تعارف تعارف

suhailabbaskhan

محفلین
*اصل نام : سہیل عباس خان

*قلمی نام : سہیل عباس بلوچ

*پیدائش : ۶ ستمبر۱۹۶۶، جھنگ، پاکستان

*آبائی تعلق :جھنگ،پنجاب، پاکستان

*تعلیمی ادارے : پنجاب یونی ورسٹی، پاکستان ۔۔۔۔بہاء الدین زکریایونی ورسٹی ،پاکستان

اسناد:ایم ۔اردو،ایم۔اے فارسی،پی ایچ ڈی(اردو)

تدریسی ادارے:اوساکا یونی ورسٹی جاپان،انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی پاکستان،ٹوکیو یونی ورسٹی آف فارن سٹڈیز جاپان

*ادبی و علمی مشاغل : شاعری ، تدوین،تحقیق،تنقید

*مرکوز ادبی، علی اور فکری دلچسپیاں : کلاسیکل متون کی تدوین ،لغت نگاری،شعر گوئی، اردو کے کلاسیکل اور جدید ادب پر تنقید۔

*تصانیف :

" فصل ہجراں(شعری مجموعہ)،" ۱۹۸۵، قرطاس فیصل آباد پاکستان

دست حنائی(شعری مجموعہ)،" ۱۹۸۸،قرطاس فیصل آباد پاکستان

غزل درغزل(شعری مجموعہ)،" ۱۹۸۸،قرطاس فیصل آباد پاکستان

" باغ وبہار"، لسانی تجزیہ،۲۰۰۶ء،بیکن بکس، ملتان، پاکستان

" جامعاتی تحقیق"، ۲۰۰۶ء،بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی،ملتان،پاکستان

* اردوشاعری میں اصلاح سخن کی روایت،۲۰۰۸ء،مجلس ترقی ادب ،لاہور،پاکستان

تفہیمی تنقید،۲۰۰۹ء،مثال پبلیشر،فیصل آباد،پاکستان

بنیادی اردو قواعد،۲۰۱۰،مقتدرہ قومی زبان،اسلام آباد،پاکستان
]
 

محمد وارث

لائبریرین
اصلی نام کی ترتیب کیسے ہو گی
1 ڈاکٹر سہیل عباس بلوچ خان جھنگوی
2 ڈاکٹر سہیل عباس خان بلوچ جھنگوی
3 ڈاکٹر سہیل عباس جھنگوی خان بلوچ
شہر کی نسبت ہمیشہ آخر میں ہوتی ہے سو نمبر ایک اور دو میں سے ڈاکٹر صاحب ہی بہتر سکیں گے کہ خان پہلے لکھتے ہیں یا بلوچ :)
 
سہیل جاپانی صاحب! قدم رنجہ کرپرہم آپ کودل کی اتہہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں!
سب سرگرداں تھے کے لکھیں کیاتوجاپانی پہچان سب پربھاری ہوگی :Dہے نہ؟
امید ہے کہ آپ سے سیکھنے کوبہت کچھ ملے گا۔
 
Top