بیت بازی سے لطف اٹھائیں

منصور

محفلین
یوں نہ تھا میں نے فقظ چاہا تھا کہ یوں ہو جاے
تو جو مل جاے تو تقدیر نگوں ہو جاے
(قیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سانحہ ہے کہ واعظوں سے الجھ پڑے ہم
یہ واقعہ ہے کہ پی رہے تھے شراب سارے
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
(قمر جلالوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عشق نے دیکھا ہے یہ عقل سے پنہاں ہے
قطرے میں سمندر ہے ذرے میں بیاباں ہے
(اصغر گوندوی)
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top