تمہیں لطف کرنا گوارا نہیں - جلال الدین اکبر

کاشفی

محفلین
غزل
(جلال الدین اکبر )
تمہیں لطف کرنا گوارا نہیں
مِرا اور کوئی سہارا نہیں
تمہیں پاس کچھ بھی ہمارا نہیں
مروت نہیں ہے مدارا نہیں
یہ مانا بجز صبر چارا نہیں
یہاں صبر کا بھی تو یارا نہیں
مرے عجز کی انتہا ہوچکی
غمِ رشک بھی ناگوارا نہیں
جدائی، جدائی کے صدمے نہ پوچھ
مرا حال کیا آشکارا نہیں
یہ حسن و جوانی، یہ نازو ادا
کسی کا نہیں جو تمہارا نہیں
وہ سنتے نہیں بات اکبر اگر
بجز خامشی، کوئی چارا نہیں
 
کاشفی

محفلین
شکریہ کاشفی صاحب! اگر ہو سکے تو شاعر جلال الدین اکبر کا کچھ تعارف بھی دے دیجیے۔

شکریہ جناب سخنور صاحب۔۔ ان شاعر کے بارے میں کچھ حال معلوم نہیں۔۔ اتنا معلوم ہے کہ اردو زباں کے شاعر ہیں میرے خیال میں ان کا مغلیہ خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔۔ ان کا ایک قطعہ ملاحظہ فرمائیے۔۔

وہ لطف بھی گیا وہ مدارات بھی گئی
یعنی کبھی کبھی کی ملاقات بھی گئی

ہم چاہتے تھے اور فزوں لطف یار کو
تقدیر کا برا ہوا کہ وہ بات بھی گئی
 
الف عین

لائبریرین
جلال الدین اکبر حیدر آباد کے ایک ان پیج اکسپرٹ ہیں اور پبلشنگ انڈسٹری میں ہیں۔ ان کی اپنی شاعری تو کچھ یوں ہی سی ہے، البتہ اپنے کچھ احباب کی شاعری کا سلیکشن ’حیدر آبادی شعرا‘ میں چھاپ بھی چکے ہیں اور ویب سائٹ بھی بنا چکے ہیں۔ ان کی کتاب حیدر آبادی شعرا میری کتابوں میں شامل ہے۔ کاشفی کی پسندیدہ غزل جیسی معمولی غزلیں ہی عام طور پر ان کے پاس ملےی ہیں، یہ غزل کہاں سے ملی، یہ کاشفی ہی بتا سکتے ہیں۔ ویسے ’حیدر آبادی شعراء میں ان کا کلام کچھ بہتر بھی ہے۔
 
کاشفی کی پسندیدہ غزل جیسی معمولی غزلیں :) ۔۔ میں نے جو غزل جلال الدین اکبرصاحب کی پیش کی ہے ان کا تعلق دور دور تک حیدرآباد سے نہیں۔ مجھے جن کی ڈائری سے یہ غزل ملی ہے وہ اب اس دارِفانی میں موجود نہیں۔ جیتے رہیں خوش رہیں۔۔ہنستے مسکراتے رہیں۔۔
 
الف عین

لائبریرین
فرصت میں حیدر آباد کے جلال الدین اکبر کو فون کر کے پوچھتا ہوں کہ بھائی اس غزل کا بتا دو کہ ان کی ہے یا کسی اور جلال الدین اکبر کی؟
کاشفی، برا مت ماننا، میرا خیال کہ تم کو جو متن دستیاب ہوتا ہے، اسے بھیج دیتے ہو پسندیدہ کلام کے طور پر۔ زیادہ تر۔۔ بلکہ نوے فی صدی تو واقعی عمدہ کلام ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی تمہاری پسند سے میں قطعی متفق نہیں ہو سکتا!!!
 
خوشی

محفلین
کلام پڑھنے دیا کریں کیا ہر جگہ پانی پت کا میدان کھولے رکھتے ھیں ،
ویسے اس فورم کے اساتزہ کے کلام کا کوئی دھاگہ ھے تو پلیز مجھے لنک دیں اس کا
 
الف عین

لائبریرین
الگ سے دھاگا تو نہیں ہے، لیکن آپ کی شاعری کے تحت دیکھ سکتی ہو۔۔ وارث، فاتح، ما بدولت، محمود مغل وغیرہ کا کلام!!
 
خوشی

محفلین
شکریہ الف نون جی پہلی فرصت میں پڑھتی ہوں اور پھر 2 دو ہاتھ کرتی ہوں میرا مطلب ھے تعریفی کلمات لکھوں گی انشاءاللہ
 
Top