"تم"کیوں"آپ"کیوں نہیں؟

میرا ایک سوال ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو "تم"کہہ کر بات کیوں کرتے ہیں"آپ"کہہ کر بات کیوں نہیں کرتے؟ کیا "تم"کہہ کر ہم خود کو اچھا دوست ثابت کرتے ہیں دوست ایک دوسرے کو "آپ" نہیں کہہ سکتے؟دوست ایک دوسرے کو عزت سے نہیں بھلا سکتے۔ میں نے کچھ ایسے دوست دیکھے ہیں جو آپس میں بہت گھپ شپ لگاتے ہیں لیکن ایک دوسرے کو "آپ"کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ میں نے کچھ دوستوں سے پوچھا کہ دوستوں میں لفظ "آپ" کیوں نہیں استعمال ہوتا تو پتا چلا کہ اس طرح گھپ شپ نہیں لگائی جاتی۔ یہ کیسی دوستی ہے جس میں عزت ہی نہ ہو۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس بات پر اخترالایمان کی ایک نظم تبدیلی آپ کی نذر۔

تبدیلی


اس بھرے شہر میں اک بھی ایسا نہیں

جو مجھے راہ چلتے کو پہچان لےاور آواز د ے

"او بے او سر پھرے"دونوں اک دوسرے سے لپٹ کر وہیں

گرد و پیش اور ماحول کو بھول کرگالیاں دیں

ہنسیں ، ہاتھا پائی کریں،

پاس کے پیڑ کی چھاؤں میں بیٹھ کر
گھنٹوں ایک دوسرے کی سنیں اور کہیں

اور اس نیک روحوں کے بازار میں میر ی یہ قیمتی

بے بہا زندگی ایک دن کے لیے اپنا رخ موڑ لے



 

شمشاد

لائبریرین
آپ جناب سے بات کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ تکلف برت رہے ہیں جبکہ میں اور تم سے بات کرنے میں کھلے دل بے تکلفی برتی جاتی ہے۔
 

hani

محفلین
ویسے بڑوں کو تو آپ کہہ کر ھی مخاطب ھوا جاتا ھے۔ بچوں کو آپ کہنا کچھ عجیب لگے گا
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے ہم عمر اور بے تکلف دوست آپس میں تم کہہ کر ہی بات کی جاتی ہے۔ بڑوں کو تو ظاہر ہے آپ کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے گا۔

بچوں کا معاملہ اور ہوتا ہے۔

بچہ عموماً وہی کرتا ہے یا کہتا ہے جو آپ کرتے یا کہتے ہیں۔ اگر آپ بچے کو تُو کہہ کر مخاطب کریں گے تو وہ بھی آپ کو تُو کہہ کر مخاطب کرے گا۔ اسی لیے بچے کو آپ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ ہاں بچہ جب بڑا ہو جاتا ہے، سمجھدار ہو جاتا ہے تو پھر بڑے چھوٹے کی تمیز کے ساتھ گفتگو کی جاتی ہے۔ ویسے اس میں اپنے اپنے گھر کے ماحول کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بچوں کو میں بھی آپ کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، خاص کر اپنے بچوں کو یہی کہا، لیکن بڑے ہونے کے بعد دونوں طریقوں سے مخاطب کرتا ہوں، بچوں کو اس لئے کہ وہ بھی بڑوں کو آپ بولنا سیکھیں۔
بے تکلفی جہاں ختم ہوئی، میں آپ کی جگہ تم کا استعمال پسند کرتا ہوں۔ محفل میں اسی وجہ سے سب کو تم سے مخاطب کرتا ہوں یہاں تک کہ کچھ نئے ارکان کو بھی کہ ان کو اپنائیت محسوس ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
بے تکلفی جہاں ختم ہوئی، میں آپ کی جگہ تم کا استعمال پسند کرتا ہوں--------------

بے تکلفی ٰختم ہوئی یا تکلف ختم ہوا؟
 

فاتح

لائبریرین
پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلف مٹ گئے
آپ سے پھر تُم ہوئے، پھر تُو کا عنواں ہو گئے
 
پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلف مٹ گئے
آپ سے پھر تُم ہوئے، پھر تُو کا عنواں ہو گئے
السلام علیکم
اس شعر میں آپ ،تم ، تو ، کے انداز تخاطب کے اختیار کرنے کی وجہ واضح کی گئی ۔ اور میرے خیال میں یہ سارے الفاظ اسی لئے وضع کئے گئے کہ الفاظ تو محض خیال ،کیفیت ،تعلق یا جذبہ کا ذریعہ اظہار ہیں۔جو لفظ سب سے زیادہ ان کی قریبی ترجمانی کرے وہی ادب ہے۔ باقی سب منافقت۔۔۔
 
اگر ہم اپنے سے بڑھے سے بے تکلف ہیں اور ان سے ایسی با تیں بھی کرتے ہیں جو ہم اپنے ہم عمر دوستوں سے کرتے ہیں تو کیا انھیں "تم" کہا جا سکتا ہے؟
 
