بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جٹ صاحب

محفلین
یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا
یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا

ساحر لدھیانوی
 
م

محمد سہیل

مہمان
اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں
ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے
 

جٹ صاحب

محفلین
انوکھی وضع ہے ، سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یا رب رہنے والے iiہیں
 
م

محمد سہیل

مہمان
نہ جانے ظرف تھا کم،یا انا زیادہ تھی
کلاہ سر سے تو قد سے قبا زیادہ تھی
 

شمشاد

لائبریرین
ی۔ہ م۔ہ و نج۔وم ک۔ی روش۔نی ت۔رے حس۔ن کا پ۔رت۔و ب۔دل نہیں
ترا ہجر، شب کا سہاگ تھا، مرے غم کی مانگ بھری رہی
(سید نصیر الدین نصیر)
 

جٹ صاحب

محفلین
فواد احمد




تیری گلی میں ظرف سے بڑھ کر ملا مجھے
اک پیالہ جستجو تھی سمندر ملا مجھے

فواد احمد
 

صباح رضا

محفلین
جواب شعر)خودی کو کر بلند اتنا(

یہ میری انا کی شکست ہے ،نہ دعا کرو نہ دوا کرو
جو کرو تو یہ کرم کرو مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو
 
م

محمد سہیل

مہمان
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی وعدہ یعنی نباہ کا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
م

محمد سہیل

مہمان
تو پھر یہ لے لو

وہ جو لطف مجھ پہ تھے پیش تر، وہ کرم کہ تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 

کاشفی

محفلین
یہ بھی اک تماشہ ہے کار زار الفت میں
دل کسی کا ہوتا ہے بس کسی کا چلتا ہے

(شاعر: آئی ڈونٹ نو)
 

کاشفی

محفلین
آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا
چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے

(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top