تیسرا ٹیسٹ میچ:پاکستان بمقابلہ افریقہ

Wasiq Khan

محفلین
کل سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب افریقہ والے ترس کھا کر ایک ٹیسٹ کی بھیک ہی دے دیں پاکستانی ٹیم کو کہ ان کی لاج رہ جائے۔
 

Wasiq Khan

محفلین
سینچورین…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے سینچورین میں شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر جنید خان فٹ ہیں تو انہیں تنویر کی جگہ فائنل الیون میں شامل کرنا چاہیے۔
 
پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ناصرجمشید،عمرگل اور تنویر احمد کی جگہ عمران فرحت،احسان عادل اور راحت علی کھیل رہے ہیں
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
جیک کالس اور مورنے مورکل کی جگہ کائل ایبٹ اور روری کلائن فیلٹ کھیل رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
احسان عادل کو دوسری اور پاکستانی ٹیم کو تیسری وکٹ مل گئی۔

جنوبی افریقہ 107 پر تین آؤٹ۔
 
دوسری جانب انڈیا اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 82 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 271 اسکور بنائے ہیں۔

آج ابھی 8 اوور کا کھیل باقی ہے۔
انڈیا کی جانب سے 5 کی 5 وکٹیں اشوین نے حاصل کی ہیں۔
کمار، شرما، ہربھجن سنگھ اور جدیجا کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔
چھٹی وکٹ بھی اشوین کے حصے میں آئی۔
انڈیا اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 307 اسکور بنائے تھے جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

کھیل کی نمایاں بات کلارک کا انفرادی اسکور 95 اور دوسری نمایاں بات کہ 6 کی 6 وکٹیں اشوین نے حاصل کیں۔
یہ کیا، میچ 90 اوور ہونے کے بعد بھی جاری ہے۔

جدیجا کو ایک وکٹ مل گئی۔
انڈیا اور آسٹریلیا کا میچ 95 اوور تک جاری رہا۔

آسٹریلیا 316 اسکور پر 7 آؤٹ۔
آپ ان مراسلواں کو انڈیا آسٹریلیا والے دھاگے میں منتقل کیوں نہیں کر دیتے۔
بطور ماڈ آپ اس کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔
 
154673.jpg
 
Top