تحریری مقابلہ: ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل

ماوراء

محفلین
اب تک دو تحریری مقابلے ہو چکے ہیں۔ جس میں پہلے کی بنسبت دوسرے میں کم لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ امید ہے اس بار زیادہ لوگ حصہ لیں گے۔ مقابلہ میں حصہ لینے سے نتائج تک کی معلومات آپ اس تھریڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔

ہمارا نیا موضوع ہے: ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل
اس موضوع پر آپ کو کسی قسم کی کوئی قید نہیں کہ صرف بتائی گئی باتوں پر لکھیں بلکہ جو آپ سوچتے یا سمجھتے ہیں اس مضمون پر لکھ سکتے ہیں۔

تحاریر بھیجنے کی آخری تاریخ 28 فروری ہو گی۔
اپڈیٹ: تحاریر بھیجنے کی نئی تاریخ 13 مارچ ہے۔

یاد رہے کہ اس مقابلے کے لیے محفل کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی انعام دیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ وہ انعام آپ کے لیے ہو، اس لیے حصہ ضرور لیں۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ محفل کی سالگرہ زیادہ دور نہیں۔:grin:
 

زیک

مسافر
اس موضوع پر تو لکھنا پڑے گا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ انگریزی میں لکھ کر اردو ترجمہ کروں یا ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
خرم، اس مقابلے سے متعلق تمام تفصیلات اس تھریڈ میں موجود ہیں۔ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کو کم از کم ایک بار ضرور پڑھیں۔
اور آپ یہاں اپنے مضامین پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
اس بار مضمون نگاروں کے سامنے ایک مسئلہ عنوان کے انتخاب کا بھی ہے۔ کیوں کہ موضوع اتنا وسیع ہے کہ ہر کوئی الگ الگ سمت میں ہاتھ پاؤں مارتا پھر رہا ہوگا۔ :) :)

خیر مقابلہ تو پھر مقابلہ ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
اس بار مضمون نگاروں کے سامنے ایک مسئلہ عنوان کے انتخاب کا بھی ہے۔ کیوں کہ موضوع اتنا وسیع ہے کہ ہر کوئی الگ الگ سمت میں ہاتھ پاؤں مارتا پھر رہا ہوگا۔ :) :)

خیر مقابلہ تو پھر مقابلہ ہے۔

جی جناب بجا فرمایا آپ نے ۔ کافی وسیع موضوع ہے
 

شاہ حسین

محفلین
یہاں پر کسی قسم کی سرگرمی نظر نہیں آرہی ہے یا ایسا محسوس ہوتا ہے سب خاموشی سے تیّاری۔۔۔۔۔ی میں مصروف ہیں
 

ساجد

محفلین
لگتا ہے کہ بہت معلوماتی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔
لکھنا لکھانا تو اپنے بس سے باہر ہے البتہ اس موضوع کے بارے میں تجسس کافی ہے ۔
خواتین و حضرات ، اللہ کا نام لے کر شروع ہو جائیے۔
 

ماوراء

محفلین
زیک، کس کا مضمون پوسٹ ہوا؟
ایک تھریڈ کھلا تھا۔۔۔لیکن صاحب کا موڈ بدل گیا۔۔ اور کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا۔
 
Top