فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

مکی

معطل
بھئی لینکس والوں کی تو موج ہوگئی ہے.. پی ڈی ایف بھی زبردست بن رہی ہے.. اپنی برقی کتابیں بشمول وقت کا سفر اب اسی میں جاری کرتا ہوں..

02qq2.jpg
 

عبدالقدوس

محفلین
بلا شبہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن مجھے اس میں ایک خامی جو نظر آئی ہے وہ ھ اور ہ میں فرق ہے اگر آپ شہروں لکھیں تو یہ شھروں لکھے گا جو کہ کچھ دیکھنے میں خوبصورت نظر نہیں آتا
 
واہ ایک دن محفل پر ذرا لیٹ آیا ہوں‌اور یہاں‌پر انقلاب بر پا ہوگیا ہے۔
اتنا خوبصورت فونٹ کہ کیا بتاوں ۔ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کو دیکھ کر تو میرے ہوش اڑگئے ۔ اب انتظار کرتا ہوں‌کہ کب ہوش واپس آئیں‌گے:grin:
جمیل صاحب بہت بہت مبارک ہو ۔ ساتھ میں‌شکریہ بھی
 
بلا شبہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن مجھے اس میں ایک خامی جو نظر آئی ہے وہ ھ اور ہ میں فرق ہے اگر آپ شہروں لکھیں تو یہ شھروں لکھے گا جو کہ کچھ دیکھنے میں خوبصورت نظر نہیں آتا

بھائی شاید آپکو غلط فہمی ہوئی ہوگی میرے پاس تو (شہروں) درست نظر آرہا ہے
 

دوست

محفلین
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دے۔ اب اور کیا کہوں۔ لاجواب چیز ہے اور لینکس پر پی ڈی ایف کی کمی بھی پوری ہوگئی۔ اردو والوں کو اور کیا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس نستعلیق و نستعلیق کشیدہ کی صورت میں کشیدہ کام نہیں کررہا۔ نارمل کو اڑا کر دیکھا تو کشیدہ ورژن اسی نام سے Jameel Noori Nastaleeq کام کررہا ہے۔ پہلے جو نارمل میں نظر آتا تھا اب وہ کشیدہ میں دکھ رہا ہے۔ اوپن آفس 3 و ورڈ 2007 ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 پر۔ کسی اور بھائی کو یہ مسئلہ درپیش ہے؟
ایک مزید گزارش کہ اس میں لگیچر کی غلطیاں بھی ہیں عمومی کی بجائے غمومی لکھا جاتا ہے ابھی اوپن آفس میں کشیدہ میں نوٹ کیا ہے۔ تو ایک ایسا دھاگہ شروع کرلیں اور ہمارے بھائی جنہوں نے یہ فونٹ بنایا ہے اس فیڈ بیک کے پیش نظر غلطیاں درست کرتے جائیں۔
وسلام
 
میرے پاس نستعلیق و نستعلیق کشیدہ کی صورت میں کشیدہ کام نہیں کررہا۔ نارمل کو اڑا کر دیکھا تو کشیدہ ورژن اسی نام سے Jameel Noori Nastaleeq کام کررہا ہے۔ پہلے جو نارمل میں نظر آتا تھا اب وہ کشیدہ میں دکھ رہا ہے۔ اوپن آفس 3 و ورڈ 2007 ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 پر۔ کسی اور بھائی کو یہ مسئلہ درپیش ہے؟
ایک مزید گزارش کہ اس میں لگیچر کی غلطیاں بھی ہیں عمومی کی بجائے غمومی لکھا جاتا ہے ابھی اوپن آفس میں کشیدہ میں نوٹ کیا ہے۔ تو ایک ایسا دھاگہ شروع کرلیں اور ہمارے بھائی جنہوں نے یہ فونٹ بنایا ہے اس فیڈ بیک کے پیش نظر غلطیاں درست کرتے جائیں۔
وسلام

السلام علیکم،
"غمومی" کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ انشاءاللہ اگلے ورژن میں ٹھیک کر دیا جائے گا۔ آپ کی بات درست ہے کہ لک اپس کے مسائل چیک کرنے کیلئے ایک دھاگہ کھول لینا چاہیے۔

اور اوپر آپنے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ وہ میرے پاس نہیں۔ میں بھی ورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ نوٹ فرمائیں کہ ریگولر اور کشیدہ فانٹ دونوں انسٹال ہونا ضروری ہیں۔ کشیدہ کرنے کیلئے اپنے ورڈ پروسیسر میں "اٹالکس" کا بٹن دبا دیں۔
 
