میری محترم آسی صاحب سے درخواست ہے، کہ اس سلسلے کو یہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے ۔جو اقساط آپ اپنے بلاگ پہ لکھ کر شائع کر چکے ہیں ، انہیں بھی یہاں دوبارہ شائع کر دیں۔ بہت سے قارئین یہاں ان ابواب کے موجود نہ ہونے کے سبب محروم ہیں ۔
آداب جناب فلک شیر صاحب۔
 
کچھ تازہ بولیاں ۔۔۔۔۔
بولی ۔۔۔۔
کتھوں لبھئیے دلاں دا دارُو ۔۔ یار ساڈا زہر ویچدا
بولی ۔۔۔۔
جے توں دل دا روگ مٹاونا ۔۔ یار کولوں زہر چَکھ لَے
بولی ۔۔۔۔
رہیاں سدھراں نہ رہی اچواہی ۔۔ یار کیہڑا زہر دے گیوں
بولی ۔۔۔۔
چنگا کیتو ای جے حال نہیں او پُچھیا ۔۔ اسیں تینوں کیہ دَسدے
۔۔۔۔۔
 
کچھ تازہ بولیاں ۔۔۔۔۔
بولی ۔۔۔۔
کتھوں لبھئیے دلاں دا دارُو ۔۔ یار ساڈا زہر ویچدا
بولی ۔۔۔۔
جے توں دل دا روگ مٹاونا ۔۔ یار کولوں زہر چَکھ لَے
بولی ۔۔۔۔
رہیاں سدھراں نہ رہی اچواہی ۔۔ یار کیہڑا زہر دے گیوں
بولی ۔۔۔۔
چنگا کیتو ای جے حال نہیں او پُچھیا ۔۔ اسیں تینوں کیہ دَسدے
۔۔۔۔۔
استادِ محترم کچھ اردو کلام بھی عطا فرمائیے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ایک بار آسی بابا سے گزارش کی تھی، زیادہ پرانی بات نہیں بس چند ماہ پہلے۔۔۔ کہ مجھے کوئی نصحیت کیجیے، کچھ ایسا جو مجھے بچوں کی تربیت میں بھی مدد دے۔۔۔ میں نے سوچا بڑے بزرگ بندے ہیں، زمانہ شناس ہیں، علم و تجربہ رکھتے ہیں، کوئی مشکل فلسفیانہ اور حکمت سے بھرپور بات کہیں گے (سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے، مجھے مشکل قسم کی فلسفیانہ باتیں بہت پسند ہیں خصوصا اگر وہ سمجھ آ جائیں تو اور ہی مزہ) لیکن انہوں نے مجھے ایک بہت ہی سادہ بات بولی (اس وقت بہت سادہ لگی، اور دل نے کہا "بس؟؟؟ ") ۔۔۔ انہوں نے کہا کلام اللہ کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کیا کرو اور اسے سمجھنے کی کوشش کرو، خصوصاً بچوں کے سامنے۔۔۔۔۔ کچھ وقت میں ہی سمجھ آ گیا کہ یہ بڑے بزرگوں کی جو باتیں ہمیں بظاہر بڑی سادہ اور سیدھی سی لگ رہی ہوتی ہیں زندگی کے سارے فلسفے ہی ان میں ہوتے ہیں، ساری حکمت سارا علم ان سادہ سے جملوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔ بس اللہ ان کے مفاہیم ہم پر کھول دے۔۔۔۔
(وقت وقت کی بات ہوتی ہے سب، بہت سے لوگ کہیں گے یہ تو آلریڈی حکمت سے بھرپور نصیحت ہے لیکن بات یہ کہ بعض باتیں جب دل پر کھلتی ہیں تو ان کے الگ ہی رنگ سامنے آتے ہیں۔۔۔۔۔ کسی بات کا محض علم ہونا اور ہے اور کسی بات کا دل پر کھُل جانا بالکل مختلف چیز ہے)
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔۔۔۔ آمین!!!
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ فیس بک پر دیکھا میں نے
153113697_3881429225237293_8728332913640858901_o.jpg
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت سے لوگ کہیں گے یہ تو آلریڈی حکمت سے بھرپور نصیحت ہے لیکن بات یہ کہ بعض باتیں جب دل پر کھلتی ہیں تو ان کے الگ ہی رنگ سامنے آتے ہیں
اللہ پاک آسی صاحب کو جنت میں بلند مقام عطاء فرمائے، آمین
آپ نے بالکل درست فرمایا یہ "حق الیقین" والی کیفیت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسا یقین عطاء فرمائے
 

ام اویس

محفلین
انا لله و انا الیہ راجعون ۔
الله کریم ان کی اگلی منزلیں آسان کرے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
یہی دنیا کی ریت ہے کس نے ہمیشہ یہاں رہنا ہے ، بہت چلے گئے بہت سے اپنی اپنی باری پر چلے جا رہے ہیں۔
بس الله کریم ایمان و سلامتی کی زندگی اور ایمان پر موت دے۔
اللھم اغفر وارحم
 
Top