تعارف تعارف سید لبید غزنوی

الف عین

لائبریرین
کم ازکم اتنی تو تدوین کر دیتے کہ جہاں شاہ صاحب لکھا تھا، وہاں ’میں‘ یا ’ہم‘ اگر زیادہ پسند ہو تو) کر دیتے!!
محفل میں وش آمدید، امید ہے اگلے مراسلات بھی دوسروں سے نہ لکھوا کر خود ہی کوشش کریں گے۔
پہللی بار کسی سلفی کا نام شاہ صاحب سنا ہے!!!!
 

آصف اثر

معطل
محفل میں خوش آمدید۔اتنا بھاری تعارف پہلی بار پڑھا ہےشائد ۔
امید ہے خاندان غزنویہ کا پورا شجرہ بھی مرحمت فرمائیں گے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاہ صاحب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو آپ کے ساتھ موجود تمام اساتذہ و غیر اساتذہ و خاندان غزنی و فلاں و فلاں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور ملتمس ہوں کہ آستانے پر حاضری کی اجازت دی جائے۔
 
مرحبا یا شاہ صاحب!
(شاہ ولی اللہ کے جانشین معلوم ہوتے ہیں)
ھذا نفسِ مضمون میں ایک شعر مزید ہو سکتا ہے۔۔۔
ھٰذا :
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
 

الف عین

لائبریرین
مرحبا یا شاہ صاحب!
(شاہ ولی اللہ کے جانشین معلوم ہوتے ہیں)
ھذا نفسِ مضمون میں ایک شعر مزید ہو سکتا ہے۔۔۔
ھٰذا :
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یہ شعر قبل از وقت تو نہیں، ابھی پیدا ہونے میں 19000 سال ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شاہ صاحب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو آپ کے ساتھ موجود تمام اساتذہ و غیر اساتذہ و خاندان غزنی و فلاں و فلاں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور ملتمس ہوں کہ آستانے پر حاضری کی اجازت دی جائے۔
شاہ صاحب کا تعلق جماعتِ اہلحدیث سے ہے جیسا کہ شاہ صاحب نے اپنے تعارف میں تحریر فرمایا۔ آپ کو آستانے کی بجائے مدرسہ حاضری دینی پڑے گی :)
 
یہ شعر قبل از وقت تو نہیں، ابھی پیدا ہونے میں 19000 سال ہیں۔
اشارہ اسی طرف ہے کہ محکمہ موسمیات والوں کی پیشن گوئی کے مطابق اگلے 19000 سال تک نرگس کے رونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔پھر رُوئے زمین پر ، شاہ صاحب کی صورت ، دیدہ ور کی آمد کا "اندیشہ" ہے۔
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
ایسا روحانی تعارف پڑھ کر دل چاہا کہ پھولوں کی چادر لے کر حضرت شاہ جی کے تعارف پر چڑھائی جائے ساتھ ہی دو عدد میٹرو مِلن اگر بتیاں بھی ۔
حضور کی متوقع پیدائش تک میں تو شائد نہ رہوں اس جہان فانی میں مگر ایڈوانس خوش آمدید :)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
جناب قبلہ شاہ صاحب کا تعارف پڑھ کرایک اورصاحب یاد آئے۔ کشمیر سے غالباً تعلق تها نام بهول گیا۔
 
غزنوی صاحب۔ آپ تو اللہ والے عالم فاضل بندے ہیں۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ آپ نے محفل میں آتے ہی سرقہ شروع کر دیا ہے ۔ آپ نے اصلاح سخن میں اپنی پوسٹ میں محسن نقوی مرحوم کی غزل کے مقطع میں ان کا نام "محسن " کو " لبید" میں بدل کر اسے اپنا کلام بنا لیا ؟ بہت افسوس ہوا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ں-کوسمجھنا-ہر-اک-کے-بس-کا-روگ-نہیں-ہے۔.87872/
 
Top