بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن نظامی

لائبریرین
يہ برائي يہ بھلائي يہ جہنم يہ بہشت
اس الٹ پھير ميں فرماو تو کيا رکھا ہے
جرم آدم نے کيا اور سزا بيٹوں کو
عدل و انصاف کا معيار بھي کيا رکھا ہے
دے کے انسان کو زمانے ميں خلافت اپني
اس پہ پھر موت کا پہرا بھي بٹھا رکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حسن کی موجیں ہیں یا جوشِ تمنا ہے
اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے
(اصغر گوندوی)
 

حجاب

محفلین
یہاں سب کو تلاشِ رفتگاں ہے
تو گویا ہجر میں سارا جہاں ہے
عدم کی اوٹ سے کس نے پکارا
رواں سادہ دلوں کا کارواں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انجان سی راہوں میں ، میں اس لیے پھرتا ہوں
آواز ہمیں دے گا شاید کوئی منزل سے
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں نہیں مجھے یوں ملتفت نظر سے نہ دیکھ
نہیں نہیں مجھے اب تابِ نغمہ پیرائی
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو الف سے شعر دینا تھا :


اِک چادر سخن ہی بچا کر نکل چلیں
رستہ مِلے تو شہر سے باہر نکل چلیں
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس کے اشک ہیں اے بادشاہِ عدل پناہ
جو ڈھل گئے ہیں ترے تاج کے نگینوں میں
(احمد ندیم قاسمی)
 

زونی

محفلین
نسبتِ علم ھے بہت حاکمِ وقت کو عزیز
اس نے تو کارجہل بھی بے علماء نہیں کیا

(جون ایلیا)ِِِ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top