جاوید اختر جسم دمکتا، زلف گھنیری - جاوید اختر

زندوں میں دو نام ایسے ہیں جن کے کلام سے ہم آج تک فیضیاب نہیں ہوئے۔ کبھی فرصت ہو تو منور رانا اور کلیم عاجز صاحب کا کلام شاملِ محفل کیجے گا۔
کلیم عاجز
http://www.urduweb.org/mehfil/tags/کلیم+عاجز/
https://groups.google.com/forum/#!msg/BAZMeQALAM/CoNmj6tDEfc/ted1VtOzUpoJ
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=11146
منور رانا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ماں-منور-رانا.2222/
http://urdushairey.blogspot.in/2012/12/Munawwar-Rana-Ghazal-UrduFont.html
 
مزمل شیخ بسمل بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
مہدی نقوی حجاز بھائی

یہ مصرع کیسے تقطیع ہو گا
پریم کھلونا، سپن سلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو

کیا یہاں 'پریم' کو 'پیم' باندھا ہے؟

جی۔ ہندی الفاظ میں رائے مخلوط التلفظ کا وزن نہیں ہوتا۔ جیسے ہا اور یائے مخلوط التلفظ۔ پریم، پرینڑا، پرتوی اور پریوگ وغیرہ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی۔ ہندی الفاظ میں رائے مخلوط التلفظ کا وزن نہیں ہوتا۔ جیسے ہا اور یائے مخلوط التلفظ۔ پریم، پرینڑا، پرتوی اور پریوگ وغیرہ۔
شکریہ مزمل بھائی
یعنی اگر میں یا کوئی اور ان ہندی الفاظ کو اردو اشعار میں استعمال کرنا چاہے تو کیا وہ بھی ہا اور یائے مخلوط کے بغیر باندھ سکتا ہے؟
 
شکریہ مزمل بھائی
یعنی اگر میں یا کوئی اور ان ہندی الفاظ کو اردو اشعار میں استعمال کرنا چاہے تو کیا وہ بھی ہا اور یائے مخلوط کے بغیر باندھ سکتا ہے؟

آپ میری بات نہیں سمجھے۔ در اصل جس طرح دو چشمی ھ کا کوئی وزن نہیں، نون غنہ کا وزن نہیں شمار ہوتا، یائے مخلوط التلفظ ( پیار، اور دھیان کی ی) ان کا کوئی وزن نہیں ہوتا، اسی طرح رائے مخلوط التلفظ کا بھی کوئی وزن نہیں۔
اب ان الفاظ میں جب ان حروف کا کوئی وزن سرے سے ہے ہی نہیں تو لازم ہے کے ان کا وزن شمار نہیں ہوگا۔ چاہے اردو میں استعمال کریں یا کسی اور زبان میں۔
 
بہت بہت شکریہ مزمل بھائی
بہت اچھے طریقہ سے سمجھایا ہے آپ نے۔
جزاک اللہ
 
Top