1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

امیر مینائی جان تن سے جو تڑپ کر شبِ فرقت نکلی - امیرؔ مینائی

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 18, 2010

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    غزل
    (امیرؔ مینائی رحمتہ اللہ علیہ)

    جان تن سے جو تڑپ کر شبِ فرقت نکلی
    دل نے خوش ہو کے کہا ایک تو حسرت نکلی

    بہرِ نظارہ جو قرآن میں بھی دیکھی فال
    لن ترانی کے سوا اور نہ آیت نکلی

    ہاتھ تک مفتی و قاضی کو لگانے نہ دیا
    دخترِ رز تو بڑی صاحبِ عصمت نکلی

    بڑھ گئی حسن پرستی کی مجھے حرص امیرؔ
    ہائے پیری تو جوانی سے بھی آفت نکلی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عمدہ انتخابِ غزل ہے کاشفی صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    شکریہ جناب سخندانِ محفل جناب سخنور صاحب۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,157
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ کیا خوبصورت اشعار ہیں۔ لاجواب۔

    بہت شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب۔۔
     
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اب اتنا اچھا انتخاب بھی نہیں ۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    :happy: ۔۔انتخابِ غزل کو تھوڑا تھوڑا اچھا کہنے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔ خوش رہیں۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر