بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں

بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی میت پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ۔
لنک
 

سین خے

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ابھی ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ٹوئیٹس پڑھیں۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے جو کچھ افراد کسی کی موت پر بھی شرمناک رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ایک سے ایک گھٹیا پیغام۔ انتہائی افسوسناک!!!!!
 
Top