سیما کرن

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • *گیت*
    *اجازت*
    *✍:ڈاکٹر سیما شفیع*

    دل کا ویران نگر چھوڑ کے جا سکتے ہو
    تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو

    تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم
    میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو

    لازمی یہ بھی کہاں ہے کہ سزا تم کو ملے
    تہمت اپنی مرے سر چھوڑ کے جا سکتے ہو

    گھونسلے تیرے گرانا مری فطرت میں نہیں
    تم پرندے ہو شجر چھوڑ کے جا سکتے ہو

    تم گیا وقت نہیں ہو کہ پھر آ بھی نہ سکو
    ایک امید یہ بھی چھوڑ کے جا سکتے ہو

    سیما کر
    محب علوی
    محب علوی
    آپ اسے محفل میں کسی زمرے میں پوسٹ کریں تو وہ فیڈ میں نظر آئے گا اور وہاں لوگ جواب بھی دے سکیں گے۔
    میرا نام سیما شفیع ہے۔ پیشے کے لحاظ سے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ اردو میرا عشق ہے۔ ادب عالیہ میں تھوڑی بہت تک بندی کر لیتی ہوں۔ ادب اطفال میں بچوں کے لئے کہانیاں اور نظمیں لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
    فیس بک سے کیسے استعمال کروں
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    کسی اور ایپ سے کبھی اردو محفل کو استعمال نہیں کیا سو اس بابت ہماری معلومات محدود ہیں :)
    سروش
    سروش
    فیس بک الگ ایپلکیشن ہے اور محفل (زین فورو) الگ ، محفل فورم براؤزر سے کھلے گا فیس بک سے نہیں ۔ فائر فاکس، کروم یا اوپیرا استعمال کریں ۔
    السلام علیکم اس محفل میں نئی ہوں اس بلاگ کو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں آتا کیا کوئی میری مدد کر سکتا ہے
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    وعلیکم السلام! اردو محفل میں خوش آمدید سیما :) :)
    یہ ایک تکنیکی، ادبی، اور تفریحی نوعیت کا اردو فورم ہے۔ آپ اپنے تعارف کے لیے درج ذیل زمرے میں ایک لڑی کا آغاز کریں، آہستہ آہستہ سب سمجھ میں آنے لگے لگا۔ :) :)
    http://www.urduweb.org/mehfil/forums/39/
    عبدالقدیر 786
    عبدالقدیر 786
    وعلیکم السلام !
    خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو اردو محفل میں
    بس روز حاضری لگالیا کریں سمجھ میں بھی خود ہی آجائیگا
    میں بھی جب آیا تھا کچھ سمجھ نہیں آیا تھا آپ تو ماشاءاللہ سے ڈاکٹر ہیں
    جلد ہی سمجھ جائینگی۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top