تعارف تعارف نامہ

سین خے

محفلین
یہ یہاں سیاسی تحریک کی نمائندگی کرنے آئے ہیں۔۔۔
وعظ سننے نہیں!!!
:heehee::heehee::heehee:

وعظ کہنے کے تو ہم قائل کبھی بھی نہیں تھے البتہ کچھ نصحیت وغیرہ جاری کر دیا کرتے تھے۔ البتہ ہمیں ایک پوشیدہ ڈنڈا ایجاد کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے جو بس محسوس تو کیا جا سکے گا پر تلاش نہیں کیا جا سکے گا :sneaky::cool:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
وعظ کہنے کو تو ہم قائل کبھی بھی نہیں تھے البتہ کچھ نصھیت وغیرہ جاری کر دیا کرتے تھے۔ البتہ ہمیں ایک پوشیدہ ڈنڈا ایجاد کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے جو بس محسوس تو کیا جا سکے گا پر تلاش نہیں کیا جا سکے گا :sneaky::cool:
اوہ مائی گاڈ!!!
:feelingbeatup::feelingbeatup::feelingbeatup:
 
ربیع م

محفلین
وعظ کہنے کو تو ہم قائل کبھی بھی نہیں تھے البتہ کچھ نصھیت وغیرہ جاری کر دیا کرتے تھے۔ البتہ ہمیں ایک پوشیدہ ڈنڈا ایجاد کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے جو بس محسوس تو کیا جا سکے گا پر تلاش نہیں کیا جا سکے گا :sneaky::cool:
دیکھیے اب یہ پوشیدہ ڈنڈے کا ہی کمال تھا جو یہاں سید عمران بھائی گرفت کرنے کی ہمت نہ کر سکے.
 
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
خوش آمدید

ویسے الیکشن مہم کے آخری دن آپ نے خان صاحب کے احکامات پر عمل کیا ہے؟
یہ شکایت لوگوں کو گلی محلوں میں بھی ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ گھر گھر جا کر الیکشن مہم نہیں چلاتے اور لوگوں سے براہ راست رابطہ بہت کم رکھتے ہیں۔

میرے ایک انکل ہے جو ہمارے خاندان میں کافی سارے مسلم لیگ ن کے حامیوں میں اکیلے تحریک انصاف کے ساتھ ہوتے ہیں اور گھر گھر مہم نہ چلانے پر تحریک انصاف سے نالاں بھی رہتے ہیں۔
ہمارے گھر کی پچھلی گلی میں رہتے ہیں اور اس کی گواہی تو میں بھی دے سکتا ہوں کہ گو علاقے کے لوگ تحریک انصاف کے حق میں ہیں مگر اس چیز کو تحریک انصاف کے لوگ خدائی عطا سمجھ لیتے ہیں۔

بہرحال دیر آید درست آید

اب آتے رہیے گا کہ اصل سوال و جواب الیکشن کے بعد شروع ہوں گے۔
 
خوش آمدید جناب جاسم صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
میں نون لیگ کی سپورٹر ہوں لیکن میں بھی چاہتی ہوں کہ اس دفعہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں، کیونکہ اگر وہ وزیراعظم نہ بن سکے تو کیا پتا چوتھی دفعہ دوبارہ دلہا بننے کا نہ سوچنا شروع کر دیں :D

آپ کی بات میں کافی وزن ہے ، عمران خان نے شادیوں کی جو لڑی پروئی ہے اس میں ایک اور نگینہ جڑنے سے وزارت عظمی ہی روک سکتی ہے۔
 
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا

اردو محفل میں خوش آمدید! :)
 
سین خے

محفلین
چلیں ڈنڈے کے بدلے اُبلے ہوئے انڈے دے دیں!!!

جی بالکل لے لیں۔ یہ لیں :giggle:
jammy-soft-boiled-eggs.jpg
 
Top