بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
م

محمد سہیل

مہمان
اک جام میں گرے تھے کم ظرف لڑکھڑاتے
پینے گئے تھے چل کے،لائے گئے اٹھا کے

شمشاد صاحب،سخنور صاحب،جٹ صاحب،ناعمہ صاحبہ،Decentkiller اور تمام دوستوں کو سلام۔۔
مجھے بین کر دیا گیا تو نئے نام سے آگیا۔
امید ہے آپ لوگ مجھے پہچان گئے ہو گے ؟؟؟؟؟

:):):):):):):):)
 
شمشاد

لائبریرین
خٹک صاحب جب آپ اردو محفل کے رکن بنتے ہیں تو ایک معائدہ کرتے ہیں کہ آپ اردو محفل کے اصول و ضوابط سے متفق ہیں اور اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ لیکن اس سے پیشتر آپ دو دفعہ ان اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

امید ہے اس دفعہ ان اصول و ضوابط کا احترام کریں گے۔ بصورت دیگر بین کرنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دوستی ہے کہاں کی، یہ کیسی ہمدردی
کبھی کسی نے نہ پوچھا، مزاج کیسا ہے
(سید نجم الحسن زیدی)
 
م

محمد سہیل

مہمان
خٹک صاحب جب آپ اردو محفل کے رکن بنتے ہیں تو ایک معائدہ کرتے ہیں کہ آپ اردو محفل کے اصول و ضوابط سے متفق ہیں اور اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ لیکن اس سے پیشتر آپ دو دفعہ ان اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

امید ہے اس دفعہ ان اصول و ضوابط کا احترام کریں گے۔ بصورت دیگر بین کرنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے۔

حضرت!
میں معاہدے کا پکا ہوں۔
میں نے کوئی بے اصولی نہیں کی۔یہ یہاں کے کچھ موڈریٹرز ایسے ہیں جو اسلامی افکار کی تشہیر کے خلاف ہیں۔
اس لئے مجھے بہن کر دیتے ہیں۔
باقی بین کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو اُس کی آنکھوں کے میکدے میّسر ہیں
پھر سکون ڈھونڈو گے ساغروں میں جاموں میں
(شعیب بن عزیز)
 
شمشاد

لائبریرین
یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top