تعارف تعارف

سیما کرن

محفلین
تعارف
میں پیشے کے لحاظ سے سب سے پہلے ایک مدرس ہوں پھر ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔( یہ اور بات کہ زیادہ وقت بطور معالج صرف ہوتا ہے۔)چند ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے چلاتی ہوں۔ اسی لئے ہر عمر اور تقریبا ہر مزاج کے بچوں سے میرا واسطہ سنہ 1997 سے ہے۔ (جب میں نے پہلا سکول کھولا تھا )
میری والدہ اسلامیہ کالجیٹ پرائمری سکول کی ہیڈمسٹریس ریٹائرڈ ہوئی تھی۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ (پاکستان)کے شبعہ زراعت میں میرے والد صاحب کا جانا مانا نام تھا ڈاکٹر شفیع اللہ خان (بابائے زراعت)جو نہ صرف ڈاریکٹر جرنل زراعت تھے بلکہ ان کا تعلق ریڈیو اور ٹی وی سے بھی تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد تصوف میں قدم رکھا اور بابا جی کے نام سے پہچانے جانے لگے، تصوف میں نو آموزوں کے لئے تین کتابیں تحریر کیں۔ "آؤ خدا سے ملیں" "آؤ خدا سے بات کریں" اور "واہ میرے خدا"
لہذا خون میں موجود انہی جرثوموں نے میرے اندر بھی سر اٹھایا، لہذا پشتو زبان میں میرا صحت سے متعلق ریڈیو پروگرام "روغ صحت اختر دے" (اچھی صحت روز عید ہے) روزانہ کئی ایک ایف ایم چینلز پر چلتا ہے۔ تحریک نفاذ اردو اور صحت کے حوالے سے دو ایک ٹی وی ٹاک شو بھی کئے۔سیدہ عارفہ زھرا کی طرح مجھے بھی اردو سے عشق ہے۔ میں اکثر کہتی ہوں کہ اردو میرا تیسرا عشق ہے۔ جی بالکل آپ کی طرح اکثر لوگ پہلے دو عشق کی روئیداد جاننا چاہتے ہیں۔ تو سنئیے! پہلا عشق حقیقی ہے اور دوسرا عشق مجازی ہے ، یعنی اپنے سے جڑے ہر رشتے سے اور چوتھے عشق کی میری زندگی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اب تک بہت کچھ لکھ چکی ہوں مگر شائع کچھ نہیں کرایا۔ادب اطفال میں میری پہلی کتاب "امی جی کا آنگن" انشاءاللہ جلد ہی انڈیا سے چھپ کر آنے والی ہے۔میں نے اس کتاب میں قرآن کے چند الفاظ کی تشریح کہانیوں کے ذریعے کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ بچوں میں قرآن فہمی کو ترویج ملے۔
اس محفل میں شمولیت تو شاید کافی پہلے اختیار کی تھی۔ مگر چونکہ ابھی تک اس کے استعمال سے نابلد ہوں لہذا بہت کم اس طرف آنا ہوتا ہے۔
کوشش کروں گی کہ آپ جیسے مخلص اور محبتیں بانٹنے والے لوگوں سے جڑی رہوں۔
ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سیما کرن
آپ کو اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ کو یہاں کا ادب دوست ماحول پسند آئے گااور محفلین کی دوستانہ محفل میں اچھا وقت گزرے گا۔
آپ اپنی تحریریں اور شاعری یہاں متعلقہ زمروں میں شریک کر سکتی ہیں اور اس بارے میں محفلین کی آراء بھی وصول کر سکتی ہیں ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
با قاعدہ طور پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ جس قدر اس محفل کے قریب ہوں گی اسی قدر اس کا سحر آپ پر طاری ہو جائے گا۔ محفل میں انتہائی خوبصورت لکھنے والے موجود ہیں جن کا لکھا ہوا یقیناً آپ کو بہت پسند آئے گا ان کی تحاریر اور شعر و سخن سے محظوظ ہوئیے اور آپ اپنی نگارشات بھی ضرور محفل کی زینت بنائیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
خوش آمدید خوش آمدید 🌷🌷🌷🌷🌷
بہت خوشی ہوئی آپکے بارے میں جان کر ۔یقیناً آپکو یہاں کا ماحول پسند آئے گا اور آپکی شاعری اور تحاریر اردو محفل میں ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوگا ان شاء اللہ ۔
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
خوش آمدید سیما کرن بہن!
آپ کا تعارف پڑھا۔ جان کر خوشی ہوئی کہ اردو محفل میں ایک اور علمی و ادبی شخصیت کا اضافہ ہو چکا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی تحاریر اور شاعری سے مجھ جیسوں کو اپنے علم سے مستفید ہونے کاموقع فراہم کرتی رہیں گی۔ اللہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیں۔ آمین۔
 

سیما کرن

محفلین
سیما کرن
آپ کو اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ کو یہاں کا ادب دوست ماحول پسند آئے گااور محفلین کی دوستانہ محفل میں اچھا وقت گزرے گا۔
آپ اپنی تحریریں اور شاعری یہاں متعلقہ زمروں میں شریک کر سکتی ہیں اور اس بارے میں محفلین کی آراء بھی وصول کر سکتی ہیں ۔
سپاس گزار ہوں جناب۔
 

سیما کرن

محفلین
با قاعدہ طور پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ جس قدر اس محفل کے قریب ہوں گی اسی قدر اس کا سحر آپ پر طاری ہو جائے گا۔ محفل میں انتہائی خوبصورت لکھنے والے موجود ہیں جن کا لکھا ہوا یقیناً آپ کو بہت پسند آئے گا ان کی تحاریر اور شعر و سخن سے محظوظ ہوئیے اور آپ اپنی نگارشات بھی ضرور محفل کی زینت بنائیے۔
شکر گزار ہوں جناب، پوری کوشش کروں گی کہ کبھی کبھی اتنی بڑی شخصیات کی چمکتی دمکتی خورشید نما تحاریر کے سامنے اپنی ٹمٹماتی لو کے بوسیدہ دیے جلانے کے جرأت کروں۔
 
Top