جنونِ اولیں شائستگی تھی۔۔زہرا نگاہ

فرحت کیانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 8, 2008

  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,797
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    جنونِ اولیں شائستگی تھی
    وہی پہلی محبت آخری تھی

    کشادہ تھے بہت بازوِ وحشت
    یہ زنجیرِخرد الجھی ہوئی تھی

    جہاں ہم پھر سے بسنا چاہ رہے تھے
    وہ بستی ہُو کی دنیا ہو چکی تھی

    کبھی اک لفظ کے سو سو معانی
    کبھی ساری کہانی اَن کہی تھی

    اب اپنے آپ سے بھی چُھپ گئی ہے
    وہ لڑکی جو سب کو جانتی تھی

    سحر آغاز، شب اتمامِ حجت
    عجب زہرا کی وضعِ زندگی تھی

    ۔۔۔زہرا نگاہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,334
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت اچھی غزل ہے - بہت شکریہ فرحت!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,022
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب، بہت اچھی غزل ہے

    شکریہ فرحت کیانی شیئر کرنے کیلیئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر