تعارف تعارف نامہ

محمدظہیر

محفلین
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
محفل میں خوش آمدید جاسم صاحب :)
امید ہے سیاست کے علاوہ دیگر زمروں میں بھی آپ دلچسپی لیتے رہیں گے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ن لیگ کے مقابلے میں بہت سے نئے چہرے ہوں گے اور حکومتی انتظامات اور بھاگ دوڑ نئے لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی۔

مثلا اگر تحریک انصاف جیتی تو عشروں کے بعد ایک مستقل وزیر خزانہ اسد عمر کی شکل میں میسر آئے گا جو ڈار اکنامکس کو بدلے گا۔
وزارت خارجہ میں کوئی مستقل تعینات ہو گا جس کے بارے میں یہ اندیشہ کم ہو گا کہ وہ پاکستان کی بجائے غیرممالک کی خدمت زیادہ کرے گا۔
پنجاب میں پسندیدہ بیوروکریٹ تبدیل ہوں گے اور کلیدی انتظامی عہدوں پر نئی تقرریاں ہوں گی۔

پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی اپنی اپنی تاریخی ترجیحات تھیں اور انہی کے زیر اثر وہ حکمرانی کر رہی تھیں، تحریک انصاف کی ترجیحات مختلف ہیں اور پورے ملک میں ان دیکھنے اور پرکھنے کا موقع ملے گا۔

جو غلطیاں اور کوتاہیاں کریں گے وہ خیبرپختونخواہ میں چھپی نہ رہیں گی اور اسی طرح جو بہتری ہو گی وہ بھی سب کو نظر آئے گی۔

دیہی آبادی میں تحریک انصاف نے بہت سے الیکٹ ایبل لیے ہیں جن کا فائدہ یا نقصان تو الیکشن کے دن پتہ چلے گا اور کچھ اثرات پوری حکومتی کاکردگی پر بھی ہوں گے۔

اگر لوگ اب بھی ن لیگ اور پی پی پی کے جانے پہچانے کام نہ کرنے والوں کو ووٹ دے کر بھی توقعات اور امیدیں رکھتے ہیں تو تحریک انصاف کی کارکردگی ان سے بدرجہا بہتر ہے اور اسی چیز کو مزید موقع دینا چاہتے ہیں لوگ۔

تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار اور ماحولیات میں جو بہتری تحریک انصاف لائی ہے ، حامیوں کی توقع ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کا اپنے علاقے اور پورے ملک میں مشاہدہ کر سکیں۔

ظاہر ہے مخالفین تو نہیں مانتے اور ان کے نزدیک تو کچھ ہوا ہی نہیں مگر اس کا نتیجہ واضح طور پر خیبر پختوانخواہ کے لوگ ہی دیں گے جن کے صوبے میں سب کچھ ہوا اور جن کی روایت ہے کہ وہ تبدیلی کے سب سے بڑے اور سچے علمبردار ہیں پاکستان میں۔
Seriously?
آپ کو بھی Electables سے امید ہے؟
 
یاز

محفلین
لے دس
میں خوش آمدید کہنے آیا تھا۔ اور یہاں انڈے پہ ایسے گفتگو ہو رہی ہے جیسے یہ شاہد آفریدی کی تعارفی لڑی ہو۔
 
لے دس
میں خوش آمدید کہنے آیا تھا۔ اور یہاں انڈے پہ ایسے گفتگو ہو رہی ہے جیسے یہ شاہد آفریدی کی تعارفی لڑی ہو۔
بھیا کیا شاہد آفریدی نے پولٹری فارم کھول لیا ہے جو انڈوں کا تعارف پیش کرے گا ۔
 
Seriously?
آپ کو بھی Electables سے امید ہے؟

میں نے الیکٹ ایبلز سے امید کا کہاں لکھا ہے، میں نے لکھا ہے کہ اس دفعہ عمران نے اچھی خاصی تعداد شامل کی ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کتنی بڑی تعداد ان میں جیت کر اس حکمت عملی کا جواز پیدا کرتی ہے۔

Electables میں تو کچھ تو انتہائی بے کار اور کرپٹ ہیں اور کچھ طاقتور اور کرپٹ ہیں اور کچھ واقعی قابل ہیں ، اب دیکھتے ہیں ان میں سے کتنے لوگ کامیاب ہوتے ہیں اور لوگوں کے رجحان کو بھی ظاہر کریں گے۔

میں Electables کی بحث میں نہیں پڑتا مگر کسی بھی کرپٹ کے لیے گنجائش پیدا کرنے میری نظر میں غلط ہے ، اس لیے اپنے حلقے میں قومی اسمبلی کی سیٹ پر عمران کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر علیم خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔
سب لوگ اس سے متفق نہیں اور عمران کی وجہ سے وہ سب کو ووٹ دینے کو تیار ہیں جس کے اپنے مضمرات اور فوائد ہیں۔
 
ایسے ایلکٹایبلز اگر آپ کو حکومت بنانے میں مدد کرتے ہیں تو کیا یہ حکومت کرپشن فری ہو گی؟ کیا پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ میں صرف زرداری اور شریف ہی کرپٹ تھے؟ اگر ہاں تو امید کی جا سکتی ہے کہ ایک اکیلا بندہ اپنی ٹیم کے خلاف جا کر کام کر سکتا ہے اور اگر نہیں تو کم از کم میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ پرانے اور سند یافتہ کرپٹ لوگوں کی مدد سے مثبت تبدیلی کیسے لائے جائے گی۔
خیر وہی بات کہ اللہ تعالی آپ کا اچھا گمان پورا کرے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے الیکٹ ایبلز سے امید کا کہاں لکھا ہے، میں نے لکھا ہے کہ اس دفعہ عمران نے اچھی خاصی تعداد شامل کی ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کتنی بڑی تعداد ان میں جیت کر اس حکمت عملی کا جواز پیدا کرتی ہے۔

Electables میں تو کچھ تو انتہائی بے کار اور کرپٹ ہیں اور کچھ طاقتور اور کرپٹ ہیں اور کچھ واقعی قابل ہیں ، اب دیکھتے ہیں ان میں سے کتنے لوگ کامیاب ہوتے ہیں اور لوگوں کے رجحان کو بھی ظاہر کریں گے۔

میں Electables کی بحث میں نہیں پڑتا مگر کسی بھی کرپٹ کے لیے گنجائش پیدا کرنے میری نظر میں غلط ہے ، اس لیے اپنے حلقے میں قومی اسمبلی کی سیٹ پر عمران کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر علیم خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔
سب لوگ اس سے متفق نہیں اور عمران کی وجہ سے وہ سب کو ووٹ دینے کو تیار ہیں جس کے اپنے مضمرات اور فوائد ہیں۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ چند ایلیکٹ ایبلز کو ساتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں کہ ہمارا لیڈر تو ویسا نہیں۔ میں ان کے ساتھ ان کی 'اچھائی' کی تعریف پر تو بحث نہیں کرتی لیکن یہ ضرور کہتی ہوں کہ سیاہی کا ایک قطرہ بھی دودھ کی سفید رنگت کو دھندلانے کے لیے کافی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
واقعی، یہی بات تھی ناں!!!
:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
 
واقعی، یہی بات تھی ناں!!!
:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
کیا آپ کو اب بھی شک ہے؟؟؟؟
نہیں ، بالکل نہیں!!!
:wasntme::wasntme::wasntme:

کس بات کا شک؟

شکی لوگ۔۔۔۔

شک ہی کرتے رہنا ہر وقت۔۔۔۔۔۔

کچھ یقین بھی ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top