تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

کہاں ہم کہاں آپ، یہ سن تریہا
نہیں آتی ہم کو یہ اڑچن تریہا
ہمارے تئیں اب یہی بن سکا بس
فعولن فعولن فعولن تریہا
یہ تریہا غالباً تیرھویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے۔ ادارہ تریہا کو اپنی تک بندیوں میں استعمال نہ کرنے پر معذرت خواہ ہے۔
 

آصف اثر

معطل
آصف اثر کے لیے۔۔

بدلتی ہے کیفیت پریشاں سے حیراں ہونے تک
ایک عمر چاہیے بچے کو جواں ہونے تک
ارتقاء میں ہے یہ کائنات مسلسل
دیکھیں کیا گزرے ہے بندر پہ انساں ہونے تک

ہم نے بھی بہت دیکھیں مثل آپ یہاں پر
کرتے ہیں جو شوخی و قہر ناپ یہاں پر
باتیں تو وہ کرتے ہیں ارتقاکے حوالے
لیکن ہیں ”جمودات“ میں وہ ٹاپ یہاں پر!:D
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
محفل کی یہ شادی ہے کہ یہ سالگرہ ہے
تیرہ کی ہوئی چوٹی میں اک لال گرہ ہے
آجاؤ سبھی لوٹ لو یہ شادی کا دن ہے
اشعار کا دربار سے کچھ مال گرا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سلسلے کو بھی دوبارہ اوپر لاتے ہیں۔ :)

عرض کیا ہے۔۔

بلند ہوا نعرہ ضیاحیدری کا
گفتار سے اسکی لال رخسار پری کا
لگایا مسالحہ اور خوب بھون کر
اڑایا مزا پین کی سوختہ سِری کا

پین یعنی فرائنگ پین۔۔۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
اس سلسلے کو بھی دوبارہ اوپر لاتے ہیں۔ :)

عرض کیا ہے۔۔

بلند ہوا نعرہ ضیاحیدری کا
گفتار سے اسکی لال رخسار پری کا
لگایا مسالحہ اور خوب بھون کر
اڑایا مزا پین کی سوختہ سِری کا

پین یعنی فرائنگ پین۔۔۔ :)
اس وضاحت کی کیا ضرورت ہے
 

محمدظہیر

محفلین
ایک محفلین جن کا نام ہے ہادیہ
ان کی ایک دوست ہے جو ہیں سعدیہ
ملتے ہیں دونوں جب مریم افتخار سے
ہوتی ہے گفتگو ان کی بہت لاڈ و پیار سے
جاسمن جو آتی ہیں ان تینوں کے بیچ
بلا لاتی ہیں لاریب مرزا کو اپنے ساتھ کھینچ
لگتا ہے محفل کی آنکھوں میں نور کا سرما
سناتی ہیں اپنی شاعری جب محترمہ لاالما

:D:LOL::)
 

الف عین

لائبریرین
ایک محفلین جن کا نام ہے ہادیہ
ان کی ایک دوست ہے جو ہیں سعدیہ
ملتے ہیں دونوں جب مریم افتخار سے
ہوتی ہے گفتگو ان کی بہت لاڈ و پیار سے
جاسمن جو آتی ہیں ان تینوں کے بیچ
بلا لاتی ہیں لاریب مرزا کو اپنے ساتھ کھینچ
لگتا ہے محفل کی آنکھوں میں نور کا سرما
سناتی ہیں اپنی شاعری جب محترمہ لاالما

:D:LOL::)
کچھ کھیل کر رہی تھیں یہ محفل کی بچیاں
آئے میاں ظہیر کھلائی ہیں پوریاں
تا منہ نہ کھول پائیں، نہ کچھ بول پائیں یہ
داد سخن بھی دیں تو کریں 'سر کی گوشیاں'
یہ بحر میں تک بندی ہے اس لیے ایطا کا گلہ مت کیجیے۔
 
کچھ کھیل کر رہی تھیں یہ محفل کی بچیاں
آئے میاں ظہیر کھلائی ہیں پوریاں
تا منہ نہ کھول پائیں، نہ کچھ بول پائیں یہ
داد سخن بھی دیں تو کریں 'سر کی گوشیاں'
یہ بحر میں تک بندی ہے اس لیے ایطا کا گلہ مت کیجیے۔
محفل کے جشن میں تھا جاری یہ سب تماشا
عدنان کھا رہے تھے کونے پہ اک پراٹھا
عمران نے جو دیکھا، فوراً ہی مارا چھاپا
آئے عظیم فوراً ، نبٹایا یہ سیاپا
 

الشفاء

لائبریرین
" تریہا"
آغاز میں لائے تھے سخن کار تریہا
پھر چھوڑ دی احباب نے تکرار تریہا
اس ظلم کا تھا کیسے سزاوار تریہا
یہ سوچ کے پھر لائے ہیں اک بار" تریہا"
:)
 
Top