میر بے دل ہوئے ، بے دیں ہوئے ، بے وقر ہم ات گت ہوئے ۔ میر تقی میر

الف عین

لائبریرین
ات کا مطلب تو وہی ہے لیکن مجھے شک ہوا تھا کہ گت ، حالت، کے ساتھ اس کے استعمال کا مطلب ہو گا ، غالباً، اتنی خراب حالت۔۔ بہر حال فرخ نے کافی ثبوت فراہم کر دئے کہ ات در اصل अति ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ ، ’’ سخنور ‘‘ صاحب۔

( فاتح انکل ، کیا مطلع میں ایطا نہیں ؟)
( ہمارے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میر کے ہاں ایطا معیوب نہیں ، کیو ں ؟)

خطائے بزرگاں گرفتن خطا است​
غالب نے ایک جگہ "باہِر" کو "باہَر" باندھا اور اس لفظ کے یہ ہجے غلط العام شمار ہونے لگے۔
اساتذہ خواہ میر و غالب ہوں یا شیکسپیئر۔۔۔ ان کا فرمایا ہوا مستند ہو جاتا ہے۔
 
آپ تو دل پر لے گئے قبلہ محب کی طرح ;)

حالانکہ میں تو آپ کی ذہنی لہریں شمار کر رہا تھا جو پچھلے چند سالوں سے چل رہی ہیں :)

بقول بلھے شاہ

عشق دی نویوں نویں بہار :)

وارث لگتا ہے اب دل پر لینا ہی پڑے گا کچھ نہ کچھ ویسے بھی بہت دن ہو گئے دل سے بے خبر ہوئے :tongue:
 
بہت عمدہ غزل ہے سخنور اور میں بھی پہلے شعر کو املا کی غلطی سمجھا تھا مگر شک تھا کہ سخنور جیسا سخنور ایسی غلطی کرتا نہیں اس لیے باقی تبصرے پڑھ لیے اور وہی ہوا کہ فرخ ہی سخنور نکلا :)

میں بھی میر کے بڑے مداحوں میں سے ہوں اور بلا شبہ میر شاعری کی اس بلندی پر تھا جہاں الفاظ آسان ہو کر اس پر اترا کرتے تھے
 
فرخ منظور

بہت شکریہ محب! لیکن اب اپنا مقام بدل کر امریکہ کر لو۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث لگتا ہے اب دل پر لینا ہی پڑے گا کچھ نہ کچھ ویسے بھی بہت دن ہو گئے دل سے بے خبر ہوئے :tongue:

تو گویا بھابھی تمھیں کچھ دنوں کیلیے تنہا چھوڑ رہی ہیں محب، لیکن خیال رہے محتاط رہنا، پطرس کا 'میں ایک میاں ہوں' مت بھولنا ;)
 
Top