بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
رکھتے قدم جو وادئ الفت میں بے دھڑک
حیرتؔ سوا تمہارے کسی کا جگر نہیں

حیرت الہ آبادی
عطا اللہ صاحب آپ کو تو حرف "ز" سے شعر دینا تھا، آپ نے حرف "ر" سے شعر دیا ہے۔

زندگی کیا ہے آج اسے اے دوست
سوچ لیں اور اداس ہو جائیں

(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نور سحر کی تصاویر خرم نے لگائی ہیں
بیٹیاں تو خرم جی آخر کار پرائی ہیں
--------------------------------------------------------------------
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

(جون ایلیا)
 

سیما علی

لائبریرین
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
پروین شاکر
 

سیما علی

لائبریرین
ہم اگر اور نہ کچھ دیر ہوا دیں، تو یہ آگ
سانس گُھٹنے سے ہی مر جائے گی چنگاری میں

ثناء اللّہ ظہیر
 

سیما علی

لائبریرین
اگر کج رو میں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا۔
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا

علامہ اقبالؔ رح
 
Top