فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

الف عین

لائبریرین
بڑی مشکل ہوتی ہے کہ پتہ نہیں لگتا کہاں اپ ڈیٹیڈ ورژن ہے اور کہاں پرانا. یہاں ڈاؤن لوڈ سینٹر میں دونوں.. علوی اور جمیل کے پرانے لنکس ہیں. کل اپنی برقی کتابیں اپ گریڈ کر رہا تھا علوی نستعلیق میں. اور بہت سے صفحات کر بھی دئے لیکن ڈاؤن لوڈ لنک اردو ویب کے دے دئے تھے، کچھ صفحات میں تو ہو گئے ہیں، کچھ صفحات میں نہیں. (احباب کچھ دن بعد ہی وزٹ کریں، صرف تمام کتابوں کی فہرست تو دیکھی جا سکتی ہے، لیکن بقیہ نہیں، کہ ’سمت‘ کا یو آر ایل بھی نیا دینے کا ہے، اب کچھ صفحات میں وہ بھی دے رہا ہوں(. بہر حال علوی نستعلیق کا تو ان کے بلاگ کا ہی دے رہا ہوں، جمیل کا کون سا دیا جائے جو مستقل ہو، ریپڈ شئر وغیرہ کا نہ ہو، فائل ڈین کا مستقل ہوتا ہے کیا؟
 

arifkarim

معطل
بہر حال علوی نستعلیق کا تو ان کے بلاگ کا ہی دے رہا ہوں، جمیل کا کون سا دیا جائے جو مستقل ہو، ریپڈ شئر وغیرہ کا نہ ہو، فائل ڈین کا مستقل ہوتا ہے کیا؟

جی ہاں۔ فائل ڈین کا مستقل ہوتا ہے۔
پرانا ورژن اسلئے ہٹایا گیا تھا تاکہ لوگ نیا والا اور بہتر ہی استعمال کریں۔
 

araheels

محفلین
طعام میں ط ع کے بعد اگر کرا زبر لگا دیں تو طعام بلکل ٹھیک لکھا جائے گا!

جمیل نستعلیق صاحب فانٹ بہت اچھا ہے۔ لیکن علوی نستعلیق کے اولین ریلیز میں جو کچھ لیگیچرز کی خامیاں تھیں وہ شائد اس میں ابھی ہیں۔
مثلاً طعام لکھنے پر وہ بعام بن جاتا ہے۔

براہ کرم اس طرف توجہ دیں اور وہ خامیاں دور کرکے نیا ورژن ریلیز ضرور کریں۔

جناب
میں نے ابھی ابھی نستعلیق فونٹ انسٹال کر کے چیک کیا ھے، طعام کو اگر طعام لکھیں گے تہ بلکل یہ بعام بن جائے گا،
کیونکہ طعام کے اگر ہجے کیے جائیں تو اس میں کرا زبر بھی آتا ھے اسلیے اگر اپ ٹائپ کریں

ت ع (شفٹ آئی( ٰ اس سے کرا زبر آ جائے گا ع کے اوپر پھر آپ الف پھر میم م دبائیں گے تہ پورا طعام لکھا ائے گا،

شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
جناب
میں نے ابھی ابھی نستعلیق فونٹ انسٹال کر کے چیک کیا ھے، طعام کو اگر طعام لکھیں گے تہ بلکل یہ بعام بن جائے گا،
کیونکہ طعام کے اگر ہجے کیے جائیں تو اس میں کرا زبر بھی آتا ھے اسلیے اگر اپ ٹائپ کریں

ت ع (شفٹ آئی( ٰ اس سے کرا زبر آ جائے گا ع کے اوپر پھر آپ الف پھر میم م دبائیں گے تہ پورا طعام لکھا ائے گا،

شکریہ
راحیل صاحب! یہ خامی جمیل نوری نستعلیق کے سابقہ ورژن میں پائی جاتی تھی کہ طعام لکھنے پر بعام بن جاتا تھا لیکن موجودہ ورژن میں جہاں اور بہت سی خامیاں دور کی گئی تھیں وہیں اسے بھی درست کر دیا گیا تھا۔
 

محمدعمر

محفلین
بھئی لینکس والوں کی تو موج ہوگئی ہے.. پی ڈی ایف بھی زبردست بن رہی ہے.. اپنی برقی کتابیں بشمول وقت کا سفر اب اسی میں جاری کرتا ہوں..

02qq2.jpg

آپ نے جو سکرین شاٹ منسلک کیا ہے اس میں شاعری کا فونٹ سائز کیا رکھا ہے۔ مجھے تو18سے اوپر ہی لگ رہا ہے کیا یہ صحیح ہے؟
 

راقم

محفلین
بہت اعلیٰ فانٹ

جمیل نستعلیق کشیدہ بہت ہی خوب صورت فانٹ ہے۔ ۔البتہ کافی بھاری ہے عام فانٹس کے مقابلے میں۔
بہت شکریہ۔
 
Top