تیسرا ٹیسٹ میچ:پاکستان بمقابلہ افریقہ

154670.jpg
 

آبی ٹوکول

محفلین
سینچورئین کی وکٹ ہمیشہ سے فاسٹ باولروں کے لیے ساز گار رہی ہے جبکہ ہماری ٹیم وکٹوں کہ پیچھے آؤٹ ہونے میں ماہر سمجھی جاتی ہے سو ایسے میں اگر ہمارا ایک اننگ کا سکور بھی ٹرپل فگر میں داخل ہوجائے تو قابل داد ہوگا
 

افلاطون

محفلین
پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نےچھ وکٹوں کے نقصان پر 334 بنائے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 3 اور احسان عادل نے 2 کھلاڑیوں کو باہر کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 اسکور بنائے تھے۔

آج کے کھیل کی نمایاں باتیں :

ہاشم آملہ کا 92 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ۔
AB de Villiers† کا انفرادی اسکور 98 ہے اور ابھی ناٹ آؤٹ ہے۔
جنوبی افریقہ کی آج کی اننگ میں 44 چوکے لگے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی آج کی اننگ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے تین اور احسان عادل نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 
Top