فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

قیس

محفلین
السلام علیکم! آج اردو محفل پر پہلی دفعہ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، یہاں جب میں پہلی دفعہ آیا تھا تو یہ دیکھ کر حیران ہو گیا تھا کہ اوپن فارمیٹ میں اردو کے لٕے اسقدر فانٹ موجود ہیں
حالانکہ میں کافی عرصہ سے اوپن اردو فانٹ ڈونڈھ رہا تھا کافی دوستوں سے پوچھا بھی تھا لیکن ہر دفعہ کوٕی تسلی بخش جواب نہیں ملتا تھا، لیکن کسی طرح یہاں تک
تک پہنچا تو یہاں ایک جنت تھی فانٹس کی، اب جمیل نستعلیق کو دیکھ دل اور باغ باغ ہو گیا کہ ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت فانٹ ہے اور کام کی رفتار انتہای تیز، بہت شکریہ بنانے والوں کا اور اسکو ویب پر طبع کرنے کا جس سے میرے جیسے عام لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں والسلام
 
arifkarim

معطل

محفل پر خوش آمدید!
یہ ترویج اردو کا واحد بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ ابھی تک بہت سے پاکستانی فارمز رومن اردو کو پرائیرٹی دیتے ہیں اور اوپن ٹائپ اردو کے نام سے بھی نا آشنا ہیں۔:(
 
مکی

معطل
مجھے لگتا ہے آپکو پھر ناکامی ہوئی ہے :(
ای سنپس والے لنک پر کلک کرنے پر یہ میسیج آیا:
Broken Link
The link you clicked on is not complete.
If you clicked a link within an e-mail message, please verify that the link was not broken in the middle.
If it is broken, copy and paste the entire link into your browser.
You will be redirected to the eSnips home in a few seconds...

نشاندہی کے لیے شکریہ.. میں فور شیئرڈ پر اپلوڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں چنانچہ سابقہ ربط اپڈیٹ کردیا ہے.. یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں..
 
بلال

محفلین
واہ بہت خوب جمیل صاحب۔۔۔ آپ نے تو کمال کر دیا۔ ابھی فانٹ ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں۔ پھر چیک کرتا ہوں دیکھتے ہیں یہ کیا کیا کرتا ہے ویسے جو باقی دوستوں نے بتایا اُس سے تو لگتا ہے یہ کافی کچھ کرے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
neosaleem

محفلین
جمیل نستعلیق صاحب فانٹ بہت اچھا ہے۔ لیکن علوی نستعلیق کے اولین ریلیز میں جو کچھ لیگیچرز کی خامیاں تھیں وہ شائد اس میں ابھی ہیں۔
مثلاً طعام لکھنے پر وہ بعام بن جاتا ہے۔

براہ کرم اس طرف توجہ دیں اور وہ خامیاں دور کرکے نیا ورژن ریلیز ضرور کریں۔
 
فخرنوید

محفلین
جمیل نستعلیق کشیدہ اچھی کاوش ہے۔ لیکن بیک وقت یہ دونوں انسٹال کر کے نہیں قابل استعمال۔
اس کا حل یہ ہے کہ

علوی نستعلیق کو سادہ اردو کے لئے استعمال کریں
اور کشیدہ کے لئے جمیل نستعلیق کشیدہ استعمال کر لیں۔

کیونکہ اس میں مجھے دونوں کی محنت نظر آرہی ہے۔ اس کا کریڈٹ کسی ایک کو دینا اچھا نہیں لگتا ہے۔
 
دوست

محفلین
اس کا حل یہ ہے کہ دونوں کو الگ الگ ناموں سے ریلیز کیا جائے۔ تاکہ الگ الگ استعمال ہوسکیں۔ اب میں اگر کشیدہ کو اپنے فورم یا بلاگ پر استعمال کرنا چاہوں تو پہلے جمیل نوری نستعلیق کو سٹائل شیٹ میں شامل کروں اور پھر سٹائل اٹالک کروں تب بات بنے۔ ورڈپروسیسر میں تو ٹھیک ہے لیکن ویب پر استعمال کے لیے اگر ہمارے ڈویلپر اس پر ہمدردانہ غور کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ ویسے کشیدہ نستعلیق الگ سے بہترین کام کرتا ہے بس نام جمیل نوری نستعلیق کا چلتا ہے۔ دونوں دس دس میگا بائٹ کے ہیں قریبًا۔
 
ابوشامل

محفلین
بہت خوبصورت فونٹ ہے اور بلاشبہ مرزا احمد جمیل صاحب کو زبردست خراج تحسین بھی۔
اس فونٹ کے اجراء پر اس کو تیار کرنے والے افراد کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ نستعلیق فونٹس کی تیاری کا کام اپنے پورے زور و شور سے جاری ہو چکا ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
اس کا حل یہ ہے کہ دونوں کو الگ الگ ناموں سے ریلیز کیا جائے۔ تاکہ الگ الگ استعمال ہوسکیں۔ اب میں اگر کشیدہ کو اپنے فورم یا بلاگ پر استعمال کرنا چاہوں تو پہلے جمیل نوری نستعلیق کو سٹائل شیٹ میں شامل کروں اور پھر سٹائل اٹالک کروں تب بات بنے۔ ورڈپروسیسر میں تو ٹھیک ہے لیکن ویب پر استعمال کے لیے اگر ہمارے ڈویلپر اس پر ہمدردانہ غور کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ ویسے کشیدہ نستعلیق الگ سے بہترین کام کرتا ہے بس نام جمیل نوری نستعلیق کا چلتا ہے۔ دونوں دس دس میگا بائٹ کے ہیں قریبًا۔

میں جلد ہی اسے نئے نام سے الگ الگ ریلیز کر دیتا ہوں۔ تاکہ اوپن آفس میں بھی دونوں استعمال ہو سکیں اور ویب پر بھی۔:beating::boxing:
 
duffer

محفلین
آخر کار میں اس کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے کے قابل ہو گیا ہوں، اور کشیدہ فانٹ کو دیکھ کر تو دل کر رہا ہے کہ ڈیویلپر کی پپیاں لے لوں
بہت بہت بہت خوبصورت فانٹ ہے۔ :)
 
یار میں کر دوں تو کوئی حرج ہے؟

آپ پہلی پوسٹ پڑھ لیں۔ وہاں میں نے اسے الگ نام سے جاری کرنے سے منع کیا ہے!
اگر سب احباب کو ویب یا بلاگ کیلئے کشیدہ فانٹ الگ نام سے چاہیے تو میں‌اسے جلد ہی اسی دھاگے میں اپلوڈ کر دیتا ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میں جمیل صاحب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

جمیل صاحب، آپ سے ایک گزارش ہے کہ اپنے اس خط کو General Public License یا اسی نوعیت کے کسی اور اجازت نامے کے تحت جاری کریں تاکہ فانٹ سازی کے عمل کی رفتار بڑھانے میں مدد مل سکے۔ امید ہے کہ آپ میری اس تجویز پر غور کریں گے۔
 
Top