جب سے میرے یار دشمن ہو گئے (عمران شناور)

جب سے میرے یار دشمن ہو گئے
یہ در و دیوار دشمن ہو گئے

ہو گئی خاموشیوں سے دوستی
صاحبِ گفتار دشمن ہو گئے

پھوٹ کر رونے لگا کِھلتا گلاب
ساتھ پل کر‘ خار دشمن ہو گئے

آخرت کی فکر کرنے والوں کے
یونہی دنیا دار دشمن ہو گئے

دیکھ کر خوشحال اک کم بخت کو
سب کے سب بیمار دشمن ہو گئے

اس کہانی کو بدلنا تھا مجھے
جس کے سب کردار دشمن ہو گئے

غیر تو ہیں‌غیر ان کی چھوڑئیے
آپ بھی سرکار دشمن ہو گئے

(عمران شناور)‪
 
محمد امین

لائبریرین
ارے زبردست بھائی۔۔۔ بہت خوب۔

پھوٹ کر رونے لگا کِھلتا گلاب
ساتھ پل کر‘ خار دشمن ہو گئے

آخرت کی فکر کرنے والوں کے
یونہی دنیا دار دشمن ہو گئے

ان دو کا تو جواب ہی نہیں۔۔۔
 
محمد امین صاحب
خرم شہزاد خرم صاحب
محمد وارث صاحب
آپ تینوں کا بہت شکریہ۔
ویسے میں آج اس غزل کو حذف کرنے والا تھا۔ میرا خیال تھا‘ کسی کو پسند نہیں آئی تبھی تو رائے نہیں دی۔ ایک ہفتہ سے۔
 
محمد امین

لائبریرین
اجی حضور ایسی بھی کیا بد دلی؟ نظر سے نہیں گذرا ہوگا یہ دھاگہ کسی کی۔۔۔ یوں بھی حذف کرنا اپنے حوصلے کو گرانے کے مترادف ہوتا۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
معذرت عمران کہ میں نے یہ ابھی دیکھی ہے، نہ جانے کیوں سرچ میں یہ آئی ہی نہیں۔ بہر حال اچھی غزل ہے، لیکن اس کا تو شاید تم کو ہی احساس ہو گا کہ اس پائے کی نہیں جس کی تمہاری اکثر غزلیں ہوتی ہیں۔ میں لگی لپٹی نہیں رکھتا صاف کہہ دیتا ہوں، وہسے دو تین شعر واقعی اچھے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
عمرا ن شناور صاحب، ماشا اللہ۔
اس کہانی کو بدلنا تھا مجھے
جس کے سب کردار دشمن ہو گئے
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 
معذرت عمران کہ میں نے یہ ابھی دیکھی ہے، نہ جانے کیوں سرچ میں یہ آئی ہی نہیں۔ بہر حال اچھی غزل ہے، لیکن اس کا تو شاید تم کو ہی احساس ہو گا کہ اس پائے کی نہیں جس کی تمہاری اکثر غزلیں ہوتی ہیں۔ میں لگی لپٹی نہیں رکھتا صاف کہہ دیتا ہوں، وہسے دو تین شعر واقعی اچھے ہیں۔

بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ آپ نے اسے اچھی غزل کہا۔
آپ نے بالکل درست فرمایا مجھے احساس ہے لیکن ایک دوست کو پسند تھی اسی کے کہنے پر شیئر کی تھی رائے حاصل کرنے کے لیے

آصف شفیع صاحب آپ کا بھی شکریہ۔ واقعی پریکٹس غزل ہے۔
وہی کھلاڑی کارکردگی دکھاتا ہے جو پریکٹس کرکے میدان مین اترتا ہے۔

تمام احباب کا رائے دینے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
 
آصف شفیع

محفلین
آصف شفیع صاحب آپ کا بھی شکریہ۔ واقعی پریکٹس غزل ہے۔
وہی کھلاڑی کارکردگی دکھاتا ہے جو پریکٹس کرکے میدان مین اترتا ہے۔

بہت خوب۔ ۔ ۔ ۔ ! کہا آپ نے
 
Top