جزاک اللہ خیر۔ کیا ہی عمدہ فانٹ ہے۔ کشیدہ کے بغیر واقع نستعلیق آج کے زمانے میں مانند پڑ رہا تھا لیکن اللہ بھلا کرے جمیل صاحب کا کیا ہی عمدہ چیز تخلیق دی ہے ہمارے لیے۔ یقیناً یہ فانٹ بھی اردو کی ترویج کے لیے ایک دھماکا ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
جمیل صاحب ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔ کشیدہ نستعلیق زندہ باد پاکستان پائندہ باد:):):))
والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
امجد حسین علوی صاحب کے علوی نستعلیق فونٹ کے بعد نوری لگیچرز جو مرزا جمیل احمد صاحب کی محنتوں کا ثمر ہیں پر مشتمل ایک ایسے اوپن ٹائپ فونٹ کا منطر عام پر آنا جس میں نوری کشیدہ فونٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو یقینا اردو کمیونٹی کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ فونٹ کے پیش کار اس لحاظ سے بھی داد و تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس فونٹ کا نام جمیل نستعلیق رکھ کر مرزا جمیل احمد کے اس عظیم کام کا اعتراف بھی کیا ہے جو انہوں نے اس وقت انجام دیا تھا جب کمپیوٹر پر نستعلیق کو محض مجذوب کی بڑ قرار دیا جاتا تھا۔ مرزا صاحب نے یہ بنیادی نوعیت کا کام کر کے آئندہ پچاس ساال تک ٹائیپو گرافی اور نستعلیق سازی میں روشن امکانات کی بنیاد رکھ دی اور آج تک انہی کے لگیچرز کی بنیاد پر کئی کیریکٹر اور لگیچر بیسڈ فونٹ وجود میں آئے۔ تاہم نوری نستعلیق ہی اردو ٹائیپوگرافی کی حقیقی منزل نہیں۔ جب تک ہم عبدالمجید پروین رقم ، استاد انور حسین نفیس رقم یا استاد خورشیدعالم گوہر قلم کے لاہوری نستعلیق پر مبنی کوئی بہترین فونٹ بمع کشیدہ کی سہولت کے تیار نہیں کر لیتے تب تک ہم اردو زبان کے مقروض رہیں گے۔
میں اپنی اور القلم کے تمام اراکین و انتظامیہ کی جانب سے اس فونٹ کو پیش کرنے والے دوست "جمیل نستعلیق" کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں اس اہم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میری دعاہے کہ ہم نستعلیق فونٹ سازی کے میدان میں یونہی منازل طے کرتے چلے جائیں، مراحل سر ہوتے جائیں اور اپنے سر فخر سے بلند کر کے یہ کہہ سکیں:
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
 
یہ اِک شب میں کیا ماجرا ہوگیا
کل اچھا بھلا چھوڑ گیا تھا، صبح انقلاب رو نما ہوگیا​
:grin:

ارے کوئی اندازہ تو کرے کہ آج اس محفل پر آنے والے ہر رکن کی خوشی کس قدر ہے۔۔۔ اور کوئی ہمارے غم کا اندازہ کرے کہ جیسے ہی ہم نے محفل پر جمیل نستعلیق کی خبر دیکھی اور اسکرین شاٹ ملاحظہ کیا، بھاگے بھاگے لاگ۔ان ہونے کی کوشش کی لیکن عین اسی وقت بجلی دغا دے گئی۔ بجلی اگرچہ چلی گئی لیکن ہم گھر میں ہر ایک سے جمیل نستعلیق مع کشیدہ کے قصیدے پڑھتے رہے۔ ایک، ڈیڑھ گھنٹے بعد بجلی آئی تو پہلا کام کمپیوٹر کھولنے کرنے کا اور اردو محفل کا رُخ کیا۔۔۔ اب جو ہم نے فائل ڈاؤن لوڈ کرنا چاہی تو ایرر ملا کہ اس علاقے میں سرور پر دباؤ بڑھنے کے بعد خدمات دستیاب نہیں۔ :beating: لہٰذا ہم نے سعود سے درخواست کی ہے۔۔۔ اب ہمیں یہ فونٹ موصول ہو تو ہم بھی اپنے تاثرات سے نوازیں۔ :) لیکن اب تک کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ کام "اُدھم" کیا ہے۔۔۔ :mrgreen:

بہت سی دعائیں۔۔۔!!
 

AHsadiqi

محفلین
کیا زبردست کام کیا ہے لیکن ایک سوال ہے کہ اگر ہم اس کو اپنی سائیٹ میں استعمال کریں تو اکیا اپنےنے سائیٹ یوزر کو پہلے دس م ب کی فائل ڈاونلوڈ کرنی ہوگی ؟یہ تو لمبا کام ہو جائے گا البتہ پرنٹنگ میڈیا کے لیے بہترین فونٹ ہے بہر حال مبارک ہو اچھے فونٹ بنانے پر
 
Top