فاطمہ بٹیا یہ کوئی قاعدہ کلیہ نہیں ہے۔ الگ الگ معاشرے اور کمیونٹی میں تو، تم اور آپ کے درجات اور محل استعمال مختلف ہیں۔ مثلاً ہمارے یہاں لکھنؤ کی زبان کچھ ایسی پر تکلف ہے یا یوں کہیں کہ تھی کہ ہم خود کو بھی "میں" نہیں "ہم" کہتے ہیں۔ ہاں یہ عمومی بات ہے کہ "آپ" ہمیشہ سے پر تکلف رہا ہے جبکہ "تم" میں تھوڑی بے تکلفی پائی جاتی ہے۔ جبکہ آپ ذرا اور غور سے دیکھیں تو "تم" کا استعمال بے تکلفی کے ساتھ ساتھ ناقدری یا بے توجہی کے لئے بھی ہوتا ہے۔ یعنی کسی سے اوسط درجے کا لگاؤ یا تعلق ہو یا کسی قدر نفرت یا چڑ ہو تو "تم" استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح "تو" نفرت اور محبت دونوں کی انتہاؤں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ گالم گلوچ اور تو تو میں میں کرتے ہوئے "تو" پر اتر آتے ہیں اور کبھی کبھار دوست کی پیٹھ پر دھپکی مار کر "تو" سے شروع ہونے والا کوئی فقرہ کہہ جاتے ہیں۔

ان کا بہترین استعمال آپ بالی ووڈ سینما میں دیکھ سکتی ہیں۔ ویسے ہمیں ذاتی طور پر ہر حال میں "آپ" ہی پسند ہے۔ ایک فلمی نغمہ ہے: کچھ اس طرح

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں۔
--- ---
بے وجہ تعریف کرنا آپ کی عادت تو نہیں۔
--- ---
آپ سے بھی خوبصورت آپ کے انداز ہیں۔

یہ نغمہ اتنا پر تکلف ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت پسند ہے۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ ہمارے یہاں لکھنؤ کے نوابوں میں اگر کسی بات پر جھگڑا ہو جائے تو وہ بڑی سے بڑی گالی کچھ یوں دیتے تھے:

آپ گدھے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

تیشہ

محفلین
:noxxx: مجھے اگر کوئی تم بول دے لکھ دے تو میرا وہی پے دل چاہتا ہے لکھنے بولنے والے پے کلاشنکوف چلا دوں :skull:
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔ان کا بہترین استعمال آپ بالی ووڈ سینما میں دیکھ سکتی ہیں۔ ویسے ہمیں ذاتی طور پر ہر حال میں "آپ" ہی پسند ہے۔ ایک فلمی نغمہ ہے: کچھ اس طرح

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں۔
--- ---
بے وجہ تعریف کرنا آپ کی عادت تو نہیں۔
--- ---
آپ سے بھی خوبصورت آپ کے انداز ہیں۔

یہ نغمہ اتنا پر تکلف ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت پسند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔

یہ نغمے اور یہ آپ جناب شادی سے پہلے تک ہوتے ہیں، بعد میں آپ سے تم اور پھر تُو ہو جاتا ہے۔
 
فاطمہ بٹیا یہ کوئی قاعدہ کلیہ نہیں ہے۔ الگ الگ معاشرے اور کمیونٹی میں تو، تم اور آپ کے درجات اور محل استعمال مختلف ہیں۔ مثلاً ہمارے یہاں لکھنؤ کی زبان کچھ ایسی پر تکلف ہے یا یوں کہیں کہ تھی کہ ہم خود کو بھی "میں" نہیں "ہم" کہتے ہیں۔ ہاں یہ عمومی بات ہے کہ "آپ" ہمیشہ سے پر تکلف رہا ہے جبکہ "تم" میں تھوڑی بے تکلفی پائی جاتی ہے۔ جبکہ آپ ذرا اور غور سے دیکھیں تو "تم" کا استعمال بے تکلفی کے ساتھ ساتھ ناقدری یا بے توجہی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی کسی سے اوسط درجے کا لگاؤ یا تعلق ہو یا کسی قدر نفرت یا چڑ ہو تو "تم" استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح "تو" نفرت اور محبت دونوں کی انتہاؤں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ گالم گلوچ اور تو تو میں میں کرتے ہوئے "تو" پر اتر آتے ہیں اور کبھی کبھار دوست کی پیٹھ پر دھپکی مار کر "تو" سے شروع ہونے والا کوئی فقرہ کہہ جاتے ہیں۔

ان کا بہترین استعمال آپ بالی ووڈ سینما میں دیکھ سکتی ہیں۔ ویسے ہمیں ذاتی طور پر ہر حال میں "آپ" ہی پسند ہے۔ ایک فلمی نغمہ ہے: کچھ اس طرح

آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں۔
--- ---
بے وجہ تعریف کرنا آپ کی عادت تو نہیں۔
--- ---
آپ سے بھی خوبصورت آپ کے انداز ہیں۔

یہ نغمہ اتنا پر تکلف ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت پسند ہے۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ ہمارے یہاں لکھنؤ کے نوابوں میں اگر کسی بات پر جھگڑا ہو جائے تو وہ بڑی سے بڑی گالی کچھ یوں دیتے تھے:

آپ گدھے ہیں۔ :)

آپ نے ٹھیک کہا ہے۔مجھے "تم""تو" یہ الفاظ پسند نہیں ہیں۔جب کوئی یہ بو لتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اردو نہیں پنجابی بول رہیں ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
دوسرے الفاظ‌ میں‌پنجابی آپ کو پسند نہیں؟ یا گھٹیا قسم کی زبان ہے؟
ویسے سعود پنجاب میں‌اپنے آپ کو کوئی "ہم"‌کہہ کر مخاطب ہو تو لوگ حیران ہوتے ہیں‌ کہ ایک ہی بندے ہو یا تین چار کی بات ہو رہی ہے :grin:
 
Top