عدنان عمر

محفلین
Books Written by Muhammad Y – Punjnud.com
اس ربط پر محمد یعقوب آسی صاحب (جن کو مرحوم لکھتے کلیجہ منہ کو آتا ہے) کی تمام تصنیفات دستیاب ہیں
یہ ربط کام نہیں کر رہا۔
جناب محمد یعقوب آسی صاحب کی چند غزلیں ریختہ ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔
کی تمام تحریریں محمد یعقوب آسی| ریختہ
 
الف عین

لائبریرین
پنجند کی سائٹ پر تلاش کی سہولت ہے، وہاں آسی بھائی کا نام ٹائپ کرنے سے ساری وہ کتابیں مل جائیں گی جو انہوں نے اردو کی برقی کتابوں یا بزم اردو لائبریری سے چرائی/حاصل کی ہیں۔ یہی تلاش اردو کی برقی کتابیں اور بزم اردو لائبریری میں بھی کی جا سکتی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
شاید، میں کبھی آپ کے نام کے ساتھ مرحوم لکھنے کی ہمت نہ کر سکوں ۔۔۔۔
بھائی صاحب مرحوم لکھنابھی ایک دعا کے زمرے میں آتا ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہے دعائیہ کے طور پر ہی لکھ لیں ۔۔۔جیسے ہم نے انا للہ وا انا الیہ راجعون کو صرف موت سے منسوب کردیا ہے حالانکہ یہ تو زندگی دینے والی آیت ہے ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بڑی بڑی نابغہ روزگار ہستیاں ہوا کرتی تھیں یہاں۔۔۔کچھ سے برقی ملاقات کا اور ہمکلامی کا شرف رہا کچھ کا لڑیوں سے پتہ چلا۔ ۔ ۔ خدا غریقِ رحمت کرے ۔۔الہی آمین۔۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بھائی صاحب مرحوم لکھنابھی ایک دعا کے زمرے میں آتا ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہے دعائیہ کے طور پر ہی لکھ لیں ۔۔۔جیسے ہم نے انا للہ وا انا الیہ راجعون کو صرف موت سے منسوب کردیا ہے حالانکہ یہ تو زندگی دینے والی آیت ہے ۔۔۔
جی، آپ درست کہتے ہیں۔ لیکن مرحوم لکھتے ذاتی طور پر چوٹ زیادہ لگتی ہے۔ اس لیے انا للہ و انا الیہ راجعون لکھتا ہوں۔ اسی بات کی وجہ سے میں نے اپنے غم کا اظہار کیا، مرحوم لکھنے سے انکار نہیں!
جزاکم اللہ خیرا
 
ام اویس

محفلین
پنجند کی سائٹ پر تلاش کی سہولت ہے، وہاں آسی بھائی کا نام ٹائپ کرنے سے ساری وہ کتابیں مل جائیں گی جو انہوں نے اردو کی برقی کتابوں یا بزم اردو لائبریری سے چرائی/حاصل کی ہیں۔ یہی تلاش اردو کی برقی کتابیں اور بزم اردو لائبریری میں بھی کی جا سکتی ہے۔
اردو کی برقی کتابوں یا بزم اردو لائبریری سے چوری کی کوئی معافی ہے یا نہیں؟
 
Top