تیری یادوں سے لو لگائی ہے

رہ وفا

محفلین
السلام علیکم !
اپنی ایک غزل پیش کر رہا ہوں امید ہے سب دوستوں کو پسند آئے گی۔

تیری یادوں سے لو لگائی ہے
عمر بھر کی یہی کمائی ہے

وہ نہ آئیں کسی کے دھوکے میں
جنکی نظروں میں پارسائی ہے

تم زمانے کے بعد آئے ہو
زندگی کھل کے مسکرائی ہے

آندھیو تم سے بجھ نہ پائے گی
ہم نے جو شمعِ دل جلائی ہے

اے صبا تو ہی حال دل کہنا
کب وہاں تک مری رسائی ہے

ہم کہاں منزلوں کے طالب تھے
ہم کو تقدیر کھینچ لائی ہے

یہ شہادت سے کم نہیں سجاد
ان کے در پہ جو موت آئی ہے

سجاد انور
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید سجّاد انور صاحب۔

اچھی غزل ہے آپ کی۔ لاجواب۔

اور اگر ہو سکے تو تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروا دیں تا کہ احباب سے آپ کی شناسائی ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
سجاد صاحب، اچھی غزل ہے، اپنا تعارف بھی دیں، اور یہ ’رہ وفا‘ کیوں، میں سمجھا کہ کوئی محترمہ ہیں!!!
 

رہ وفا

محفلین
سجاد صاحب، اچھی غزل ہے، اپنا تعارف بھی دیں، اور یہ ’رہ وفا‘ کیوں، میں سمجھا کہ کوئی محترمہ ہیں!!!

سب سے پہلے تو غزل پسندکرنے کا بہت شکریہ
رہ وفا سے مراد وفا کا راستہ ہے اس لئے لازمی نہیں کہ کوئی محترمہ ہی اس کا انتخاب کریں
 

رہ وفا

محفلین
تعارف

السلام علیکم!
میں نے بہت ڈھونڈا لیکن تعارف کی پوسٹ کہیں نظر نہیں آئی۔برائے مہربانی مجھے آگاہ کیجئے۔۔۔۔
 
Top