی ہے جس میں عام لوگ مارے جارہے ہیں اور مارے جائیں گے ۔
 
لیاری گینگ وارز کےجرائم پیشہ عناصر کی امن کمیٹی کا نام ہے "پیپلز امن کمیٹی "
 
طالوت

محفلین
ابھی فوٹٰج دیکھ رہا تھا آج ٹی وی پر لیاری امن کمیٹی والوں نے ایک پتلے پر فاروق ستار کا نام اور مغلظات تحریر کی ہوئی تھیں، لیاری امن کمیٹی کس کی ہے ، اب یہ فیصلہ کرنا آسان ہے کہ دراصل حکومتی حلیفوں کے درمیان رسہ کشی ہے جس میں عام لوگ مارے جارہے ہیں اور مارے جائیں گے ۔
ان دنوں کراچی "ٹارگٹ کلنگ" کی اس سے زیادہ جامع تعریف ممکن نہیں ۔
وسلام
 
پی پی پی امن کمیٹی کے لئے صرف یہ شعر بہت ہے

خنجر پہ کوئی داغ نہ دامن پہ کوئی چھینٹ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
 
ساجد

محفلین
اہل کراچی ، تمہاری ہمت ہے کہ تم ان سیاسی مداریوں کے خونی کھیل کا مقابلہ جواں مردی سےکر رہے ہو۔
 
مغزل

محفلین
خوب انیس صاحب،
مدِ مقابل حلیف پر شعر ملاحظہ کیجے ۔

اتنا نہ بڑھا پاکیِ داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ ذرا بندِ قبا دیکھ
 
لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجز کا آپریشن شروع ہوتا ہے تو نبیل گبول پریشان آخر کیوں؟؟؟
جب سے رحمن ڈکیت کو پولیس نے مارا ہے اُس وقت سے لے کراب تک نبیل گبول نے کراچی شہر اور اپنے حلقہ انتخاب میں تشریف نہیں لائے۔کیوں؟؟؟؟ لیاری تو پی پی کا قلعہ ہے بقول آپ کے پھر بھی اپنے قلعے میں کیوں تشریف نہیں لاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
شاید تبھی کراچی والوں نے ٹوکیو والوں سے کہا تھا کہ تم ہمیں ایک سال کیلئے اپنا شہر دیدو۔ ہم اسے کراچی میں بدل دیں گے! :rollingonthefloor:
 
زین

لائبریرین
لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجز کا آپریشن شروع ہوتا ہے تو نبیل گبول پریشان آخر کیوں؟؟؟
جب سے رحمن ڈکیت کو پولیس نے مارا ہے اُس وقت سے لے کراب تک نبیل گبول نے کراچی شہر اور اپنے حلقہ انتخاب میں تشریف نہیں لائے۔کیوں؟؟؟؟ لیاری تو پی پی کا قلعہ ہے بقول آپ کے پھر بھی اپنے قلعے میں کیوں تشریف نہیں لاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی سوال الطاف حسین سے کرنے کی جسارت بھی کیجئے ، جناب :rolleyes:
 
1-12-2010_93908_1.gif
 
مہوش علی

لائبریرین

رحمان ملک اتنا کھل کھل کر صاف صاف اس لیاری گینگ کا اصلی چہرہ پیش کر رہا ہے، مگر اپنے بھائیوں کو یہاں دیکھتی ہوں کہ ابتک متحدہ کو قصوروار بتلا رہے ہیں۔ ایسے بھائیوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی بھلا کیا ضرورت کہ یہ جو وار کریں گے ایسا تو دس دشمن بھی مل کر نہیں کر سکتے۔
بہرحال، اللہ کا شکر ہے کہ خدا خدا کر کے بددیانتی و جھوٹے پروپیگنڈے کا یہ کفر ٹوٹ رہا ہے اور لوگوں کو سمجھ میں آنا شروع ہو گیا ہے کہ ایسے کرمنلز کے حکومتی سپورٹ کے ساتھ کیے گئے جرائم اور قبضہ کے بعد مہاجروں کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنا دفاع خود کریں کہ حکومت تو خود انہیں مجرموں کی ہے۔ اللہ کا شکر ہے انہیں کراچی کے اصل ولن نظر آنا شروع ہو گئے جو لیاری و سہراب گوٹھ میں بیٹھ کر غیر قانونی اسلحہ، ڈرگز اور مافیاز وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں اور شہر کا امن و امان تباہ کرتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجز کا آپریشن شروع ہوتا ہے تو نبیل گبول پریشان آخر کیوں؟؟؟
جب سے رحمن ڈکیت کو پولیس نے مارا ہے اُس وقت سے لے کراب تک نبیل گبول نے کراچی شہر اور اپنے حلقہ انتخاب میں تشریف نہیں لائے۔کیوں؟؟؟؟ لیاری تو پی پی کا قلعہ ہے بقول آپ کے پھر بھی اپنے قلعے میں کیوں تشریف نہیں لاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیوں کہ وہ متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ سے واقف ہیں :grin:
جب کہ الطاف حسین تو پاکستان کا رخ ہی نہیں کرتے ۔ جان کے خوف سے :rollingonthefloor:
 
غازی عثمان

محفلین
اہل کراچی ، تمہاری ہمت ہے کہ تم ان سیاسی مداریوں کے خونی کھیل کا مقابلہ جواں مردی سےکر رہے ہو۔
کاہے کی ہمت ؟؟ ہماری مثال قصائی کی دکان میں لگے مرغیوں کے دڑبے جیسے ہے، جس کی باری آتی ہے وہ تھوڑا چیختا چلاتا ہے اور باقی کہتے ہیں کہ چلو کچھ پیر پھیلانے کی جگہ مل گئی،،
 
غازی عثمان

محفلین
میں یہ سوچ کر حیران ہورہا تھا کہ متحدہ نے ارشد پپو کے خلاف بیان کیسے دیدیا ،، پھر یاد آیا کہ رحمان بلوچ کو بھی تو اپنوں نے اپنے دور حکومت میں مراوایا تھا ،، گینگسٹر کی یہی ذندگی ہے جس سیاست دان کے تلوے ساری ذندگی چاٹے وہی اسے مروادیتا ہے
 
آفت

محفلین
کراچی کی دیواروں پر لکھا ہوا قلعہ الطاف حسین بھی تو آپ پڑھتے ہوں گے انہیں بھی تو کراچی آنے کی دعوت دیں ۔
ویسے ہونا کچھ نہیں پیپلز پارٹی اس وقت کافی مشکل حالات سے دو چار ہے اس لیے ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ میں آ کر اس کے سارے مطالبات مان لے گی اور پھر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا جس میں سارا ملبہ ایجنسیوں یا مخالف سیاسی جماعتوں پر ڈال دیا جائے گا ۔ اور شہیدوں کے درجات کی بلندی کی میڈیا کے سامنے دعائیں مانگی جائیں گی پھر سب کچھ بھلا کر آئیندہ کی سیاست یا بلیک میلنگ کے لیے نئے ٹارگٹ مقرر کیے جائیں گے ۔ :grin:

Top