Recent content by سیما کرن

  1. سیما کرن

    نیا سال

    بتاؤ کیسے نئے سال کی مناؤں خوشی کہ ہو رہی ہے ہر طرف میری نسل کُشی میرا حسین فلسطین جل رہا ہے وہاں جشن بپا ہے یہاں آتش و بارود کُشی سیما کرن
  2. سیما کرن

    ہائیکو

    ✍: ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان کہتے ہیں نیند عبادت ہے سو سو کر زیست کی کتنی راتیں میں نے یوں گزاری ہیں انکار کیا پھر راتوں نے اور نیند بھی روٹھ گئی کہہ کر کہ اعمال تمہارے بھاری ہیں باتوں کے پٹارے کھول دیئے راتوں کو اٹھ اٹھ کر میں نے دکھلائے زخم جو کاری ہیں میں بولتے بولتے تھک جاؤں...
  3. سیما کرن

    اے میرے فلسطین میرے وطن

    جزاک اللہ خیرا یاسر شاہ صاحب! مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کوئی اس قدر محبت سے بھی کسی کی کاوش کی اصلاح کرتا ہے۔ مجھے تو اب تک تنقید کے پیرائے صرف تنقیص ہی ملی۔ یہ شاید پہلی مرتبہ ہے کہ کسی نے اتنی محنت کی۔ یقین جانئیے میں صرف نو آموز نہیں بلکہ صرف ایک جز وقتی شوقیہ شاعرہ ہوں۔ سارا دن مریضوں کے...
  4. سیما کرن

    اے میرے فلسطین میرے وطن

    ✍: ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان میں نوحہ سرا ہوں اے میرے وطن کہ تو اور میں ایک جاں دو بدن ہمیں دشمنوں نے کیا تار تار چمن تیرے ویران اور میرا تن مرے تن نے جو انبیاء ہیں جنے ترے تن پہ وہ سب مذاہب بنے براہیم سے موسی عیسی تلک تری خاک کے سب تناور تنے اسی سرزمیں پر نبی سب پلے یہیں سے ابھر کر زمانے...
  5. سیما کرن

    (گیت) اجازت

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ معذرت خواہ ہوں شکیل احمد صاحب آپ کا میسج آج پڑھا دراصل وقت کی بڑی قلت رہتی ہے۔ زندگی بہت مصروف ہے کبھی کبھی وقت ملتا ہے کچھ لکھنے کا ۔ چونکہ میرا شعبہ طب ہے لہذا اتنا وقت نہیں ملتا کہ کہیں باقاعدہ شاگردی کرو ۔ آپ کا بہت شکریہ کہ میری غزل نما کو اپنی صحت مند...
  6. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جزاک اللہ خیرا شتر گربہ کو تو سمجھ گئی تھی،" تجھے" سے" تمہیں" کر دیا تھا مگر آپ نے دوسرے شتر گربہ کا کہا تو وہ نظر نہیں آ رہا۔ دوسری بات اس میں تدوین بھی نہیں ہو رہی۔ دوسرے ڈاکٹر نے تو کیا کہنا تھا مگر یہ شعر مجھے ایک معذور بچھ جیسا دکھا سوچا کوئی تو ایسا ڈاکٹر...
  7. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    میں نے بھی یہی کہا کہ چونکہ طرحی پر نہیں لیا اس لیے واوین نہیں لگائے،طرحی پر لینے سے بندشیں عائد ہوتی۔ آپ نے دوسرے شتر گربہ کا نہیں بتایا! آپ درست فرما رہے ہیں ، میں چونکہ مبتدی ہوں نہ صرف شاعری میں، بلکہ اس محفل میں بھی۔۔۔۔ میں دراصل ایک مصروف ڈاکٹر ہوں، تھوڑا سا وقت ملتا ہے تو کچھ نہ کچھ...
  8. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    جزاک اللہ خیرا تدوین کا بٹن نہیں ہے 🤔
  9. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    جزاک اللہ خیرا 1۔ آخری بات کو پہلے کرتی ہوں ، بالکل یہ مصرع طرحی ہے مگر چونکہ تھوڑی تحریف کے ساتھ ہے، تو اس لیے میں نے واوین نہیں لگائے۔ 2۔ شتر گربہ کی اگر تفصیل بتا دیتے میں نے دو سے تین مرتبہ پڑھا مگر مجھے سمجھ نہیں آئی۔ 3۔ نچوڑ کے وزن کی بہت کوشش کی مگر 🥺 بے وزن رہا، پہلے سوچا اس شعر کو...
  10. سیما کرن

    (گیت) اجازت

    معذرت ! اس کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کرنا چاہ رہی تھی، مگر طریقہ سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔۔۔
  11. سیما کرن

    (گیت) اجازت

    دل کا ویران نگر چھوڑ کے جا سکتے ہو تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو لازمی یہ بھی کہاں ہے کہ سزا تم کو ملے تہمت اپنی مرے سر چھوڑ کے جا سکتے ہو گھونسلے تیرے گرانا مری فطرت میں نہیں تم پرندے ہو شجر چھوڑ کے جا سکتے...
  12. سیما کرن

    *گیت* *اجازت* *✍:ڈاکٹر سیما شفیع* دل کا ویران نگر چھوڑ کے جا سکتے ہو تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے...

    *گیت* *اجازت* *✍:ڈاکٹر سیما شفیع* دل کا ویران نگر چھوڑ کے جا سکتے ہو تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو لازمی یہ بھی کہاں ہے کہ سزا تم کو ملے تہمت اپنی مرے سر چھوڑ کے جا سکتے ہو گھونسلے تیرے گرانا مری فطرت میں...
  13. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو مجھ سے وابستہ تعلق جو کھٹکتا ہو تمہیں تم اسی وقت اسے توڑ کے جا سکتے ہو تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو یہ ضروری بھی کہاں ہے کہ محبت روکے میرے پندار کو بھنبھوڑ کے جا سکتے ہو یہ...
Top